پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر مل گئے

جاسم محمد نے 'معیشت و تجارت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 22, 2020

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    20,508
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر مل گئے
    ویب ڈیسک بدھ 22 اپريل 2020
    [​IMG]
    آئی ایم ایف سے یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ملی ہے، اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

    کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں اور آئی ایم ایف سے یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ملی ہے۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مستقبل میں غیر یقینی صورتحال رہنے کی توقع ہے، کورونا کی وجہ سے پاکستان کی مالی و ایکسٹرنل فنانسنگ کی ضروریات میں اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے دیا جانے والا قرضہ گرتے ہوئے غیرملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کو سنبھالنے میں معاون ہوگا، اس سے پاکستان کو بجٹ کیلیے درکار فنانسنگ میں بھی مدد ملے گی جب کہ اس امداد سے کورونا کی وجہ سے ہونیوالے اضافی اخراجات کو پورا کیا جاسکے گا۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے نئے قرضے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کیا تھا، جس کے تحت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

    واضح رہے کہ قرضہ کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے کیلیے منظور کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کیلیے قرضہ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ(آر ایف آئی) کے تحت منظور کیا گیا، کورونا سے ہونیوالے معاشی نقصان کے باعث پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی ضرورت پوری کرنے کیلیے یہ قرضہ فراہم کیا گیا تاہم پاکستان کے لیے یہ قرضہ کوٹے کا 50 فیصد ہے۔
     

اس صفحے کی تشہیر