پیار کے رنگ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
ایک نظم احباب محفل کی نذر
اصلاح کی گزارش ہے۔

لفظوں کی برسات بھی دیکھی
یخ بستہ خاموشی دیکھی
خوابوں کی گر پت جڑ دیکھی
جذبوں کی دیکھی گرمی بھی
میں نے سال کے سارے موسم
دیکھے تیرے پیار میں جاناں

روشن دن امید کا دیکھا
دیکھی شب کی مایوسی بھی
سوچ کی ڈھلتی شام بھی دیکھی
صبح نئی امید کی دیکھی
میں نے تیرے پیارمیں دن کے
دیکھے پہر ہیں سارے جاناں

کلیاں پھول خوشی کے دیکھے
ساتھ دکھوں کے کانٹے دیکھے
درد کے سوکھے پتے دیکھے
خوشیوں کی نئی کلیاں دیکھی
میں نے سارے رنگ چمن کے
دیکھے تیرے پیار میں جاناں

رنگ بدلتی خواہش دیکھی
سوچ میں دیکھا ٹھہراٶ بھی
تنہائی کی آگ بھی دیکھی
دیکھی یادوں کی چھایا بھی
میں نے تیرے پیار میں ہی تو
دیکھے سارے رنگ ہیں جاناں
 

الف عین

لائبریرین
ٹھیک ہے، کوئی خامی نہیں ۔ ٹھہراؤ لفظ کو بجائے مفعولن کہ مفعول باندھنا زیادہ بہترہے
 
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
ایک نظم احباب محفل کی نذر
اصلاح کی گزارش ہے۔

لفظوں کی برسات بھی دیکھی
یخ بستہ خاموشی دیکھی
خوابوں کی گر پت جڑ دیکھی
جذبوں کی دیکھی گرمی بھی
میں نے سال کے سارے موسم
دیکھے تیرے پیار میں جاناں

روشن دن امید کا دیکھا
دیکھی شب کی مایوسی بھی
سوچ کی ڈھلتی شام بھی دیکھی
صبح نئی امید کی دیکھی
میں نے تیرے پیارمیں دن کے
دیکھے پہر ہیں سارے جاناں

کلیاں پھول خوشی کے دیکھے
ساتھ دکھوں کے کانٹے دیکھے
درد کے سوکھے پتے دیکھے
خوشیوں کی نئی کلیاں دیکھی
میں نے سارے رنگ چمن کے
دیکھے تیرے پیار میں جاناں

رنگ بدلتی خواہش دیکھی
سوچ میں دیکھا ٹھہراٶ بھی
تنہائی کی آگ بھی دیکھی
دیکھی یادوں کی چھایا بھی
میں نے تیرے پیار میں ہی تو
دیکھے سارے رنگ ہیں جاناں
بہت خوب ۔ پیاری نظم ہے
 
Top