پی ایچ پی + اردو

اسلام و علیکم دوستو۔
میں دراسل [eng:0c744e8e60]PHPBB[/eng:0c744e8e60] کا یوزر نہں ہوں ، میں [eng:0c744e8e60]VBulletin[/eng:0c744e8e60] استمال کر رہا ہوں۔ لیکن یہاں ہر مدد ، [eng:0c744e8e60]PHPBB[/eng:0c744e8e60] کے یوزرز کے لیے ہے :(

خیر ، مجھے ڈ ویلپر حضرات سے ایک مدد چاہیے۔

مجھے اردو کا پی ایچ پی مے ایڈیٹر چاہیے ، جیسا کے محفل ڈاٹ کا م کا ہے۔ کہ لیجیے [eng:0c744e8e60]urdu wysiwyg editor[/eng:0c744e8e60]۔

نوٹ: مجھے کو موڈ نہں درکار ، صرف [eng:0c744e8e60] urdu.php[/eng:0c744e8e60] اور ایڈتر، درکار ہے تا کے ، اردو کو ویب ڈولیپمنٹ مے ہر جگہ فروغ دیا جا سکے۔

میں یقینا http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3623
اس موڈ‌ کی بات کر ریا ہوں ، لیکن ، ایک وئب ڈاکیومنٹ کی صورت مے۔ جو یونیورسل ہو۔

شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

عبدالرؤف، آپ کا سوال کچھ مبہم سا ہے۔ پہلی بات تو یہ کہ یہاں استعمال ہونے والا اردو ایڈیٹر پی ایچ پی نہیں بلکہ جاوا سکرپٹ میں لکھا گیا ہے۔ اسے آپ ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں:

اردو ویب پیڈ

اردو ویب پیڈ کو اپنی ویب اپلیکیشنز میں استعمال کرنے کا طریقہ ذیل کے ربط پر موجود ہے:

اردو ویب پیڈ کا استعمال

یہ ایڈیٹر wysiwyg نہیں ہے۔ اس میں صرف فارمیٹ ٹیگ شامل کیے جاتے ہیں۔

جہاں تک vBulletin کا تعلق ہے تو میں اس میں ویب پیڈ شامل کرنے پر کچھ کام کر چکا ہوں لیکن ابھی اس پر کافی کام اور کرنا پڑے گا۔ اس کی کچھ تفصیل آپ یہاں پر پڑھ سکتے ہیں:

وی بلیٹن میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن

اس طریقے سے وی بلیٹن کے ایڈٹ ایریا میں ویب پیڈ انٹگریٹ تو ہو جاتا ہے لیکن پھر اس کی ٹول بار کام کرنا چھوڑ دیتی ہے۔ اس لیے وہاں کوئی اور حل ڈھونڈھنا پڑے گا۔ فی الحال میں اور کئی پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور مستقبل قریب میں اس کام کا وقت نہیں مل سکے گا۔

والسلام
 
Top