پاکستان پر بنے لطیفے

تعبیر

محفلین
ایک سکھ کی میت پر اس کی بیوی اپنے چھوٹے بیٹے کےساتھ کھڑی بین کر رہی تھی۔

وے توں اوتھے ٹر گیاں ایں جتھے دیوا ناں بتی

وے توں اوتھے ٹر گیا ایں جتھے منجھی ناں پیڑھی

وے توں اوتھے ٹر گیا ایں جتھے آٹا ناں روٹی

عورت کا بیٹا بولا “ماں، ابا کہیں پاکستان تو نہیں چلا گیا
---------------
 

تعبیر

محفلین
securedownload-1.jpg
 

تعبیر

محفلین
اردو کی استانی۔۔۔بتاؤ یہ کونسا زمانہ ہے
1۔۔۔میں رو رہی ہوں
2۔۔تم رو رہے ہو
3۔۔وہ رو رہی ہے
4۔۔ہم سب رو رہے ہیں

شاگرد۔۔یہ تو زرداری کی حکومت کا زمانہ لگتا ہے
 

تعبیر

محفلین
ایک شخص دریا سے زندہ مچھلی پکڑ کر گھر پر لایا اور اپنی بیوی سے کہنے لگا اسے پکاؤ،
بیوی نے کہا کیسے پکاؤں
گھر میں نہ گھی ہے، نہ تیل ہے، نہ گیس ہے، اور بجلی بھی نہیں
وہ شخص مچھلی کو دوبارہ دریا میں چھوڑ آیا
مچھلی نے دریا میں جاتے ہی اپنا سر باہر نکالا اور خوشی سے نعرہ لگایا
جیو ذرداری
 

محمداحمد

لائبریرین
آگے آتی تھی حالِ دل پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی

اللہ پاکستان کے حالات بہتر کرے ویسے یہ تو شکر ہے کہ ہمیں اپنے اوپر ہنسنے کا سلیقہ تو ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
کہاں سلیقہ ہے جی اب تو "پائے ماندن نہ جائے رفتن" والی حالت ہے جو حکمران آتا ہے بس کھانے ہی آتا ہے کسی سے بھی خیر کی توقع عبث ہے
 
Top