پنجاب میں اکھاڑ پچھاڑ، ترجمان وزیراعلیٰ شہبازگل مستعفی،عون چوہدری فارغ

جاسم محمد

محفلین
پنجاب میں اکھاڑ پچھاڑ، ترجمان وزیراعلیٰ شہبازگل مستعفی،عون چوہدری فارغ

13ستمبر ، 2019

204816_3200218_updates.jpg

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت میں ردوبدل کردیا گیا جس کے تحت شہباز گل نے بھی عہدہ چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

204816_4618456_updates.JPG

شہباز گل کے استعفے کا عکس، جیونیوز

اس کے علاوہ پنجاب حکومت میں وزیراعلیٰ کے مشیر عون چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے جو مشیر برائے ہارٹی کلچر اور سیاحت کے طور پر کام کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چوہدری کو ہٹانے اور آصف محمود کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ شہباز گل پنجاب حکومت کے سرگرم ترجمان سمجھے جاتے تھے اور وہ ہر محاذ پر پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دفاع کرتے نظر آتے تھے جب کہ گزشتہ روز شہبازگل نے ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جسے عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں تو وہ پارٹی چھوڑ دے۔

دوسری جانب عون چوہدری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں جنہیں پی ٹی آئی حکومت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر لگایا گیا تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
شہباز گِل کو ہٹایا جانا معنی خیز ہے۔ اب عثمان بزدار صاحب کا نمبر ہے شاید۔
پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ حکومت کے نام پر ہر چند ماہ بعد وزرا، مشیروں اور ترجمانوں کی اچھاڑ پچھاڑ ہوتی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
شہباز گِل کو مستعفی ہونے سے پہلے ہٹایا گیا
13 ستمبر ، 2019

679215_1874720_shahbaz-gill_updates.jpg



وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گِل کو مستعفی ہونے سے پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل پر مختلف محکموں میں چھاپے مارنے کا نوٹیفکیشن سیکریٹری سے جاری کرانے کا الزام ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ نے شہباز گل کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لیٹر جاری کیا جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے اپنے عہدے سے تحریری استعفیٰ دیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل نے استدعا کی کہ انہیں باعزت طریقے سے جانے کا موقع دیتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اس استدعا پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کو ہدایت دی کہ شہباز گل جیسا چاہیں ویسا کر دیا جائے۔

شہباز گل پر مختلف محکموں میں چھاپے مارنے کا نوٹیفکیشن سیکریٹری سے جاری کرانے کا الزام ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنے سیکریٹری ڈاکٹر راحیل کو بھی اسی وجہ سے عہدے سے تبدیل کر دیا ہے۔

حوالہ؛ جنگ نیوز
 
Top