پاگل دل

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آئے دن نئی سے نئی نظمیں غزلیں لے کر محفلین اس محفل کی رونق کو بڑھاتے رہتے ہیں ماشاءاللہ۔ اور ہم دل ہی دل میں سوچتے ہیں کہ کیا کریں۔ کیونکہ یا تو بندہ شاعر ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔ کسی کو شاعر بنایا نہیں جا سکتا۔لیکن کوئی یہ نہیں بتاتا کہ شاعر ہونے کے لئے کاغذ قلم کے سوا کیا چیز ضروری ہے۔ یقیناً کوئی خیال یا مرکز جس کے بارے بندہ چند الفاظ لکھ کر دل کی بھڑاس نکال سکے۔ نثر ہم بخوبی لکھ لیتے ہیں اپنی استطاعت کے مطابق۔ لیکن ردیف ، قافیہ ، بحر سے ناواقف ہونے کی بنا پر اپنی بات کو سُر میں مانندِ غزل تو نہیں کہہ سکتے لیکن اپنے پاگل دل کی خواہش کو تشنہ بھی نہیں چھوڑ سکتے۔ حوصلہ افزائی بھلے کوئی نہ کرے مگر خیال کو سراہنا مت بھولئیے گا۔
پاگل دل

عجب پاگل یہ میرا دل
جو دھڑکن کی روانی بھی
اگرچہ کھو چکا کب کا
مگر پھر بھی نہ جانے کیوں
محبت نام پر لیکن
کچھ ایسے یہ دھڑکتا ہے
کہ جیسے کوئی شمع
دمِ آخر بھڑکتی ہے
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
آئے دن نئی سے نئی نظمیں غزلیں لے کر محفلین اس محفل کی رونق کو بڑھاتے رہتے ہیں ماشاءاللہ۔ اور ہم دل ہی دل میں سوچتے ہیں کہ کیا کریں۔ کیونکہ یا تو بندہ شاعر ہوتا ہے یا نہیں ہوتا۔ کسی کو شاعر بنایا نہیں جا سکتا۔لیکن کوئی یہ نہیں بتاتا کہ شاعر ہونے کے لئے کاغذ قلم کے سوا کیا چیز ضروری ہے۔ یقیناً کوئی خیال یا مرکز جس کے بارے بندہ چند الفاظ لکھ کر دل کی بھڑاس نکال سکے۔ نثر ہم بخوبی لکھ لیتے ہیں اپنی استطاعت کے مطابق۔ لیکن ردیف ، قافیہ ، بحر سے ناواقف ہونے کی بنا پر اپنی بات کو سُر میں مانندِ غزل تو نہیں کہہ سکتے لیکن اپنے پاگل دل کی خواہش کو تشنہ بھی نہیں چھوڑ سکتے۔ حوصلہ افزائی بھلے کوئی نہ کرے مگر خیال کو سراہنا مت بھولئیے گا۔
پاگل دل

عجب پاگل یہ دل ہے
کھو چکا دھڑکنوں کی روانی
مگر پھر بھی
"محبت" نام پر یہ
کچھ ایسے دھڑکتا ہے
کہ جیسے تا دمِ سحر
جلتی شمع کے بجھنے سے پہلے
آخری شعلہ
رہ رہ کے بھڑکتا ہے
بہت خوب
ہم تو آپ کو محبت سے دیکھتے ہیں اور محبت سے سراہتے ہیں اور یہی ہے ہمارے پاس جو ہم بانٹتے ہیں ۔۔۔
باقی تمام کام استاتذۂ کرام کاہے !!
 
آپ کی نثری نظم کو آزاد نظم بنانے کی ایک کوشش

پاگل دل

عجیب پاگل ہے دل ہمارا
روانی اپنی ہی دھڑکنوں کی یه کھو چکا ہے
مگر یه پھر بھی
کہیں "محبت" کا نام سن کر
کچھ ایسے انداز سے دھڑکتا ہے
صبحدم
جیسے جلتی شمع کا بجھتا شعلہ
بھڑک کے اک بار بجھ گیا ہو
 
Top