پرانی کتابوں میں سے ملنے والی عجیب و غریب چیزیں

جاسم محمد

محفلین
پرانی کتابوں میں سے ملنے والی عجیب و غریب چیزیں
ویب ڈیسک منگل 15 اکتوبر 2019
1842672-booktreasurex-1571118558-590-640x480.jpg

پرانی کتابوں میں سے صرف سوکھے ہوئے پھول ہی نہیں ملتے، کبھی کبھی مری ہوئی چھپکلی بھی برآمد ہوجاتی ہے۔ (فوٹو: بورڈ پانڈا)


نیویارک: ویسے تو پرانی کتابوں میں سوکھے ہوئے پھولوں اور قاری کے اپنے ہاتھ سے لکھے گئے حواشی (نوٹس) کا ملنا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن بعض لوگوں کو پرانی کتابوں میں سے اور بھی بہت کچھ ملا ہے جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کرکے دوسروں کو حیران کیا ہے۔ ملاحظہ کیجیے:

اس تصویر میں بیس ڈالر کے نوٹ پر ایک پیغام لکھا ہوا ہے جو کتاب کے پچھلے قاری نے اگلے قاری کے نام چھوڑا ہے۔ پیغام کے مطابق، اس سے پہلے جس شخص تک یہ کتاب پہنچی تھی، اسے کتاب میں سے لاٹری کا ایک ٹکٹ بھی ملا تھا جس پر 100 ڈالر کا انعام نکلا تھا۔ بیس ڈالر کا یہ نوٹ، اسی انعامی رقم میں اگلے قاری کا حصہ ہے جسے پہلے والے قاری نے بڑی ایمانداری سے آگے بڑھا دیا ہے۔

book-treasure-01-1571118612.jpg

کتابوں کی اس دکان میں یہ دیوار اُن بک مارکس کےلیے مخصوص ہے جو قارئین نے کتابوں میں رکھے چھوڑ دیئے تھے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لوگوں نے اپنے پیاروں کی تصویروں کے علاوہ دعوت ناموں اور تعارفی کارڈز سمیت، درجنوں اقسام کی چیزیں کتابوں میں رکھی چھوڑ دی تھیں۔ یہ دیوار اسی کی یادگار ہے۔

book-treasure-02-1571118616.jpg

اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں، جس طرح… سوکھی ہوئی چھپکلی اس کتاب میں ملے۔ کسی ظالم نے برسوں پہلے اس ننھی سی چھپکلی کو کتاب میں دبا کر مار دیا اور یونہی رکھا چھوڑ دیا، جسے بعد میں ایک اور خریدار نے کھول کر دیکھا اور فوراً ہی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

book-treasure-03-1571118621.jpg

اور سب سے آخر میں پیش ہے 100 سال پرانی رپورٹ کارڈ جو ایک بچے کو اپنی اسکول لائبریری سے جاری کروائی گئی ایک پرانی کتاب میں سے ملی تھی۔ مزے کی بات تو یہ ہے کہ اس پر طالب علم کا نام اور پتا بھی موجود ہے، لیکن یہ نہیں پتا کہ اتنی پرانی رپورٹ کارڈ مل جانے پر اسکول انتظامیہ نے اس خاندان سے رابطہ کیا کہ نہیں۔

book-treasure-04-1571118623.jpg
 
Top