پی ٹی وی نے شعیب اختر کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

جاسم محمد

محفلین
پی ٹی وی نے شعیب اختر کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
ویب ڈیسک اتوار 7 نومبر 2021

سابق فاسٹ بولر اور اسٹار کھلاڑی شعیب اختر پی ٹی وی اسپورٹس پر اینکر کی بدتمیزی پر احتجاجاً مستعفی ہوگئے تھے۔(فوٹو: فائل)

سابق فاسٹ بولر اور اسٹار کھلاڑی شعیب اختر پی ٹی وی اسپورٹس پر اینکر کی بدتمیزی پر احتجاجاً مستعفی ہوگئے تھے۔(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: پی ٹی وی انتظامیہ نے سابق کرکٹر شعیب اختر کو دس کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر، اسلام آباد نے شعیب اختر کو کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
انتظامیہ نے نوٹس میں موقف اختیار کیا کہ سابق کرکٹر شعیب اختر نے پی ٹی وی سے کیے گئے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی اور انہوں نے کنٹریکٹ کے باوجود استعفی دیا جس کی وجہ سے پی ٹی وی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔
پی ٹی وی انتظامیہ نے نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدلیہ پی ٹی وی کے اس نقصان پر شعیب اختر پر 10 کروڑ روپے کا ہرجانہ ہمیں ادا کرائے۔
کنٹریکٹ کے مطابق شعیب اختر استعفی کی صورت میں 3 ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے، نوٹس کے مطابق شعیب اختر کنٹریکٹ کے مطابق کسی اور ٹی وی پروگرام میں شریک نہیں ہوسکتے تھے۔ شعیب اختر نے بغیر بتائے اماراتی ریاست دبئی جاکر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو کیا جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور اسٹار کھلاڑی شعیب اختر پی ٹی وی اسپورٹس پر اینکر نعمان نیاز کی بدتمیزی پر پروگرام چھوڑ کر چلے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے استعفی بھی دے دیا تھا۔
 
Top