پاکستان کے پہاڑوں میں قدرت کا دِل... شمشال جھیل

جاسم محمد

محفلین
پاکستان کے پہاڑوں میں قدرت کا دِل... شمشال جھیل
ویب ڈیسک پير 21 جون 2021

2192077-shimshallakex-1624103075-940-640x480.jpg

گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں گھری ہوئی اس خوبصورت جھیل کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ (تصاویر: متفرق ویب سائٹس)


گلگت بلتستان: دنیا بھر میں دل جیسی منفرد شکل والی جھیلیں بہت کم تعداد میں ہیں لیکن شاید آپ کو یہ جان کر حیرت ہو کہ ان میں سب سے خوبصورت قرار دی جانے والی جھیل ’’شمشال‘‘ پاکستان میں واقع ہے۔

گلگت بلتستان کی وسیع و عریض شمشال وادی میں پہاڑوں سے گھری ہوئی یہ خوبصورت جھیل سیاحوں کےلیے ایک خوبصورت تفریحی مقام کا درجہ رکھتی ہے لیکن بہت کم لوگ اس بارے میں جانتے ہیں۔

shimshal-lake-01-1624103146.jpg


وکی پیڈیا کے مطابق، وادی شمشال تک پہنچنے کا راستہ بہت مشکل ہوا کرتا تھا لیکن یہاں کے رہنے والوں نے کئی سال محنت کرکے ایک سڑک تعمیر کرلی جس کے بعد یہاں پہنچنا بہت آسان ہوگیا ہے۔

shimshal-lake-02-1624103149.jpg


شمشال جھیل خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے لیکن دنیا کے سامنے اس کی خوبصورتی اور انفرادیت اجاگر کرنے کےلیے سرکاری یا غیر سرکاری سطح پر کچھ خاص محنت نہیں کی گئی ہے۔

شاید یہی وجہ ہے کہ صرف چند ایک غیر ملکی سیاحوں اور فوٹوگرافروں نے ہی اس منفرد جھیل کی خوبصورتی کو کیمرے سے قید کیا ہے اور دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔
 

زیک

مسافر
شمشال کی خوبصورتی میں شک نہیں لیکن یہ تو محض filler content ہے۔ کم از کم سیاست سے باہر تو اپنا سٹینڈرڈ اونچا کریں
 
Top