پاکستان کے متعلق کتب

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں ان کتابوں اور مضامین کے متعلق معلومات اکٹھا کرنا چاہ رہا ہوں جن میں پاکستان کی حالیہ اور ماضی کی جیو پولیٹکل صورتحال کا احاطہ کیا گیا ہو۔ اس میں پاکستانی اور غیر ملکی مصنفین کی کتب شامل ہیں۔ میری دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ ان کتابوں اور مضامین کے مستند یا متنازع ہونے سے قطع نظر ان کے متعلق معلومات فراہم کریں۔

کچھ عرصہ قبل میں نے سٹیفن کوہن کی کسی کتاب کے بارے میں سنا تھا لیکن ابھی تک اسے پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ یہاں سٹیفن کوہن کے انڈیا اور پاکستان کے بارے میں کچھ مضامین موجود ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ دنوں پہلے پاکستان کے ایک بہت پرانے صحافی مرحوم احمد بشیر کی کتاب خون جگر ہونے تک بھی منظر عام پر آئی ہے۔

چند روز قبل میں نے طارق علی کی کتاب Clash of Fundamentalisms کا جرمن ایڈیشن خریدا ہے۔
 

علی بابا

محفلین
حسین حقانی کی کتاب “Pakistan: Between Mosque and Military“ کا سرسری مطالعہ کیا۔ کافی جگہوں‌پر ان کے تجزیہ سے اختلاف تھا، خصوصاً جب وہ پاکستان کے قیام کے بارے میں‌اظہارِ‌خیال کرتے ہیں؛ لیکن کئی مواقع پر اتفاق بھی کیا۔ خاص طور پر آئی ایس آئی اور مذہبی رہنماؤں‌کا ایک دوسرے کی مدد کرنا۔
چاہے آپ حسین حقانی سے متفق ہوں یا نہیں، یہ کتاب قابلِ مطالعہ ضرور ہے۔
 
جواب

ویسے آواز دوست بھی ایک اچھی کتاب ہے۔ یہ کتاب تاریخی سے زیادہ ادبی ہے۔ لیکن کتاب میں ہمیں 47 سے پہلے کے حالات اور قیام پاکستان کا داخلی جائزہ ملتاہے۔ یہ کتاب فن و فکر کا ایک حسین امتزاج ہے۔ اس کے متعلق ایک مضمون بھی میں ‌پوسٹ کرچکا ہوں۔،
 
Top