پی پی پی اردو ویب؟

نبیل

تکنیکی معاون
آج پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے ایک بیان کی خبر پڑھی تو اس میں اردو ویب کا ذکر پڑھ کر اچھنبا ہوا۔ ملاحظہ فرمائیے:

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی ہے جس نے ملک کو ہمیشہ بحرانوں سے نکالا اور اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا، ملک اور جمہوریت دشمن عناصروں کو یہ بات پسند نہیں آتی اور اسی لئے وہ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف پہلے دن سے سازشوں میں مصروف ہیں۔یہ بات انہوں نے سوئٹزرلینڈ سے آئے پی پی پی اُردُو ویب کے کو آر ڈی نیٹر عرفان سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹونے ہمیشہ تعصب،انتہا پسندی اور عسکریت پسندی سے پاک جمہوری پاکستان کے خواب کو پروان چڑھایا۔اپنے قول سے وفاداری نبھائی اور عسکریت پسندی کیخلاف جنگ کی قیادت کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔اپنی آخری سیاسی وصیت میں انہوں نے پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ انتہا پسندی،آمریت،غربت اور جہالت کیخلاف جنگ جاری رکھیں۔

اصل خبر کا ربط۔۔

مجھے تو سمجھ آئی ہے کہ شاید اردوویب سوئٹزر لینڈ کی کسی جگہ کا نام ہے۔ :idontknow:
 
Top