پاکستان کا بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
پاکستان کا بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ
نمائندہ ایکسپریس بدھ 31 مارچ 2021

2161125-sugarx-1617183689-775-640x480.jpg

بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کی جا سکے گی


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ کمیٹی نے نجی شعبے کو بھی بھارت سے چینی درآمد کرنے اجازت دی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی جو کہ تیس جون دوہزار اکیس تک درآمد کی جا سکے گی، اجلاس میں مختلف وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔

فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس، پٹرولیم اور نجکاری کمیشن سمیت دیگر وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔
م حمزہ
 

جاسم محمد

محفلین
وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی
ویب ڈیسک جمعرات 1 اپريل 2021

2161533-federalcabinetx-1617268710-392-640x480.jpg

وزیر خزانہ حماد اظہر نے گزشتہ روز بھارت سے کاٹن اور چینی منگوانے کی منظوری دی تھی


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس منگوانے کی ای سی سی کی تجویز مسترد کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارت سے کاٹن منگوانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کاٹن منگوانے کی ای سی سی کی تجویز مسترد کردی۔

وفاقی کابینہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 سے پہلے کی آئینی صورتحال بحال کرے، آرٹیکل 370 کی بحالی تک بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں ہو سکتی۔

ای سی سی نے گزشتہ روز بھارت میں قیمت کم ہونے پر کاٹن منگوانے کی تجویز منظور کی تھی۔ وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

کمیٹی نے بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کی بھی اجازت دی تھی جو کہ 30 جون 2021ء تک درآمد کی جا سکے گی۔
 
Top