پوسٹ میں کوڈ کے سنٹیکس ہائی لائٹنگ (Syntax highlighting) کا استعمال

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ دوستوں کو پوسٹ پیج پر ایک اضافی syntax کنٹرول نظر آ رہا ہوگا۔ اس کے ذریعے آپ مختلف پروگرامنگ کی زبانوں یا کچھ اور سکرپٹس کے کوڈ کو سنٹیکس ہائی لائٹنگ (syntax highlighting) کے ساتھ پوسٹ کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر پروگرامنگ کے ٹیوٹوریل پیش کرنے کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ سنٹیکس ہائی لائٹنگ کے استعمال کے لیے syntax بی بی کوڈ کا استعمال متعلقہ پروگرامنگ لینگویج کے نام کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر میں کچھ یچ پی کوڈ پیش کیا گیا ہے:

[SYNTAX="php"]<?php
echo $_SERVER['HTTP_USER_AGENT'];
?>[/SYNTAX]

بالا کی سنٹیکس ہائی لائٹنگ حاصل کرنے کے لیے ذیل کے مطابق پوسٹ کیا جانا چاہیے:

PHP:
[SYNTAX="php"]<?php
	echo $_SERVER['HTTP_USER_AGENT'];
?>[/SYNTAX]

نوٹ کریں کہ فورم میں شامل سنٹیکس ہائی لائٹر صرف سنٹیکس ہائی لائٹنگ کا کام کرتا ہے جبکہ کوڈ کو مناسب طور پر سپیسنگ اور ٹیب کے ذریعے فارمیٹ کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ ایک اور بات نوٹ کرنے والی یہ ہے کہ پی ایچ پی کے کوڈ کی سنٹیکس ہائی لائٹنگ کے ساتھ اس کے کی ورڈز کو ان کے ہیلپ مینول کے ساتھ مربوط بھی کر دیا جاتا ہے۔ فی الوقت پوسٹ پیج پر موجود ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں ذیل کی لینگویجز کے نام موجود ہیں:

php
ruby
csharp
actionscript

اگرچہ اس وقت صرف چار نام شامل کیے گئے ہیں لیکن اصل میں کافی تعداد کے سنٹیکس کی ہائی لائٹنگ کرنا ممکن ہے۔ اس ربط پر تفصیل موجود ہے کہ کن لینگویجز اور سکرپٹس کی سنٹیکس ہائی لائٹنگ کی جا سکتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سی شارپ کوڈ کی سنٹیکس ہائی لائٹنگ کی مثال:


[SYNTAX="csharp"]// Iterate on the node set
listBox1.Items.Clear();
try
{
while (iterator.MoveNext())
{
XPathNavigator nav2 = iterator.Current.Clone();
listBox1.Items.Add("price: " + nav2.Value);
}
}
catch(Exception ex)
{
Console.WriteLine(ex.Message);
}[/SYNTAX]

روبی کوڈ کی سنٹیکس ہائی لائٹنگ کی مثال:

[SYNTAX="ruby"]class Book < ActiveRecord::Base
belongs_to :subject
validates_presence_of :title
validates_numericality_of :price, :message=>"Error Message"
end[/SYNTAX]

ایکشن سکرپٹ کوڈ کی سنٹیکس ہائی لائٹنگ کی مثال:

[SYNTAX="actionscript"]function RotateDisplayOrDrag (whichOne) {
if (Key.isDown(18)) {
_root[whichOne]._rotation += 90;
} else if (Key.isDown(Key.SHIFT)) {
pieceNumber = whichOne.slice(5);
} else {
startDrag (_root[whichOne], false, 20, 20, 780, 580);
}
}[/SYNTAX]
 
Top