پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کا اوباما سے اڑن طشتریوں کے متعلق خفیہ دستاویزات منظر عام ......

زین

لائبریرین
پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کا بارک اوباما سے اڑن طشتریوں کے متعلق خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے کا مطالبہ
واشنگٹن ............امریکہ میں خلائی مخلوق اور اڑن طشتریوں کے متعلق دلچسپی رکھنے والے افراد نے نومنتخب امریکی صدر بارک اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وائٹ ہاﺅس میں آنے کے بعد اڑن طشتریوں کے متعلق تمام خفیہ رپورٹس کو منظر عام پر لانے کی حمایت کریں۔ تفصیلات کے مطابق یو ایف اوز یا اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق سے متعلق قائم شدہ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی نے ایک خط کے ذریعے بارک اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چھ دہائیوں پر مشتمل اڑن طشتریوں کے وجود کے متعلق ترتیب دی جانے والی حساس دستاویزات کو اب عوام کیلئے کھول دیں تاکہ ان کے متعلق تمام ابہام ختم ہو سکیں۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان خفیہ معلومات سے متعلق ملٹری سروسز اور انٹیلی جنس اداروں کو مکمل بریفنگ دی جائے اور ان دستاویزات کو ایوان نمائندگان میں بحث کیلئے پیش کیا جائے۔ یاد رہے کہ سابقہ صدر بل کلنٹن کے دور حکومت میں ان کے چیف آف سٹاف پوڈسٹا نے 80 کروڑ صفحات پر مشتمل اڑن طشتریوں کے متعلق خفیہ دستاویزات کو کھول دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر کام نہ ہو سکا۔
 
Top