پی ایچ پی Php

پی ایچ پی پر یہ ایک انتہائی تیزی میں لکھنے جانے والا خام مضمون ہے جس کی شکل وکی پر تو سنور گئی ہے مگر چند اصطلاحات کا ترجمہ مشکل ہو گیا ہے وہاں اس لیے میں اس کا صرف ربط دوں گا جب کہ یہاں وہی خام مواد پیش کر رہا ہوں جو میں نے لکھا تھا۔

پی ایچ پی مضمون اردو وکیپیڈیا پر



پی ایچ پی کیا ہے ؟
"PHP: Hypertext Preprocessor"))
یہ ایک سکرپٹنگ پروگرامنگ زبان ہے جیسے سی ، جاوا اسکرپٹ ہیں۔
یہ ایک مفت اور آزاد مصدر پروگرامنگ زبان ہے
یہ تیز رفتار ، آزاد ، مستحکم اور متنوع پلیٹ فارم ہے
اس کے لیے کمپائلیشن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے
استعال میں نہایت سادہ مگر ساتھ ساتھ بہت طاقتور ہے
پی ایچ پی ایک مضبوط گروہی بنیادوں پر قائم ہے جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

سافٹ وئیر انسٹالیشن :
ویب سرور : اپاچی ، مائیکروسافٹ آئزا سرور
پی ایچ پی چار یا پانچ
مائی ایس کیو ایل
پی ایچ پی تحریری یا ویب ایڈیٹر
زائد سافٹ وئیر ٹول جیسے پی ایچ پی مائی ایڈمن
لینکس ، ونڈوز ، میک خدمتگار نظام
Linux, Apache, MySql, PHP = LAMP
WAMP: www.wampserver.com/en/
Package and php4 add-on;windows only
XAMP: www.apachefriends.com/en/

پی ایچ پی اور جاوا اسکرپٹ میں بنیادی فرق یہ ہے کہ پی ایچ پی کا کوڈ سرور پر چلتا ہے۔
پی ایچ پی کے تین اہم استعمال ہیں:
سرور سائیڈ اسکرپٹنگ:
یہ سب سے زیادہ روایتی اور اہم استعمال ہے پی ایچ پی کا۔ اس کے لیے تین چیزیں چاہیے ہوتی ہیں
پی ایچ پی پارسر CGI or server module
ویب سرور
ویب براؤزر

کمانڈ لائن اسکرپٹنگ
پی ایچ پی اسکرپٹ بغر سرور اور براؤزر کے بھی چل سکتا ہے۔ اس صورت میں صرف پی ایچ پی پارسر کی ضرورت رہ جاتی ہے۔ اس طرح کے اسکرپٹس کی ضرورت ٹاسک شیڈولر (task scheduler) اور لینکس یا یونیکس پر کران ( cron on unix or linux ) کے اسکرپٹس چلانے کے لیے چاہیے ہوتے ہیں۔
ڈیسک ٹاپ اطلاقیہ:
پی ایچ پی ڈیسک ٹاپ اطلاقیوں کے لیے بہت اچھی زبان نہیں ہے مگر اگر چند جدید فیچر استعمال کیے جائیں تو یہ ممکن ہے پی ایچ پی جی ٹی ( PHP-GTK ) کے ساتھ
 

پی کے ٹن

محفلین
بہت اچھا لکھا ہے لیکن سب کچھ میرے سر کے اوپر سے ہی گیا میں نے آج python کے بارے میں ایک مضمون تھوڑا سا پڑھا ہے اور مجھے ایسا لگا ہے کہ python دوسری زبانوں کی بنسب زیادہ آسان ہے اور شاید یہ میرا خام ہو کہ python اور پی ایچ پی دنوں آپس میں کافی ملتی جلتی ہیں مثلا python میں
print " Hello World"
جب کہ ptho میں بھی
print "Hellow world";
ہی لکھتے ہیں اور مجھے یہ دنوں زبانیں بس اتنی ہی آتی ہیں وہ بھی میرے خیال میں میں نے سٹیٹمنٹز غلط ہی لکھیں ہوں گی شاید لیکن کچھ بھی ہو اب میرا دل کرتا ہے کہ سی پلس پلس پہ وقت برباد کرنے سے بہترہے کہ phython سیکھی جائے
 

دوست

محفلین
پائتھون کے بارے میں یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ اس کا کوڈ انسان کے لیے قابل پڑھائی ہے۔ یعنی بغیر اضافی معلومات کے بندہ کوڈ سے سمجھ سکتا ہے کہ یہاں کیا ہورہا ہے۔ چونکہ اس کا سنٹیکس انسانی زبان کے بہت قریب ہے۔ دوسرے یہ اوپن سورس بھی ہے۔ پاء‌ گوگل اسے سپورٹ‌ کررہا ہے آج کل۔ تو سیکھیں جناب اسے۔ پی ایچ پی ڈائنامک ویب پیجز کی زبان ہے اس کی اپنی ایک حیثیت ہے جسے کوئی چیلنج نہیں‌ کرسکتا۔
 

فیصل خان

محفلین
جناب آپ نے بہت عمدہ انفارمیشن دی ہے ، ایسے ہی مزید پی ایچ پی کے بارے میں‌ ہمیں‌معلومات دیتے رہیے گا تاکہ ہم بھی ویب پروگرامنگ کے بارے میں‌اچھی طرح‌جان سکیں
 

نصیر مغل

محفلین
بہت خوب، آپ نے انتہائی خوبصورت انداز میں اتنی زبردست معلومات شیئر کی ہیں۔ شکریہ
 

آصف مہرAsif

محفلین
بہت اچھی ابتدائ معلومات آپ نے فراہم کی ہے۔ میں پی ایچ پی سیکھنا چاہتا ہوں، ویسے میں اے ایس پی کلاسک اور ڈاٹ نیٹ پر ویب ڈیولپمنٹ کرتا ہوں۔ اگر آپ مجھے کسی مفید ویب سائٹ کا ربط فراہم کر دیں تو میں آپ کا ممنون ہوں گا۔
 

جیسبادی

محفلین
اگر آپ میں سے کوئ ان زبانوں perl/python/php/ruby پر آموختار لکھنا چاہے، تو "اردو وکی کتب" اس کی موزوں جگہ ہے۔ اس وقت وہاں سائلیب اور مکسیما پر مختصر آموختار موجود ہیں۔
 
کمال ہے میں بڑےشوق سے اس صفحہ پر پہنچا کہ کسی نیک بندے نے پی ایچ پی پر معلوماتی دھاگہ شروع کیا ہے۔ نیچے سے پڑھنا شروع کیا تو اشتیاق اور بڑھا مگر آغاز تک پہنچ کر زبردست جھٹکا لگا کہ کبھی میں بھی کتنے تعمیری کام کرتا تھا۔
امید ہے کوئی ہوش مند اس دھاگے کو آگے ضرور بڑھائے گا
 
Top