پیامی نستعلیق

متلاشی

محفلین
پتا نہیں آپکو حوصلہ شکنی کہاں نظر آرہی ہے۔ ہم نے تو صرف یہ عرض کی تھی کہ بیرنگز کیساتھ کھلواڑ کو کرننگ کہنا غلط ہے۔ فانٹ میں کرننگ، کرننگ ٹیبلز سے ڈالی جاتی ہے۔ بیرنگز کو آگے پیچھے کر کے نہیں۔ ہاں ا س سے بظاہر کرننگ کا ایک تاثر ضرور پیدا ہوگا، لیکن بہرحال وہ کرننگ ہوگی نہیں۔
نیز یہاں ہم اپنے فانٹ کا یہاں موازنہ نہیں کر رہے۔ اگر کسی کو یہ فانٹ سست لگتا ہے تو انپیج کا نوری نستعلیق بطور متبادل موجود ہے۔
عارف بھائی آپ کی پیش کردہ تعریفِ کرننگ کے تحت تو پھر ان پیج کی کرننگ کو بھی کرننگ نہیں کہا جا سکتا :sneaky: اور آپ اور ساری نستعلیق انڈسٹری اب تک ان پیج کی کرننگ کو ہی سٹینڈرڈ مانتی آئی ہے ؟؟؟؟
 
متلاشی

محفلین
اوپن ٹائپ میں ایسا کرنے کیلئے آپکو ایڈیشنل کی اسٹروک لگانے پڑیں گے۔ آپ غالباً فانٹ کی کرننگ بھی اسی قسم کے مینول کی اسٹروکس سے کرتے ہیں۔ جو ایک قسم کا جگاڑ ہی ہے۔
جی نہیں ہمارے فونٹ میں ک سے شروع ہونے والے سارے الفاظ ایک ترتیب کے ساتھ ہیں اور ان کا باآسانی گروپ بنا کر ان کو کرن کیا جا سکتا ہے :)
 
arifkarim

معطل
عارف بھائی آپ کی پیش کردہ تعریفِ کرننگ کے تحت تو پھر ان پیج کی کرننگ کو بھی کرننگ نہیں کہا جا سکتا :sneaky: اور آپ اور ساری نستعلیق انڈسٹری اب تک ان پیج کی کرننگ کو ہی سٹینڈرڈ مانتی آئی ہے ؟؟؟؟
انپیج کی کرننگ اوپن ٹائپ کرننگ نہیں ہے۔ وہ انکے سافٹوئیر کی کرننگ ہے۔ اور صرف انکے اپنے انجن میں چلتی ہے۔ کہیں اور نہیں۔
انپیج کی کرننگ اسٹینڈرڈ کرننگ اس طرح بنی کہ اسکا متبادل مارکیٹ میں آج تک نہیں آیا۔ اب تو ڈیکوٹائپ نستعلیق، عوامی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق میں اسکے متبادل موجود ہیں۔ اب یہ اسٹینڈرڈ نہیں رہی۔

جی نہیں ہمارے فونٹ میں ک سے شروع ہونے والے سارے الفاظ ایک ترتیب کے ساتھ ہیں اور ان کا باآسانی گروپ بنا کر ان کو کرن کیا جا سکتا ہے :)
ک سے شروع ہونے والے تمام ترسیموں کی اونچائی یکساں نہیں ہوتی۔ اسی طرح ک کی اشکال بھی یکسر مختلف ہوتی ہیں۔ ان سب کو ایک ہی گروپ میں ہانکنا ممکن نہیں ہے :)
 
متلاشی

محفلین
انپیج کی کرننگ اوپن ٹائپ کرننگ نہیں ہے۔ وہ انکے سافٹوئیر کی کرننگ ہے۔ اور صرف انکے اپنے انجن میں چلتی ہے۔ کہیں اور نہیں۔
انپیج کی کرننگ اسٹینڈرڈ کرننگ اس طرح بنی کہ اسکا متبادل مارکیٹ میں آج تک نہیں آیا۔ اب تو ڈیکوٹائپ نستعلیق، عوامی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق میں اسکے متبادل موجود ہیں۔ اب یہ اسٹینڈرڈ نہیں رہی۔
یہاں بات محض کرننگ کی ہو رہی تھی اوپن ٹائپ کرننگ کی نہیں ۔
ک سے شروع ہونے والے تمام ترسیموں کی اونچائی یکساں نہیں ہوتی۔ اسی طرح ک کی اشکال بھی یکسر مختلف ہوتی ہیں۔ ان سب کو ایک ہی گروپ میں ہانکنا ممکن نہیں ہے :)
ایک سے زیادہ گروپ بھی بنائے جا سکتے ہیں میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ یہ نا ممکن نہیں ہے جیسا کہ آپ نے یک جنبشِ قلم اسے ناممکن کہہ دیا :)
 
arifkarim

معطل
یہاں بات محض کرننگ کی ہو رہی تھی اوپن ٹائپ کرننگ کی نہیں ۔
اگر اوپن ٹائپ فانٹ میں کرننگ کر رہے ہیں تو بات اوپن ٹائپ کی ہی ہوگی۔

ایک سے زیادہ گروپ بھی بنائے جا سکتے ہیں میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ یہ نا ممکن نہیں ہے جیسا کہ آپ نے یک جنبشِ قلم اسے ناممکن کہہ دیا :)
بیشک گروپس تو انگنت بنائے جا سکتے ہیں۔ یہ تو مسئلہ ہی نہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ان گروپس کو کسی بھی لائن کے اسٹارٹ کے حساب سے کیسے ڈیفائن کریں گے۔
 
arifkarim

معطل
ایک سے زیادہ گروپ بھی بنائے جا سکتے ہیں میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ یہ نا ممکن نہیں ہے جیسا کہ آپ نے یک جنبشِ قلم اسے ناممکن کہہ دیا :)
میں ابھی اوپن ٹائپ کی اسپیسیفیکیشن پڑھ کر فارغ ہوا ہوں۔ وہاں لائن کے شروع میں کسی لگیچر کو ڈیفائن کرنے کا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔
 
ہر بیشہ گماں مبر کہ خالیست
شاید کہ پلنگ درو خفتہ باشد
بیک وقت شاعر، ادیب، محقق، ڈیزائنر، ٹیچر..... مہتاب پیامی ایک محیر العقول بندہ ہے;). مبارک پور جس ادارے میں میں نے تعلیم حاصل کی ہے اس سے وہ منسلک ہیں..... دو سال تعلیم کے دوران اکثر ملاقاتیں ہوئی ہیں.... انہوں نے واقعی حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے o_O.. آج فون پر بات ہوئی...

بغیر وولٹ ورک کے لگیچرز کی تعداد 30000 تک پہنچا دی ہے. 52000 تک پہنچانے کا ارادہ ہے.... کرننگ پر کام چل رہا ہے وہ بھی جگاڑ سے نہیں پروگرامنگ سے.... خطاطی کی غلطیوں پر بھی کام کیا ہے۔۔۔

آخر کیسے؟ پوچھنے پر بتایا... Font Creator 9.0 میں ہاتھ پیر ماریے...:ROFLMAO:

میرے خیال میں Font Creator کے لیٹیسٹ ورژنس میں Open Type Layout Features کا اضافہ کیا گیا ہے اس کی کوڈنگ کو اچھی طرح سمجھ کر انہوں نے بغیر وولٹ کے یہ کام کیا ہے.... فونٹ میل کرنے کا وعدہ کیا ہے.... آنے پر چیک کر کے بتاتا ہوں... اور ہاں دو تین سال قبل Payami Nastaliq کے نام سے جو فونٹ اپلوڈ کیا گیا تھا بقول ان کے اس میں تو انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا ہے... آنے والے فونٹ کا انتظار کیجیے۔۔۔
arifkarim شاکرالقادری متلاشی عبدالمجید ذیشان
 
arifkarim

معطل
آخر کیسے؟ پوچھنے پر بتایا... Font Creator 9.0 میں ہاتھ پیر ماریے...:ROFLMAO:

میرے خیال میں Font Creator کے لیٹیسٹ ورژنس میں Open Type Layout Features کا اضافہ کیا گیا ہے اس کی کوڈنگ کو اچھی طرح سمجھ کر انہوں نے بغیر وولٹ کے یہ کام کیا ہے.... فونٹ میل کرنے کا وعدہ کیا ہے....
ہاہاہا! مطلب اضافی کرننگ ٹیبلز ہی شامل کئے ہیں۔ اور وولٹ کی بجائے فانٹ کریٹر کا سہارا لیا ہے۔ آجا کر بات وہی مرغے کی ایک ٹانگ پر ختم ہوئی۔ :LOL:
 
افضل حسین

محفلین
ہر بیشہ گماں مبر کہ خالیست
شاید کہ پلنگ درو خفتہ باشد
بیک وقت شاعر، ادیب، محقق، ڈیزائنر، ٹیچر..... مہتاب پیامی ایک محیر العقول بندہ ہے;). مبارک پور جس ادارے میں میں نے تعلیم حاصل کی ہے اس سے وہ منسلک ہیں..... دو سال تعلیم کے دوران اکثر ملاقاتیں ہوئی ہیں.... انہوں نے واقعی حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے o_O.. آج فون پر بات ہوئی...

بغیر وولٹ ورک کے لگیچرز کی تعداد 30000 تک پہنچا دی ہے. 52000 تک پہنچانے کا ارادہ ہے.... کرننگ پر کام چل رہا ہے وہ بھی جگاڑ سے نہیں پروگرامنگ سے.... خطاطی کی غلطیوں پر بھی کام کیا ہے۔۔۔

آخر کیسے؟ پوچھنے پر بتایا... Font Creator 9.0 میں ہاتھ پیر ماریے...:ROFLMAO:

میرے خیال میں Font Creator کے لیٹیسٹ ورژنس میں Open Type Layout Features کا اضافہ کیا گیا ہے اس کی کوڈنگ کو اچھی طرح سمجھ کر انہوں نے بغیر وولٹ کے یہ کام کیا ہے.... فونٹ میل کرنے کا وعدہ کیا ہے.... آنے پر چیک کر کے بتاتا ہوں... اور ہاں دو تین سال قبل Payami Nastaliq کے نام سے جو فونٹ اپلوڈ کیا گیا تھا بقول ان کے اس میں تو انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا ہے... آنے والے فونٹ کا انتظار کیجیے۔۔۔
arifkarim شاکرالقادری متلاشی عبدالمجید ذیشان
انہیں اردو محفل پہ بلائیے- ان کے غائبانے میں ان کے فونٹ سے متعلق کیاکیا گفتگو ہورہی .شاید ان سے ہمیں کچھ اور نیا سیکھنے کو ملے.
 
آصف اثر

معطل
بیک وقت شاعر، ادیب، محقق، ڈیزائنر، ٹیچر..... مہتاب پیامی ایک محیر العقول بندہ ہے
آپ تصدیق کررہے ہیں یا تضحیک؟

پوچھنے پر بتایا... Font Creator 9.0 میں ہاتھ پیر ماریے...:ROFLMAO:
ہاتھ پیر مارتو لیے ہے اور نتیجہ بھی تسلی بخش ہو تو اچھا ہی ہے۔ شکر ہے چراغ نہیں رگڑا ہے ورنہ arifkarim کہتے کہ ہم تو نہیں مانتے ۔ یہ تو کوئی سائنس نہیں ہوابھلا!;)

میرے خیال میں Font Creator کے لیٹیسٹ ورژنس میں Open Type Layout Features کا اضافہ کیا گیا ہے اس کی کوڈنگ کو اچھی طرح سمجھ کر انہوں نے بغیر وولٹ کے یہ کام کیا ہے....
سمجھ کرکیا ہے؟
 
arifkarim

معطل
ہاتھ پیر مارتو لیے ہے اور نتیجہ بھی تسلی بخش ہو تو اچھا ہی ہے۔ شکر ہے چراغ نہیں رگڑا ہے ورنہ arifkarim کہتے کہ ہم تو نہیں مانتے ۔ یہ کوئی سائنس نہیں ہوابھلا!;)
یہ کوئی گیدڑ سنگی نہیں ہے۔ اگر اوپن ٹائپ ٹیبلز کا ہی استعمال کیا ہے تو نتائج کا تسلی بخش ہونا فانٹ کا سست ہونا ہی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ہر بیشہ گماں مبر کہ خالیست
شاید کہ پلنگ درو خفتہ باشد
بیک وقت شاعر، ادیب، محقق، ڈیزائنر، ٹیچر..... مہتاب پیامی ایک محیر العقول بندہ ہے;). مبارک پور جس ادارے میں میں نے تعلیم حاصل کی ہے اس سے وہ منسلک ہیں..... دو سال تعلیم کے دوران اکثر ملاقاتیں ہوئی ہیں.... انہوں نے واقعی حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے o_O.. آج فون پر بات ہوئی...

بغیر وولٹ ورک کے لگیچرز کی تعداد 30000 تک پہنچا دی ہے. 52000 تک پہنچانے کا ارادہ ہے.... کرننگ پر کام چل رہا ہے وہ بھی جگاڑ سے نہیں پروگرامنگ سے.... خطاطی کی غلطیوں پر بھی کام کیا ہے۔۔۔

آخر کیسے؟ پوچھنے پر بتایا... Font Creator 9.0 میں ہاتھ پیر ماریے...:ROFLMAO:

میرے خیال میں Font Creator کے لیٹیسٹ ورژنس میں Open Type Layout Features کا اضافہ کیا گیا ہے اس کی کوڈنگ کو اچھی طرح سمجھ کر انہوں نے بغیر وولٹ کے یہ کام کیا ہے.... فونٹ میل کرنے کا وعدہ کیا ہے.... آنے پر چیک کر کے بتاتا ہوں... اور ہاں دو تین سال قبل Payami Nastaliq کے نام سے جو فونٹ اپلوڈ کیا گیا تھا بقول ان کے اس میں تو انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا ہے... آنے والے فونٹ کا انتظار کیجیے۔۔۔
arifkarim شاکرالقادری متلاشی عبدالمجید ذیشان

اچھا کام کر رہے ہیں پیامی صاحب۔ ان کو جاری رکھنا چاہیے۔ :)
 
آصف اثر

معطل
یہ کوئی گیدڑ سنگی نہیں ہے۔ اگر اوپن ٹائپ ٹیبلز کا ہی استعمال کیا ہے تو نتائج کا تسلی بخش ہونا فانٹ کا سست ہونا ہی ہے۔
ان سے میری تین چار روز پہلے بات ہوئی تھی تو انہوں نے کہا کہ ان کے فونٹ کا سائز بھی لگ بھگ 25 ایم بی ہوگا لیکن سابقہ تمام لگیچر بیسڈ نستعلیق فونٹس سے اس کی رفتار ٪10 تیز ہوگی!
 
arifkarim

معطل
ان سے میری تین چار روز پہلے بات ہوئی تھی تو انہوں نے یہ کہا کہ ان کے فونٹ کا سائز بھی لگ بھگ 25 ایم بی ہوگا لیکن سابقہ تمام لگیچر بیسڈ نستعلیق فونٹس سے اس کی رفتار ٪10 تیز ہوگی!
لگیچر بیسڈ فانٹس کی رفتار تو پہلے بھی کوئی مسئلہ نہیں تھی۔ اصل مسئلہ تو کرننگ کیساتھ رفتار کا آیا ہے۔
 
arifkarim

معطل
مجھے ایک بات سمجھ نہیں کہ کیا فی الوقت کرننگ کے لیے صرف ایک ہی سافٹ وئیر ”وولٹ “ موجود ہے؟
مسئلہ وولٹ، فانٹ کریٹر یا کسی اور اوپن ٹائپ کمپائلیشن سافٹویر کا نہیں ہے۔ اصل مسئلہ اس کے رینڈرنگ انجن میں ہے جو ان کرننگ ٹیبلز کو تیز رفتاری کیساتھ رینڈر کرنے سے قاصر ہے۔
 
ہر بیشہ گماں مبر کہ خالیست
شاید کہ پلنگ درو خفتہ باشد
بیک وقت شاعر، ادیب، محقق، ڈیزائنر، ٹیچر..... مہتاب پیامی ایک محیر العقول بندہ ہے;). مبارک پور جس ادارے میں میں نے تعلیم حاصل کی ہے اس سے وہ منسلک ہیں..... دو سال تعلیم کے دوران اکثر ملاقاتیں ہوئی ہیں.... انہوں نے واقعی حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے o_O.. آج فون پر بات ہوئی...
بغیر وولٹ ورک کے لگیچرز کی تعداد 30000 تک پہنچا دی ہے. 52000 تک پہنچانے کا ارادہ ہے.... کرننگ پر کام چل رہا ہے وہ بھی جگاڑ سے نہیں پروگرامنگ سے.... خطاطی کی غلطیوں پر بھی کام کیا ہے۔۔۔
اتنے لگیچرز اسے کہاں سے ملے؟
آخر کیسے؟ پوچھنے پر بتایا... Font Creator 9.0 میں ہاتھ پیر ماریے...:ROFLMAO:
فونٹ کریٹر کے ورژن 9 میں یقینا اوپن ٹائپ ڈیزاینر موجود ہے، لیکن ایک تو اسکا استعمال کافی پیچیدہ ہے دوسرا اسمیں کافی فیچرز فی الوقت کام نہیں کر رہے، باقی فونٹ کریٹر کا ورژن 9 تو پچھلے سال ریلیز ہوا ہے، پیامی صاحب تو پچھلے کئی سالوں سے پیامی نستعلیق (جمیل نستعلیق) میں نئے لگیچرز شامل کر رہے ہیں اور کرننگ بھی کر رہے ہیں، شاید فونٹ کریٹر والوں نے اسے اپنا یہ والا ورژن بنانے سے کئی سال پہلے ہی دیا ہوا ہے۔
میرے خیال میں Font Creator کے لیٹیسٹ ورژنس میں Open Type Layout Features کا اضافہ کیا گیا ہے اس کی کوڈنگ کو اچھی طرح سمجھ کر انہوں نے بغیر وولٹ کے یہ کام کیا ہے.... فونٹ میل کرنے کا وعدہ کیا ہے.... آنے پر چیک کر کے بتاتا ہوں... اور ہاں دو تین سال قبل Payami Nastaliq کے نام سے جو فونٹ اپلوڈ کیا گیا تھا بقول ان کے اس میں تو انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا ہے... آنے والے فونٹ کا انتظار کیجیے۔۔۔
arifkarim شاکرالقادری متلاشی عبدالمجید ذیشان
واقعی دو تین سال قبل انہوں نے جو فونٹ اپلوڈ کیا تھا پیامی نستعلیق کے نام سے اسمیں سوالئے بیرنگز کو چھڑنے کے کچھ بھی کام نہیں ہوا تھا، دیکھتے ہیں نئے فونٹ میں کیا تیر مارتے ہیں۔
ان سے میری تین چار روز پہلے بات ہوئی تھی تو انہوں نے کہا کہ ان کے فونٹ کا سائز بھی لگ بھگ 25 ایم بی ہوگا لیکن سابقہ تمام لگیچر بیسڈ نستعلیق فونٹس سے اس کی رفتار ٪10 تیز ہوگی!
یہ سپیڈ والی بات بڑی کمال کی ہے۔ انہوں نے شاید کوئی نئی ٹیکنیک دریافت کی ہے لگیچرز کی لک اپ بنانے کیلئے، لیکن اس کیلئے انکو فونٹ کو نئے سرے سے بنانا پڑھے گا، جو کہ ظاہر ہے وولٹ میں ہی بنے گا اور وولٹ ورک انکے پاس نہیں ہے، باقی اگر وہ اتنے ہی ماہر ہیں تو انکو تو اب تک جمیل نستعلیق کا وولٹ ورک بنالینا چاہئے تھا، وولٹ ورک بنانا کوئی ناممکن کام تو نہیں۔
لگیچر بیسڈ فانٹس کی رفتار تو پہلے بھی کوئی مسئلہ نہیں تھی۔ اصل مسئلہ تو کرننگ کیساتھ رفتار کا آیا ہے۔
100 فیصد متفق۔
مجھے ایک بات سمجھ نہیں کہ کیا فی الوقت کرننگ کے لیے صرف ایک ہی سافٹ وئیر ”وولٹ “ دستیاب ہے؟
جی حضور فی الوقت یوں ہی سمجھ لیں ، در اصل وولٹ کے علاوہ بھی کئی پروگرامز ہے لیکن مسئلہ وہیں سارے فیچرز کی سپورٹ میں آکر اٹک جاتا ہے۔
مسئلہ وولٹ، فانٹ کریٹر یا کسی اور اوپن ٹائپ کمپائلیشن سافٹویر کا نہیں ہے۔ اصل مسئلہ اس کے رینڈرنگ انجن میں ہے جو ان کرننگ ٹیبلز کو تیز رفتاری کیساتھ رینڈر کرنے سے قاصر ہے۔
یقینا۔
فونٹ کسی بھی ٹیکنیک سے بنا ہو، رینڈر کرنا تو انجن کا کام ہے اور جب تک ونڈوز میں یہ رینڈرنگ انجن ہوگی اسکی رفتار اسی طرح سست ہی ہوگی، ونڈوز کے رینڈرنگ انجن کے مقابلے اڈوبی کا اپنا رینڈرنگ انجن کافی تیز رفتار ہے، آپ انڈیزاین سی سی 2015 کے لیٹسٹ اپڈیٹ میں چیک کرسکتے ہیں۔
 
Top