پروگرامنگ کا مسئلہ

ijaz1976

محفلین
نبیل بھائی اس میں تو کافی ساری فائلیں ہیں کونسی ڈائونلوڈ کرنی ہے اس میں سے ۔​

Visual Studio 2008 Express Editions are free development tools.
Register your product within 30 days from installation.

* Visual Basic 2008 Express Edition
*
Download Visual Basic 2008 Express Edition
* Visual C# 2008 Express Edition
*
Download Visual C# 2008 Express Edition
* Visual C++ 2008 Express Edition
*
Download Visual C++ 2008 Express Edition
* Visual Web Developer 2008 Express Edition
*
Download Visual Web Developer 2008 Express Edition
* All - Offline Install ISO image file
*
Download All - Offline Install ISO image file
* MSDN Express Library​
 

ijaz1976

محفلین
بہرحال آج میں ویژول سٹوڈیو 2008 کی ڈی وی ڈی لے آیا ہوں گھر جا کر انسٹال کروں گا اور پھر سبق شروع۔
اب مزہ آئے گا۔ :dancing::happy::biggrin:
 

ijaz1976

محفلین
ٹھیک ہے میں نے ویژول سٹوڈیو 2008 اور اس کے ساتھ msdn بھی انسٹال کرلیا ہے، امید ہے جلد ہی آپ کلاسز شروع کریں گے ایک بات اور بتائیں کیا اس لینگویج کو سیکھنے کے بعد لینکس میں بھی پروگرامنگ ممکن ہے۔
جزاک اللہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
لینکس میں ڈاٹ‌ نیٹ کے پروگرامز کو کسی حد تک پورٹ کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ لینکس پر ڈاٹ‌ نیٹ کی پورٹ مونو کہلاتی ہے۔ میں نے اس پر کام نہیں کیا ہوا ہے۔ لیکن آپ چاہیں تو اس پر ضرور تجربات کر سکتے ہیں۔
 

ijaz1976

محفلین
کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ سی شارپ پروگرامنگ لینگویج کو لینکس آپریٹنگ سسٹم پر لینکس کے پروگرام بنانے کےلئے بھی اسی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے جس طرح ونڈوز پر :confused:
نیز لینکس کے لئے سی شارپ کا کونسا ورژن ڈائونلوڈ کے لئے دستیاب ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اوپر اپنی پوسٹ‌ میں مونو پراجیکٹ کا ربط فراہم کر دیا ہے۔ لینکس کی سپورٹ مائیکروسوفٹ فراہم نہیں کرتا۔ اس کے لیے آپ کو مونو پراجیکٹ سے ہی رجوع کرنا پڑے گا۔ وہاں آپ کو کچھ ڈیویلپمنٹ ٹولز بھی مل جائیں گے۔ میرے خیال میں یہ ٹولز عام اوبنٹو انسٹالیشن میں بھی شامل ہوتے ہیں یا انہیں شامل کرنا آسانی سے ممکن ہے۔ ہمارے ایک اور دوست محمد شاکر عزیز اس میدان میں تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اس سمت میں بہتر رہنمائی کر سکتے ہیں۔
 

ijaz1976

محفلین
بھائی جان میرا مطلب یہ ہے کہ کیا سی شارپ کی وہی کمانڈز اور لاجکس لوپس وغیرہ لینکس میں پروگرامنگ کے دوران استعمال ہونگے جو ہم ونڈوز میں پروگرامنگ کرتے ہوئے سیکھیں گے یا وہ اس سے مختلف ہوتے ہیں۔
شکریہ
جزاک اللہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی سی شارپ لینگویج تو بنیادی طور پر وہی ہوگی البتہ کمپوننٹس کا استعمال کچھ مختلف ہو سکتا ہے۔
 
Top