پی ایچ پی بی بی 2 سے پی ایچ پی بی بی 3 پر منتقلی - پہلا حصہ

tutorial_header.jpg



اردو محفل پر کچھ دوستوں نے پی ایچ پی بی بی 2 سے اردو پی ایچ پی بی بی 3 پر منتقلی کا طریقہ پوچھا تھا۔ اس سلسلے میں شاکرالقادری صاحب کے رابطہ کرنے پر یہ ٹیوٹوریل لے کر حاضر ہو ا ہوں۔ منتقلی کا عمل شروع کرنے سے پہلے چونکہ اردو پی ایچ پی بی بی 3 کی انسٹالیشن کا عمل لازمی ہے لہذا یہ ٹیوٹوریل دو حصوں میں ہو گا پہلا حصہ انسٹالیشن کا عمل بیان کرنے گا، اور اسکی مدد سے ان ساتھیوں کو آسانی رہے گی جو پہلی بار اردو پی ایچ پی بی بی 3 انسٹال کر رہے ہیں۔
آئیے انسٹالیشن کا عمل شروع کرتے ہیں۔

اردو پی ایچ پی بی بی 3 کی انسٹالیش آپ کے سرور اور ڈیٹابیس کی وجہ سے کچھ مختلف ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنے اکاؤنٹ تک شیل کی رسائی (مثال کے طور پر ٹیل نیٹ یا ایس ایس ایچ کے زریعے ) ہے تو شائد آپ مکمل اردو پی ایچ پی بی بی کا آرکائیو (بائینری موڈ میں) اپنے ہوسٹ پر کسی ڈائریکٹری میں اپلوڈ کرنا چاہیں گے اور وہاں اسے ان آرکائیو کریں گے۔

اور اگر آپ کے پاس شیل کی رسائی نہیں ہے یا آپ اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے تو آپ کو پہلے اردو پی ایچ پی بی بی 3 کا آرکائیو اپنے لوکل سسٹم پر اپنے کسی بھی پسندیدہ پروگرام (مثال کے طور پر ون رار، ون ذپ، سیون زپ) کو استعمال کرتے ہوئے کسی ڈائریکٹری میں ڈی کمپریس کریں۔ اور پھر وہاں سے کسی بھی ایف ٹی پی کلائینٹ کی مدد سے مکمل ڈائریکٹری اسٹرکچر (خیال رہے فولڈرز اور فائلز کے نام تبدیل نہ ہوں) جوں کا توں اپنے ہوسٹ پر کسی فولڈر میں اپلوڈ کریں۔ برائے مہربانی اس پات کا خیال رکھیں کے فائلز کے نام اپلوڈ کرتے ہوئے cases تبدیل نہ کریں، اور بہتر ہو گا کہ آپ تمام فائل نیمز کو lower or upper case میں بدلنے کے آپشن استعمال نہ کریں ورنہ یہ آپشن بعد میں مسائل پیدا کر سکتی ہے۔



مزید یہاں پڑھیں
 
Top