پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا

جاسم محمد

محفلین
پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا
206950_2533254_updates.jpg

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پولیس نے راوی ٹول پلازا سے گرفتار کیا گیا، وہ بھیرہ سے لاہور آ رہے تھے، رہنما ن لیگ عطاء تارڈ— فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو حراست میں لے لیا گیا۔


ن لیگ کے رہنما عطاء تارڑ نے محمد صفدر کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پولیس نے راوی ٹول پلازا سے گرفتار کیا گیا، وہ بھیرہ سے لاہور آ رہے تھے۔

محمد صفدر کو حراست میں لیے جانے کی وجہ سامنے نہیں آہی ہے۔

خیال رہے کہ محمد صفدر کی گرفتاری کی خبر سابق وزیراعظم نواز شریف کو قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے دفتر سے سروسز اسپتال منتقلی کے کچھ دیر بعد سامنے آئی۔

محمد صفدر نے اپنے ایک بیان میں نواز شریف کو زہر دیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا جبکہ نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے بھی ایسے ہی خدشات ظاہر کیے ہیں۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے دفتر میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد بتایا کہ نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد صرف 12 ہزار رہ گئی ہے جس کے بعد نیب نے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
 
Top