ہما حمید ناز
محفلین
اردو محفل میں نووارد ہوں ۔ اس سائٹ پر تحریر پوسٹ کرنا تو اگیا ہے لیکن کچھ چھوٹی موٹی مشکلات اب بھی پیش آرہی ہیں ۔ کیا ایسی کوئی لڑی موجود ہے کہ جہاں درجِ ذیل اور اسی قبیل کے دیگر سوالات کا جواب انسانی زبان میں دستیاب ہو۔ کمپیوٹر کی اصطلاحات اور ثقیل تکنیکی الفاظ کو جنّاتی زبان کہنا مقصود نہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ وہ جوابات ایسی زبان میں ہوں کہ ایک عام انسان کی سمجھ میں آسکیں۔
سوالیہ نشان اور علامت استعجاب کس طرح لگائی جائے
تنوین کس طرح لگائی جاتی ہے
قوسین الٹے کیوں لگ رہے ہیں
ایک لفظ لکھنے کے بعد لکھائی جام ہوجاتی ہے اور کرسر کی لکیر اپنی جگہ کھڑے کھڑے ہلتی تو رہتی ہے لیکن آگے بڑھنے کا نام نہیں لیتی ۔