پاکستان 1 ہزار ارب کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، زبیر محمود حیات

جاسم محمد

محفلین
پاکستان 1 ہزار ارب کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، زبیر محمود حیات
اسٹاف رپورٹر جمع۔ء 21 فروری 2020
1995713-zubairmehmoodhayat-1582235105-823-640x480.jpg

اسٹیٹ اور نان اسٹیٹ کا فرق ختم کرنا ہوگا،سی ای او سمٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب فوٹو : فائل

کراچی: جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان 1000 ارب روپے کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کراچی میں سی ای او سمٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اسٹیٹ اور نان اسٹیٹ کا فرق ختم کرنا ہوگا، اپنی طرز فکر کو تبدیل اور سوچ کو بڑا کرکے پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان 1000 ارب روپے کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے نجی شعبہ باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کرے۔

جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ۔لیڈر شپ کی صلاحیتیں مشکل وقت میں سامنے آتی ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ چیلنجز میں خود کو بہتر بنایا۔پاکستان کے اسٹریٹجک فیصلوں کے اثرات خطے پر بھی مرتب ہوئے۔پاکستان کی مجموعی پیداوار خواتین کی شمولیت سے 3 سے 5 فیصد بڑھائی جاسکتی ہے۔پاکستانی نوجوان آن لائن گیمز میں جاپان امریکا روس کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔پاکستانی معاشرہ مجموعی طو رپر ایماندار ہے۔ دنیا میں پاکستان بینڈ پائپ بنانے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔فلاحی کاموں میں پاکستان کا معاشرہ سب سے آگے ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے پاکستان میں امن کی تعریف کی۔ صلاحیتوں کی بہتری کامیابی کی کنجی ہے مصنوعی ذہانت کے ماحول میں اعلی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
فوج نے ملک کے دیگر شعبے "چلانے" کے بعد معاشی پالیسی میں بھی ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئے ہیں۔ اللہ اس ملک و قوم پر رحم کرے۔ آمین
 
فرقان احمد

محفلین
فوج نے ملک کے دیگر شعبے "چلانے" کے بعد معاشی پالیسی میں بھی ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئے ہیں۔ اللہ اس ملک و قوم پر رحم کرے۔ آمین
ہم اسے پُرمزاح کی درجہ بندی دینا چاہتے ہیں مگر آپ کو ہم جان بوجھ کر درجہ بندی نہیں دیتے ہیں جس کی وجہ فقط یہ ہے کہ آپ درجہ بندی کے میدان میں مخالفین کو ناکوں چنے چبوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس لیے ہم آپ کے ساتھ ریٹنگ کا کھیل نہیں کھیل سکتے۔ ویسے اس لڑی میں ہم نے مسٹر زبیر کی صورت میں ایک اور ہیرا دریافت کیا ہے۔ ہم تو کہیں گے، مراد سعید اسپاٹڈ! تفنن برطرف، بات تو ٹھیک ہے، مگر فی الوقت اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا۔ عمران خان صاحب کے ہوتے ہوئے یہ اس لیے مشکل ہے کہ وہ اپنے دوست احباب پر نیب اور احتسابی اداروں کا کلہاڑا چلوانے سے گریزاں معلوم ہوتے ہیں اور یہ تاثر پختہ تر ہوتا جا رہا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے کڑا احتساب نہیں ہو سکتا، ویسے دیگر سیاست دانوں کے ہوتے ہوئے اسے قریب قریب ناممکن کہا جا سکتا ہے۔ خان صاحب اس میدان کے بھی شہسوار ثابت نہ ہو سکے۔ افسوس!
 
جاسم محمد

محفلین
تفنن برطرف، بات تو ٹھیک ہے، مگر فی الوقت اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا۔ عمران خان صاحب کے ہوتے ہوئے یہ اس لیے مشکل ہے کہ وہ اپنے دوست احباب پر نیب اور احتسابی اداروں کا کلہاڑا چلوانے سے گریزاں معلوم ہوتے ہیں اور یہ تاثر پختہ تر ہوتا جا رہا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے کڑا احتساب نہیں ہو سکتا، ویسے دیگر سیاست دانوں کے ہوتے ہوئے اسے قریب قریب ناممکن کہا جا سکتا ہے۔ خان صاحب اس میدان کے بھی شہسوار ثابت نہ ہو سکے۔ افسوس!
اس میں کیا شک ہے کہ پاکستان گیس، کوئلہ، تانبا، سونا اور دیگر قیمتی rare earth elements سے مالا مال ہے۔ ملک میں پانچ دریا بہتے ہیں۔ دنیا کے بلند ترین پہاڑ ، زرخیز زمین،گرم صحرا، ساحل سمندر الغرض ہر قسم کی نعمت اللہ تعالیٰ نے نواز دی ہے۔ پوٹینشل تو ہمیشہ سے موجود ہے لیکن پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالے اس 72 سالہ اشرافیہ میں وہ اہلیت موجود نہیں کہ اس پوٹینشل کو ٹیپ کرکے ملک کو اس مقام تک پہنچا سکےجس کا یہ فطرتا حقدار ہے۔
 
(y)
 
Top