پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، انگین التان (ارطغرل)

جاسم محمد

محفلین
پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، انگین التان
ویب ڈیسک
December 11, 2020
artughral.jpg

فائل فوٹو

ترک ڈرامے میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے اداکارانگین التان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دوسراگھر ہے، یہاں آکر خوشی ہوئی۔

انگین التان ان دنوں پاکستان میں ہیں اور اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان میں اچھے برادرانہ تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلوگ میرے کردار کے باعث مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ میں پاکستانیوں کی محبت اور نیک خواہشات پر ان کا مشکورہوں۔

ترک اداکار نے کہا کہ یہ میرا پاکستان کا آخری نہیں بلکہ پہلا دورہ ہے، ارطغرل ڈرامہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی پہلوؤں سے بھر پور ہے۔ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈرامے کو پسند کیا۔

انگین التان نے کہا کہ میں اور میرے ساتھیوں نے بہت محنت کی تھی جس کا صلہ اب دیکھ رہا ہوں۔ اگر پاکستانی انڈسٹری کے پاس اچھی سٹوری ہوئی تو ضرور اس میں کردار ادا کروں گا۔

پاکستانی کے قدرتی حسن سے بہت متاثر ہوں اور تاریخی یادگاروں کو بھی دیکھنا چاہوں گا۔

خیال رہے اس سے قبل ڈرامہ ارطغرل میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش جاوید جیتن گُنیر اداکار بھی پاکستان آئے تھے۔ پاکستان میں ان کا بھی شاندار استقبال کیا گیا تھا۔
 
Top