پاکستان نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا

جاسم محمد

محفلین
پاکستان نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا
ویب ڈیسک بدھ 27 مئ 2020

2045054-indiandrone-1590588703-258-640x480.jpg

بھارتی جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 650 میٹر اندر داخل ہوگیا تھا۔ ترجمان پاک فوج۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)


راولپنڈی: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے جاسوس کواڈ کاپٹر گرانے کی تصدیق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کواڈکاپٹرپاکستانی حدودمیں 650 میٹر اندرداخل ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کواڈکاپٹرایل اوسی کےرکھ چکری سیکٹرپرگرایاگیا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ بھارت سیفران دہیشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
 
Top