رضا پوچھتے کیا ہو عرش پر یوں گئے مصطفٰے کہ یوں ....

مہ جبین

محفلین
پوچھتے کیا ہو عرش پر یوں گئے مصطفٰے کہ یوں
کیف کے پر جہاں جلیں کوئی بتائے کیا کہ یوں

قصرِ دنیٰ کے راز میں عقلیں تو گم ہیں جیسی ہیں
روحِ قدس سے پوچھئے تم نے بھی کچھ سنا کہ یوں

میں نے کہا کہ جلوہءاصل میں کس طرح گُمیں
صبح نے نورِ مہر میں مٹ کے دکھا دیا کہ یوں

ہائے رے ذوقِ بے خودی، دل جو سنبھلنے سا لگا
چھک کے مہک میں پھول کی گرنے لگی صبا کہ یوں

دل کو دے نور و داغِ عشق، پھر میں فدا دونیم کر
مانا ہے سن کے شقِ ماہ، آنکھوں سے اب دکھا کہ یوں

دل کو ہے فکر کس طرح مُردے جِلاتے ہیں حضور
اے میں فدا لگا کے ایک ٹھوکر اُسے بتا کہ یوں

باغ میں شکرِ وصل تھا، ہجر میں ہائے ہائے گُل
کام ہے ان کے ذکر سے ،خیر وہ یوں ہوا کہ یوں

جو کہے شعر و پاسِ شرع، دونوں کا حسن کیونکر آئے
لا اسے پیشِ جلوہ زمزمہء رضا کہ یوں

الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃاللہ علیہ
 

آبی ٹوکول

محفلین
بہت ہی خوب اور نہایت ہی اعلٰی ، اعلٰحضرت کا کلام اعلٰی بحضور سرور کون و مکان اعلٰی صلی اللہ علیہ وسلم
 

میر انیس

لائبریرین
تم جہانوں کے نبی ہو تم پر امت کے سلام
خد خدا بھی بھیجتا ہے تم پہ رحمت کے سلام
آپ نے بخشی جہان میں نیکیوں کو آبرو
آپ نے دنیا کو بھیجے حق کی وحدت کے سلام
اس جہاں کا ذرہ ذرہ اور یہ شمس و قمر
بھیجتے ہیں آپ پر اپنی عقیدت کے سلام
پڑھ رہا تھا میں درود اور ملائک لے گئے
میرے اخلاص و محبت میری الفت کے سلام
 

مہ جبین

محفلین
تم جہانوں کے نبی ہو تم پر امت کے سلام
خد خدا بھی بھیجتا ہے تم پہ رحمت کے سلام
آپ نے بخشی جہان میں نیکیوں کو آبرو
آپ نے دنیا کو بھیجے حق کی وحدت کے سلام
اس جہاں کا ذرہ ذرہ اور یہ شمس و قمر
بھیجتے ہیں آپ پر اپنی عقیدت کے سلام
پڑھ رہا تھا میں درود اور ملائک لے گئے
میرے اخلاص و محبت میری الفت کے سلام
بہت خوب ، بےشک
سبحان اللہ ، جزاک اللہ میر انیس بھائی
 
Top