" پردہ " - سید ابوالاعلیٰ مودودی کی مشہور کتاب

باذوق

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

عنوان کتاب : پردہ
ترتیب و تدوین : سید ابوالاعلیٰ مودودی
اشاعت : جون 2003ء
ویب سائیٹ : www.islamicpak.com.pk

ذاتی مطالعے کے لیے ایک مخیر ادارہ کی جانب سے پ۔ڈ۔ف کتاب مفت میں دستیاب ہے۔
پ۔ڈ۔ف فائل سائز = قریب 10 ایم۔بی
پ۔ڈ۔ف فائل صفحات = 301


عصر حاضر میں "اسلامی حجاب" کے موضوع پر اب تک جتنی کتابیں لکھی گئی ہیں ، "پردہ" ان میں ممتاز مقام رکھتی ہے۔
کتاب "پردہ" کا دلنشین انداز بیان ، پُرزور استدلال اور حقائق سے لبریز تجزیہ اپنے اندر وہ کشش رکھتا ہے کہ کٹر سے کٹر مخالف بھی قائل ہوئے بغیر نہیں رہتا۔
یہی وجہ ہے کہ پورے عالم اسلام میں اس کتاب کو جو مقبولیت حاصل ہوئی وہ بہت کم کتابوں کو نصیب ہوئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اس کا عربی ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ یہی حال اس کے اردو اور انگریزی ایڈیشن کا بھی ہے۔

نامور محدث علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ ، مولانا مودودی (رحمہ اللہ) کی علمیت اور ان کے کاز کا کافی احترام کرتے تھے لیکن کچھ موضوعات پر ان سے اختلاف بھی کیا ہے جن میں سے ایک "چہرے کا پردہ" بھی ہے۔ مولانا مودودی "چہرے کے پردہ" کے قائل تھے جبکہ علامہ البانی نے اس موقف سے اختلاف کیا ہے۔
اس معاملہ (چہرے کا پردہ) میں معروف سلفی اسکالر مولانا عبدالرحمٰن کیلانی نے اپنی ایک کتاب میں مولانا مودودی کی موافقت کی ہے اور علامہ البانی کے موقف کا بیشمار دلائل سے ردّ کیا ہے۔

دیباچہ
طبع اوّل

پردے کے مسئلے پر اب سے چار سال پہلے میں نے ایک سلسلہ مضامین لکھا تھا جو "ترجمان القرآن" کے کئی نمبروں میں شائع ہوا تھا۔
اُس وقت بحث کے کئی گوشے قصداً نظرانداز کر دئے گئے تھے اور بعض کو تشنہ چھوڑ دینا پڑا تھا کیونکہ کتاب کے بجائے محض ایک مضمون ہی لکھنا مدّنظر تھا۔
اب ان اجزاء کو یکجا کر کے ضروری اضافوں اور تشریحات کے ساتھ یہ کتاب مرتب کی گئی ہے۔ اگرچہ یہ دعویٰ اب بھی نہیں کیا جا سکتا کہ یہ اس موضوع پر آخری چیز ہے۔ لیکن میں کم سے کم یہ توقع ضرور رکھتا ہوں کہ جو لوگ اس مسئلے کو واقعی سمجھنا چاہتے ہیں وہ اس میں بڑی حد تک اطمینان بخش مواد اور دلائل پائیں گے۔
[ARABIC]وبالله التوفيق وهو المستعان[/ARABIC]

ابوالاعلیٰ
22۔ محرم 1359ھ
 

باذوق

محفلین
فہرست مضامین

فہرست مضامین
صفحہ نمبر :: مضمون کا عنوان

3 :: فہرست مضامین
8 :: عرض ناشر
10 :: دیباچہ طبع اول
11 :: نوعیت مسئلہ
14 :: عورت مختلف ادوار میں *
14 :: یونان
17 :: روم
20 :: مسیحی یوروپ
22 :: جدید یوروپ
24 :: نئی مغربی معاشرت کے تین ستون
28 :: فکر انسانی کی المناک رسائی
31 :: دور جدید کا مسلمان *
31 :: تاریخی پس منظر
33 :: ذہنی غلامی
34 :: مسئلہ حجاب کی ابتدا
35 :: اصلی محرکات
36 :: سب سے بڑا فریب
39 :: ہمارا پیش نظر کام
41 :: نظریات *
41 :: اٹھارویں صدی کا تصور آزادی
43 :: انیسویں صدی کے تغیرات
50 :: بیسویں صدی کی ترقیات
53 :: نیو مالتھیوسی (Neo-Malthusian) تحریک کا لٹریچر
57 :: نتائج *
57 :: صنعتی انقلاب اور اس کے اثرات
58 :: سرمایہ دارانہ خودغرضی
61 :: جمہوری نظام سیاست
62 :: حقائق و شواہد
63 :: اخلاقی حس کا تعطل
68 :: فواحش کی کثرت
70 :: شہوانیت اور بےحیائی کی وبا
75 :: قومی ہلاکت کے آثار
77 :: جسمانی قوتوں کا انحطاط
78 :: خاندانی نظام کی بربادی
80 :: نسل کشی
85 :: چند اور مثالیں *
85 :: امریکہ
87 :: تعلیم کا مرحلہ
89 :: تین زبردست محرکات
90 :: فواحش کی کثرت
92 :: امراض خبیثہ
93 :: طلاق اور تفریق
95 :: قومی خودکشی
97 :: انگلستان کی حالت
100 :: فیصلہ کن سوال *
101 :: مشرقی مستغربین
102 :: نیا ادب
108 :: تمدن جدید
110 :: مستغربین سے فیصلہ
111 :: دوسرا گروہ
113 :: فیصلہ کن سوال
117 :: قوانین فطرت *
118 :: تمدن کی تخلیق میں صنفی کشش کا اثر
121 :: تمدن کا بنیادی مسئلہ
122 :: مدنیت صالحہ کے لوازم
122 :: میلان صنفی کی تعدیل
126 :: خاندان کی تاسیس
133 :: صنفی آوارگی کا سدباب
138 :: زنا اور اجتماعی مظالم
147 :: انسداد فواحش کی تدابیر
153 :: تعلق زوجین کی صحیح صورت
169 :: انسانی کوتاہیاں *
169 :: نارسائی کی حقیقی علت
170 :: چند نمایاں مثالیں
179 :: قانون اسلام کی شان اعتدال
181 :: اسلامی نظام معاشرت *
181 :: اساسی نظریات
181 :: زوجیت کا اساسی مفہوم
185 :: انسان کی حیوانی فطرت اور اس کے مقتضیات
187 :: فطرت انسانی اور اس کے مقتضیات
193 :: اصول و ارکان
193 :: محرمات
194 :: حرمت زنا
194 :: نکاح
197 :: خاندان کی تنظیم
198 :: مرد کی قوامیت
200 :: عورت کا دائرہ عمل
203 :: ضروری پابندیاں
206 :: عورت کے حقوق
207 :: معاشی حقوق
208 :: تمدنی حقوق
209 :: عورتوں کی تعلیم
210 :: عورت کی اصل اٹھان
219 :: تحفظات
221 :: اصلاح باطن
221 :: حیا
223 :: دل کے چور
224 :: فتنہ نظر
225 :: جذبہ نمائش حسن
226 :: فتنہ زبان
227 :: فتنہ آواز
228 :: فتنہ خوشبو
229 :: فتنہ عریانی
231 :: تعزیری قوانین *
232 :: حد زنا
235 :: حد قذف
236 :: انسدادی تدابیر
237 :: لباس اور ستر کے احکام
239 :: مردوں کے لیے ستر کی حدود
240 :: عورتوں کے لیے ستر کی حدود
243 :: استیذان
245 :: تخلیہ اور لمس کی ممانعت
247 :: محرموں اور غیرمحرموں کے درمیان فرق
249 :: پردہ کے احکام *
251 :: غض بصر
257 :: اظہار زینت کی ممانعت اور اس کے حدود
267 :: چہرے کا حکم
271 :: نقاب
278 :: باہر نکلنے کے قوانین
280 :: حاجات کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت
281 :: مسجد میں آنے کی اجازت اور اس کے حدود
284 :: مسجد میں آنے کی شرائط
287 :: حج میں عورتوں کا طریقہ
288 :: جمعہ و عیدین میں عورتوں کی شرکت
289 :: زیارت قبور اور شرکت جنازات
291 :: جنگ میں عورتوں کی شرکت
295 :: خاتمہ *
 
Top