پی ایچ پی بی بی 2 میں فوری جواب کا آپشن

چاند بابو

محفلین
میں اپنے Phpbb2 Chmod فورم پر فوری جواب کا آپشن انسٹال کرنا چاہتا ہوں میں نے بڑی کوششیں کر دیکھیں لیکن ناکام رہا البتہ Phpbb3 فورم پر یہ درست کام کر گیا تھا صرف اردو پیڈ شامل نہیں ہو سکا تھا۔
میری گذارش ہے کہ کوئی بھائی مجھے اس کے بارے میں بتائے اور اگر کسی کے پاس اس کا موڈ موجود ہو جس میں اردو پیڈ شامل کیا گیا ہو تو اگر مجھے دے سکیں تو بڑی مہربانی ہو گی۔ مجھے القلم سے پتہ چلا ہے کہ محفل جب phpbb2 پر تھی تو اس میں بڑی دیر تک یہ آپشن کام کرتا رہا تھا۔
امید ہے کہ نبیل بھائی میری درخواست پر غور فرمائیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پرانی محفل فورم پر فوری جواب کی سہولت موجود نہیں تھی۔ کسی ٹیکسٹ ایریا میں اردو اوپن پیڈ شامل کرنا مشکل نہیں ہے۔ phpbb3 میں اردو سپورٹ‌ سے متعلق سوالات اگر القلم پر پوچھے جائیں تو بہتر ہوگا کیونکہ وہی اس کی سپورٹ‌ فراہم کر رہے ہیں۔
 

چاند بابو

محفلین
بہت بہت شکریہ نبیل بھائی مجھے پوری امید تھی کہ آپ فوری جواب دیں گے میں القلم سے رابطہ کرتا ہوں۔
 
Top