پوسٹ پیج کے مسائل

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ اس محفل میں ماشاءاللہ کافی رونق لگی ہوئی ہے۔ بہت سے موضوعات پر تبصرہ کرنے کو اور خود سے بھی موضوعات شروع کرنے کو دل کرتا ہے، لیکن جیسے کہ معمول ہے، فورم کے چند تکنیکی مسائل نے مجھے گھیرا ہوا ہے۔ فورم کی پورٹل پر اپگریڈ سے قبل اس پر جو BBCode Box شامل تھا اس میں تصاویر اور آڈیو-وڈیو میڈیا شامل کرنے کے لیے ڈائیلاگ باکس کا استعمال ہوتا تھا جو کہ یوزر کے نقطہ نظر سے بہتر تھا۔ اپگریڈ کے بعد جو BBCode Box شامل کیا گیا ہے، اس میں چند نئی فیچرز تو موجود ہیں لیکن یہ ڈائیلاگ باکس نہیں ہیں جس کی وجہ سے دوستوں کو پوسٹ میں تصاویر‌ وغیرہ شامل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ میں اس وقت اسی مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی تگ و دو کر رہا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

والسلام
 
Top