پریشانیوں کا علاج

رضا

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم ط
پریشانیوں کا علاج

یہ رب تعالٰی کا بڑا احسان ہے کہ اس نے مسلمانوں کو اپنے ننانوے نام عطا کئے ۔
الہامی الفاظ اور اسماء الہٰی میں اتنی طاقت ہے کہ ان کے ورد سے بیماریاں اور پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں ۔
یورپ کے مشہور پادری لیڈ بیڑ اپنی کتاب The Master and the Path میں لکھا ہے ۔
Each word as it is uttered makes a little from in etheric matter. the word "hate" for instance produce a horrible form. So much that having seen its shape I never use the word.
ترجمہ : ہر لفظ ایتھر میں ایک خاص شکل اختیار کرلیتا ہے ۔
مثلا لفظ نفرت اس قدر بھیانک صورت میں بدل جاتا ہے کہ ایک مرتبہ میں نے یہ صورت دیکھ لی اور اس کے بعد مجھے یہ لفظ استعمال کرنے کی کبھی جرات نہ ہوئی ۔
بعض لوگ سوال کرتے ہیں کہ “اللہ اللہ کرنے سے کیا اثر ہوتا ہے ؟یہ لفظ ہی تو ہے ۔آپ جب کسی دوسرے کو گالی دیتے ہیں تو وہ دوسرا آپ کو مارنے کیوں دوڑتا ہے ؟
آپ نے چند الفاظ ہی تو کہے ہیں ۔ایک جرنل جب حب الوطنی سے سرشاد ہوکر فوجیوں کے سامنے تقریر کرتا ہے وہ سب کے سب جانیں قربان کر دیتے ہیں ان کو کیا ہوا‌؟
اس نے چند الفاظ ہی تو کہے ہیں ۔آپ کوکسی لڑکی نے I Love You کہا آپ کی سوچ بدل گئی ۔ رات دن بدل گئے ۔ موسم بدل گیا ۔ چین لٹ گیا ۔ نیند لٹ گئی دل کی دھڑکنیں بے تر تیب ہوگئیں ۔ خیالات بدل گئے یہ آپ کو کیا ہوگیا ؟
اس لڑکی نے چند الفاظ ہی تو کہے ہیں ۔ آپ نے بہت اچھا کام کیا آپ کے استاد نے صرف کہا شاباش آپ خوشی سے نہال ہوگئے ۔ کیوں ہوئے ؟
اس نے ایک لفظ ہی تو کہا ہے آپ کو ماننا پڑے گا کہ الفاظ تاثیر رکھتے ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ اسمائے حق تعالٰی میں بہت تاثیر ہے۔

اچھے اچھے کھانوں کا سن کر تو آپ کے منہ میں پانی آ جاتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ اللہ کا نام لینے پر آپ کے دل میں کچھ نہیں آتا۔

لیکن یہ کہاں لکھا ہے کہ اللہ تعالٰی کے ننانوے ہی نام ہیں؟

قرآن میں تو آیا ہے کہ اس کے بہت سارے اچھے اچھے نام ہیں۔

ننانوے کا ہندسہ تو کہیں بھی نہیں آیا۔
 

جاسمن

لائبریرین
جزاک اللہ۔اللہ کے جو نام ھمیں کتابوں میں ملتے ھیں وہ ا تنے ھی ھیں۔ شمشاد بھائ کی بات درست ھے، اللہ کے بیشما ر نام ھیں۔ اللہ کے نام پڑھنے میں بہت لطف ھے۔
 
Top