پی ڈی ایف فارمیٹ میں ای بک

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

پی ڈی ایف فارمیٹ میں ای بک بنانے کے لیے کیا کچھ ضروری ہے اور کن کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟
 
اظفر

محفلین
پی ڈی ایف اردو میں بنانی ہے یا انگلش میں
انگلش میں تو کوئی لفڑا نہیں البتہ اردو میں 717 مسئلے ہیں
 
فاتح

لائبریرین
میری نظر میں "تلاش کی سہولت" اور "انڈیکس ہائپر لنک کے ساتھ" از حد ضروری ہے۔

کچھ دوست اڈوب ایکروبیٹ کے جدید مڈل ایسٹرن ورژن کا ذکر کرتے ہیں مگر میرے اب تک کے تجربات کے مطابق تلاش کی سہولت مائکرو سافٹ کا بنایا ہوا آفس 2007 کا ایڈ ان "سیو ایز پی ڈی ایف" کسی بھی اطلاقیے کی نسبت بہتر طور پر دیتا ہے جب کہ ہائپر لنک کے ساتھ انڈیکس کی سہولت مائکرو سافٹ ورڈ میں خود کار طریقے سے ہو جاتی ہے۔ تلاش کی سہولت کے حوالے سے نستعلیق کی نسبت نسخ بہتر ہے۔

اس موضوع پر محفل میں کافی دھاگے موجود ہیں جہاں کافی تفصیل سے پی ڈی ایف کے مسائل خصوصاً (تلاش کی سہولت) کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔ ان ابحاث سے بھی استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً ذیل کے دھاگے:

بہت شکریہ ، فاتح بھائی ، مجھے ای بکس بنانا ہیں ، کچھ ہوم ورک کیا ہے میں اس سلسلے میں سعود بھائی اور زکریا بھائی سے رہنمائی لے کر اور مجھے ورڈ فائل سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں کنورٹ کرنا آ گیا ہے اور ایم ایس ورڈ فائل میں بک مارک کرنا اور ہائیپر لنک کرنا بھی ۔ ابھی تک جو سمجھ آئی یہ کہ تمام فارمیٹنگ ایم ایس ورڈ فائل میں کر کے سب سے آخر میں اسے پی ڈی ایف میں کنورٹ کر لوں ۔ فی الحال میں ایک ہی ورڈ فائل میں تمام متن کو اکٹھا کر لیا ہے جس کی ای بک بنانا ہے ، اب آگے کیا کرنا ہو گا ؟ میرے پاس ایم ایس آفس 2003 ہے ۔ میں ان روابط کو دیکھ رہی ہوں اور یہاں اپڈیٹ بھی کرتی جاؤں گی جو کام ہوتا جائے گا ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زیادہ ہیں 717 تو کم ہیں۔ پہلا مسئلہ تو فونٹ کا ہی ہوگا۔

شکریہ شاکر ، لیکن کچھ تفصیل بھی لکھ دینا تھی ۔

فونٹ میں مجھے بہت زیادہ دلچسپی نہیں ہے صرف اس حد تک ہے کہ ای بک ایسے کسی فونٹ میں ہو جو کسی بھی کم سے کم سہولتوں والے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کنیکشن پر آسانی سے دستیاب ہوسکے ، ایسا کون سا فونٹ ہے اردو تحریر کے لیے ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فاتح بھائی ، آپ نے اوپر نسخ کا ذکر کیا ہے ، میں نے پچھلی پوسٹ میں کسی آسان ترین فونٹ کا سوال کیا ہے تو کیا اس کا جواب "نسخ" ہوسکتا ہے یا کوئی دوسرا نام ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مزید سوالات سے پہلے ابھی میں ان تمام روابط کو دیکھ رہی ہوں ۔ فی الحال ایک سوال صرف :

"تلاش کی سہولت" سے مراد مجھے یہ سمجھ آئی ہے کہ ای بک کو جو کوئی بھی کہیں سے بھی انٹرنیٹ پر تلاش کرنا چاہیں تو انہیں تلاش کرنے میں آسانی ہو ۔ یہی مراد ہے یا کچھ مختلف بات ؟
 
arifkarim

معطل
نستعلیق کی آمد کے بعد نسخ کی کیا حیثیت ؟
سرچنگ کو گولی ماریں، جب پی ڈی ایف ہی بنانی ہے تو سرچنگ کا لفڑا نہ پالیں۔
میں‌نے کچھ عرصہ قبل نعیم سعید بھائی (ماہر کمپوزر) کیساتھ ملکر بہت سے پی ڈی ایف جنریٹرز ٹیسٹ کئے تھے۔ اڈوبی کا ڈیفالٹ والا بیشک ہر لحاظ سے بہترین ہے، گرافکس، متن وغیرہ مگر اسکی رفتار۔۔۔ ہی ہی ہی
اسکے بر عکس نعیم بھائی سالوں سے اردو پی ڈی ایفس کیلئے جاز پی ڈی ایف استعمال کرتے ہیں:
http://www.jawspdf.com/
میرا تجربہ تو یہی ہے کہ یہ سب سے تیز کام کرتا ہے۔ یقیناً بک مارکس کی اسپورٹ بھی ہے، اور آفس ۲۰۰۷ کیساتھ انٹیگریٹڈ ہے!
گو کہ آفس ۲۰۰۷ کا اپنا پی ڈی ایف بھی اچھا ہے مگر اسمیں آپشنز نہ ہونے کو ہیں۔ اور اگر ٹیبلز و تصاویر وغیرہ ہوں تو ڈنڈیا مارتا ہے!
 
arifkarim

معطل
"تلاش کی سہولت" سے مراد مجھے یہ سمجھ آئی ہے کہ ای بک کو جو کوئی بھی کہیں سے بھی انٹرنیٹ پر تلاش کرنا چاہیں تو انہیں تلاش کرنے میں آسانی ہو ۔ یہی مراد ہے یا کچھ مختلف بات ؟
تلاش کی سہولت سے مراد پی ڈی ایف میں اردو متن کی تلاش ہے جو کہ خاص کر نستعلیق فانٹس میں‌ممکن نہیں ہے!
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم

بہت شکریہ ، فاتح بھائی ، مجھے ای بکس بنانا ہیں ، کچھ ہوم ورک کیا ہے میں اس سلسلے میں سعود بھائی اور زکریا بھائی سے رہنمائی لے کر اور مجھے ورڈ فائل سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں کنورٹ کرنا آ گیا ہے اور ایم ایس ورڈ فائل میں بک مارک کرنا اور ہائیپر لنک کرنا بھی ۔ ابھی تک جو سمجھ آئی یہ کہ تمام فارمیٹنگ ایم ایس ورڈ فائل میں کر کے سب سے آخر میں اسے پی ڈی ایف میں کنورٹ کر لوں ۔ فی الحال میں ایک ہی ورڈ فائل میں تمام متن کو اکٹھا کر لیا ہے جس کی ای بک بنانا ہے ، اب آگے کیا کرنا ہو گا ؟ میرے پاس ایم ایس آفس 2003 ہے ۔ میں ان روابط کو دیکھ رہی ہوں اور یہاں اپڈیٹ بھی کرتی جاؤں گی جو کام ہوتا جائے گا ۔
میرے خیال میں آفس 2003 کی بجائے 2007 استعمال کیجیے کہ اس کے ساتھ "سیو ایز پی ڈی ایف" کا ایڈ ان استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ ایڈ ان کسی طرح آفس 2003 میں بھی کارآمد ہو تو مجھے اس کا علم نہیں۔ عارف کریم صاحب نے جس اطلاقیے (جاز پی ڈی ایف) کا ذکر کیا ہے وہ میرے لیے بھی نیا ہے۔ ابھی اسے بھی نصب کر کے فرق دیکھتا ہوں۔
آپ اس ورڈ فائل میں تمام فاریٹنگ مکمل کر کے اس کی انڈیکس بنا کر اسے بطور پی ڈی ایف محفوظ کر لیجیے۔ بلکہ دو کاپیاں محفوظ کیجیے، ایک کاپی میں فونٹ نستعلیق (جمیل نوری، فیض لاہوری، علوی وغیرہ) رکھیے اور دوسری میں کوئی سا نسخ (نفیس نسخ، نفیس ویب نسخ، نفیس پاکستانی نسخ، ٹاہوما، ایریل، وغیرہ) فونٹ اور دونوں کو محفوظ کر لیجیے۔
"تلاش کی سہولت" سے مراد مجھے یہ سمجھ آئی ہے کہ ای بک کو جو کوئی بھی کہیں سے بھی انٹرنیٹ پر تلاش کرنا چاہیں تو انہیں تلاش کرنے میں آسانی ہو ۔ یہی مراد ہے یا کچھ مختلف بات ؟
تلاس کی سہولت سے مراد فائل کے اندر لفظ یا الفاظ تلاش کرنا ہے یعنی کسی بھی پی ڈی ایف ویور مثلاً ایکروبیٹ ریڈر میں "فائنڈ" کے ذریعے الفاظ ڈھونڈے جا سکتے ہیں یا نہیں۔ جیسا کہ ان پیج سے بھی پی ڈی ایف تو بن جاتی ہے مگر اس میں الفاظ تلاش نہیں کیے جا سکتے۔
 
فاتح

لائبریرین
تلاش کی سہولت سے مراد پی ڈی ایف میں اردو متن کی تلاش ہے جو کہ خاص کر نستعلیق فانٹس میں‌ممکن نہیں ہے!
نستعلیق کی آمد کے بعد نسخ کی کیا حیثیت ؟
سرچنگ کو گولی ماریں، جب پی ڈی ایف ہی بنانی ہے تو سرچنگ کا لفڑا نہ پالیں۔
اگر سرچنگ کو گولی مار کر ایسی ہی پی ڈی ایف بنانی ہے تب نستعلیق کی آمد کا کیا فائدہ کہ ان پیج سے بھی پی ڈی ایف تو بن جاتی ہے مگر متن نہ تو قابل تلاش رہتا ہے اور نہ قابلِ نقل۔ یعنی تصویری اردو والا ہی معاملہ ہے۔:)
 
جن مسائل کا حل ابھی ہمارے دائرہ عمل سے باہر ہے ان کے انتظار میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے رہنا مناسب نہیں۔ اگر ہم ایک نستعلیق میں تلاش کر سکنے والا پی ڈی ایف ریڈر نہیں بنا سکتے تو پی ڈی ایف میں تلاش کو تب تک کے لئے بھول ہی جانا چاہئے جب تک اڈوبی وغیرہ اس جانب کام نہ کریں۔ دوسری بات فانٹ کے حوالے سے۔ اگر پی ڈی ایف فائلوں کا سائز مسئلہ نہ ہو تو نستعلیق کے علاوہ کسی اور فانٹ میں بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بائی ڈیفالٹ پی ڈی ایف میں فانٹ ایمبیڈ ہوتے ہیں اس لئے صارف کی مشین پر ان کا ہونا ضروری نہیں۔ رہا سوال سرچنگ کا تو اس کے لئے ہمارے پاس ٹیکسٹ اور ڈاک فارمیٹ میں وہی کتابیں دستیاب ہونگی جو نہ صرف ویب پر انڈیکسڈ ہونگی بلکہ صارف کے مشین میں بھی قابل تلاش ہوں گی۔ پی ڈی ایف میں مہیا کرانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ صارف کا مشین اپنی تمام تع کمیوں کے باوجود کتاب کو اسی فارمیٹ اور فانٹ میں دکھائے جیسا صاحب کتاب چاہے۔
 
پچھلے مراسلے کے متن کی ایک عدد پی ڈی ایف منسلک کر رہا ہوں جو کہ لینکس پر اوپن آفس میں بنائی ہے۔ جمیل نوری نستعلیق فانٹ میں۔ سائز کافی چھوٹی ہے۔ لینکس میں اسموتھ رینڈرنگ کے باعث فانٹ ویسے بھی زیادہ خوبصورت دکھتے ہیں۔ سرچنگ کے حؤالے سے میرا تجربہ یہ ہے کہ علیحدہ کیریکٹرز سے بنے الفاظ کی تلاش میں کوئی مسئلہ نہیں مثلاً "اور" "دو" وغیرہ۔ لیکن کاملیکس لگیچر میں تلاش نہیں ہو پا رہی۔ مثلا "فانٹ" "نستعلیق" وغیرہ۔ ویسے ایک چیز اور ہے جو مشاہدے میں آئی ہے وہ یہ کہ ایکروبیٹ ریڈر کے لینکس ورژں میں آپ کوچھ علیحدہ حروف جو تلاشیں تو ہو جن جن الفاظ میں شامل ہوتے ہیں وہ سارے ہی تلاش کرنے ہر ہائیلائٹ ہوتے ہیں۔ مثلاً "ان" لکھ کر تلاش کرنے پر "ان" "انتظار" "انڈیکسڈ" "کرانے" وغیرہ ہائلائٹ ہوئے جبکہ "بنانے" نہیں ہوا۔
 
Attachments

  • test.pdf
    31.1 KB · مناظر: 11

arifkarim

معطل
اگر سرچنگ کو گولی مار کر ایسی ہی پی ڈی ایف بنانی ہے تب نستعلیق کی آمد کا کیا فائدہ کہ ان پیج سے بھی پی ڈی ایف تو بن جاتی ہے مگر متن نہ تو قابل تلاش رہتا ہے اور نہ قابلِ نقل۔ یعنی تصویری اردو والا ہی معاملہ ہے۔:)

جناب میں قریباً تمام مشہور پی ڈی ایف پبلشرز پرنٹرز کو نستعلیق فانٹس پر ٹیسٹ کر چکا ہوں۔ آپ نستعلیق فانٹس میں بنائی گئی پی ڈیف ایف کو سرچ نہیں کر سکتے ۔ کیونکہ یہ فانٹ ایمبڈ کرتے وقت اسکی انکوڈنگ خراب کر دیتا ہے!
البتہ یونیکوڈ میں نستعلیق ہونے کے فوائد تو یہاں گنوائے نہیں جا سکتے۔ پبلشنگ میں سب سے زیادہ فائدہ یہ ہوا ہے کہ ورڈ وغیرہ میں سیدھا بک مارکس کیا جا سکتا ہے۔
 
Top