پاکستان ڈویلوپر کانفرنس

نبیل

تکنیکی معاون
عام طور پر اس طرح کی کانفرنسوں میں ڈیویلپرز کی شمولیت کا خرچہ ان کی کمپنیاں برداشت کرتی ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اس کانفرنس میں عطش درانی بھی شرکت کررہے ہیں ۔ لہذا اردو کمپیوٹنگ کا تذکرہ تو ضرور ہوگا۔
اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ چند عنوان جو اس کانفرنس میں زیربحث ہوں گے
The Scope of Localized Microsoft Applications in Pakistan
 

Ahmer

محفلین
پاکستان ڈیویلوپر کانفرنس​
پاکستان ڈیویلوپر کانفرنس جو کراچی میں‌ منعقد کی گئی وہاں‌میں‌نے بھی شرکت کی تھی،آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی لوگوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی اور (لاہور،اسلام آباد،کرچی)میں‌کل مِلا کر تقریبا ڈھائی ہزار لوگ شریک ہوئے۔

جون 19 کو اسلام آباد میں اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی جس کو لاہور،کرچی کے حاضرین نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لایو دیکھا بھی اور سُنا بھی۔۔۔

اس کانفرنس میں‌ ایل سی ڈی پروجیکٹرز،ہائی کوالٹی ساونڈ سِسٹم اور جدید کیمرے نسب کیئے گیے تھے۔۔۔

صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک اس کانفرنس کا وقت مقرر کیا گیا تھا جسے بعد میں‌9 سے 6 کردیا گیا۔۔۔
اس طویل وقت میں‌ حاضرین کے لیے 11 بجے ٹی ٹایم ، 1:30 پر لنچ اور پھر 5 بجے ٹی ٹائم رکھا گیا تھا۔۔۔

مائکرسافٹ کے اسپیکرز کے علاوہ پاکستانی اسپیکرز بھی موجود تھے جبکہ حاضرین کی مائکرسافٹ کے اسپیکرز کے لیکچرز میں کافی زیادہ حاضری رہی ۔۔۔ایک ہی وقت میں 3 مختلف کشادہ کمروں‌میں‌ پرزینٹیشن دی جارہی تھیں،اب یہ حاضرین کی مرضی تھی کہ وہ کس موضوع ، اسپیکر والے مقام کا رخ‌کرتے۔۔۔

اردو لوکلائزیشن پر ڈاکٹر عطش درانی کی پریشنٹیشن میں‌اگر چہ حاضری بہت کم تھی مگر انکی پریزنٹیشن بہت شاندار تھی اس کاتفصیلی احوال میں علیحدہ سے پوسٹ کرونگا۔۔۔

مائکروسافت کے اراکین نے اس مرتبہ اپنی نئی اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے اور ان کی خصوصیات پر روشنی ڈالنے پر کوئی کژ نہی چھوڑی۔۔۔
خاص طور پر (ونڈوز وسٹا،آفس2007،ایس کیو ایل سرور 2005، سِلور لائٹ ، پوپل اَپ ،ڈاٹ نیٹ وغیرہ) پر پر تبصرے کیئے اور ان پر عملی طور پر کافی تفصیلی پریزنٹیشن دی۔۔۔
مائکروسافٹ کے اراکین نے کہا کہ اگر آپ لوگ ان ٹیکنالوجیز کا استعمال کرینگے تو یقینی طور پر آپ مستقبل میں بہت طرقی کرینگے ،کیونکہ آنے والے وقت میں یہ ٹیکنالوجیز دنیا بھر میں‌نمایاں طور پر استعمال ہونگی۔۔۔

مائکروسافٹ نے آئندہ وقتوں میں‌یہ فیصلہ کیا ہے کہ کچھ سافٹویرز پاکستانی یونیورسٹیز مین مفت پیش کردیے جایئنگے اور کچھ سافٹوریز انکے اسٹوڈینٹس کے لیے بھی مفت مہیا کردینگے۔
مائکروسافٹ کے نمائندوں‌نے اپنی جاندار پریزینٹیشن اور بہترین دوستانہ گفتگو سے کانفرنس میں‌موجود تمام اراکین کا دل جیت لیا۔۔۔
19 اور 20 جون دونوں‌دن کراچی میں‌کانفرنس جاری رہی اور پھر اختتامی تقریب بھی کرچی میں‌ہوئی۔۔۔
اختتامی تقریب میں‌مائکروسافٹ کے نمائندوں اور پاکستان کے نمائندوں کو انعامات بھی دیئے گئے ۔۔۔
اس کے علاوہ اس کانفرنس میں‌لکی ڈرا بھی رکھا گیا تھا جس میں‌تمام حاضرین شامل تھے۔اور 5 خوشنصیب لوگوں کے انعامات نکلے۔۔۔(میراانعام نہیں‌نکلا۔۔۔۔ :cry:)
ان انعامات میں‌ (1 ڈجیٹل کیمرہ،ایک لیپ ٹاپ، 3 مائکروسافٹ ایکس باکس 360) شامل تھے۔۔۔

اس طرح‌ پاکستان ڈیویلوپر کانفرنس 2007بہت عمدہ طریقے سے اختتام پزیر ہوئی۔۔۔

 
Microsoft Developers Conference
اسلام آباد کانفرنس

ہمیں ابھی ایک کولیگ کے توسط سے کانفرنس میں جانے کا موقع مل ہی گیا۔ انعقاد سیرینہ ہوٹل میں تھا جو اسلام آباد کا مہنگا ترین ہوٹل ہے اور ابھی تک جانے کا اتفاق نہیں ہوا تھا ، اس کانفرنس نے یہ موقع فراہم کر دیا۔
ماحول خوبصورت تھا اور ایک پریزنٹیشن جاری تھی جس میں شاید مستقبل میں مائیکروسافٹ کے ٹولز کی مدد سے زندگی آسان اور معلومات تک رسائی بہت آسان بنانے کا ذکر تھا۔ اس کے بعد ایک ساؤتھ افریقہ کے اسپیکر تھے جنہوں نے کمیونٹی پر بہت زور دیا۔ سب سے پہلے ایک آن لائن کمیونٹی کی مثال دی جہاں برے ڈرائیوروں کے متعلق پوسٹ کیا جاتا ہے اور یوں وہ شرمندہ ہو کر خود ہی اچھے ڈرائیور بن جاتے ہیں ، یہ بھی کہا کہ میرا نام بھی ہے وہاں پر۔

ایک قول اچھا لگا اور یاد رہا

Technology was once a barrier
Now its a tool
Lee LeFever

اچھا خطاب تھا اب اور چیزیں یاد نہیں اور نوٹ بھی نہیں کی۔ آخر میں ڈاکٹر عطش درانی کی باری تھی وہ سٹیج پر تشریف لائے ایک سفید شلوار قمیض گہری خاکی واسکٹ اور بھاری بھرکم ڈیل ڈول کے ساتھ۔ آتے ہی کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ تھک گئے ہیں اور میں بھی آپ کا زیادہ وقت نہیں لوں گا۔ اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ اردو پر کام جرمنی ، اٹلی ، فرانس میں ہورہا ہے پاکستان میں نہیں، جس پر میں نے سوچا کہ کہیں ان کا اشارہ جرمنی میں نبیل ، آصف اور اٹلی میں افتخار راجہ کی طرف تو نہیں۔ اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ لوکلائزیشن کی انڈسٹری اب بائیس بلین ڈالر کی ہے اور پاکستان میں اس پر پچیس ملین ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔ اس کے بعد متعدد فوائد گنوائے مقامیانے کے۔ اہم بات گھوسٹ ڈاٹس ( Ghost Dots ) کی یونیکوڈ میں شمولیت کی سفارش تھی ( اس پر شاید محسن حجازی بہتر روشنی ڈال سکے)۔ لگتا یوں تھا کہ اس سے کسی بھی حرف پر مرضی سے نقطے ڈالے جا سکتے ہیں جیسے پشتو میں ح پر تین نقطے ہوتے ہیں۔ اس سے پاکستان کی تمام مقامی زبانوں میں لکھنا حد درجہ آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مائیکروسافٹ کے لیے پہلے اسپیل چیکر ، آفس کا ترجمہ اور ونڈوز ایکس پی کا مواجہ بنایا تھا اور اب وسٹا پر کام جاری ہے ۔ شاید یہ بھی ذکر کیا تھا کہ گرائمر پر بھی کام جاری ہے ( یا شاید ایک دوست نے بتایا تھا ایسا ) ۔ اس کے بعد پینتس منٹ کی بریک تھی جس کے بعد سوالات چائے کا دور چلنا تھا ، چائے کا دل تو بہت تھا مگر اتنا انتظار کون کرتا اس لیے وہاں سے نکلے اور آفس کی راہ لی۔
خلاصہ یہ کہ ماحول بہت زبردست تھا اور بہت سی LCDs اور اچھے ساؤنڈ سسٹم کی وجہ سے طلسماتی سا ماحول بنا ہوا تھا اور دیر تک بیٹھنے کو جی چاہ رہا تھا
 
گھوسٹ ڈاٹس

بہت خوب! گھوسٹ ڈاٹس کا کوئی ربط مہیا فرمائیں۔

السلام علیکم،
مجھے بھی اس دفعہ مائکروسوفٹ ڈویلپر کانفرنس میں جانے کا موقع ملا۔ عطش درانی صاحب کی تقریر میں اردو لا کلائزیشن کے مستقبل بارے کافی خوش آئند گفتگو ہوئی۔ جہاں تک گھوسٹ ڈاٹس کا سوال ہے، وہاں بیٹھ کر جتنا میں سمجھ پایا وہ یہ تھا کہ منصوبہ یہ ہے کی Unicode میں حروف "ج، چ، خ" وغیرہ کو صر ف "ح" کی فارم میں رکھا جائے اور نقاط کو علحدہ Unicode کی ویلیو دی جائے۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ اگر کسی نے ج لکھنا ہے تو وہ ح اور نقاط کی Unicode استعمال کر کے "ج" لکھ سکے۔ اس طرح اردو Unicode کی ہی مدد سے آپ سندھی، پشتو اور بلوچی، ہندکو، سرائیکی وغیرہ لکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح ب کو بھی "بغیر نقطے کی ب " کی صورت میں رکھا جائے۔

یہ وہ باتیں تھیں جو میں سمجھ پایا، اب میں کسی مزید انفارمیشن کا منتظر ہوں، جو میرے ان خیالات کو مزید بہتر بنائے یا تصحیح کر سکے۔
 

محسن حجازی

محفلین
میں بھی اس کانفرنس میں موجود تھا اگر کسی نے سوال جواب کا سیشن دیکھا ہو تو میری ڈاکٹر عمر سیف، وقار خمیسانی اور مائیکروسافٹ اکڈمکس کی پروگرام منیجر سے تفصیلی گفتگو ہوئی تھی جس میں خاصی بحث چلی تھی۔
 
Top