پاکستان میں مہنگائی کم ہوگی اورمعیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر ہے، آئی ایم ایف

جاسم محمد نے 'معیشت و تجارت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 14, 2020 5:00 شام

  1. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    16,868
    پاکستان میں مہنگائی کم ہوگی اورمعیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر ہے، آئی ایم ایف
    ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
    [​IMG]
    مہنگائی میں ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں، آئی ایم ایف. فوٹو: فائل


    اسلام آباد: آئی ایم ایف ہیڈ کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کم ہوجائے گی۔

    پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں آئی ایم ایف مشن ہیڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات تعمیری اور مثبت رہے، پاکستان نے اصلاحات پر عمل درآمد کیا، پاکستان کی معیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر ہے۔

    آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں اور ایکس ریٹ حقیقت کے قریب ہے پاکستان میں مہنگائی کم ہوجائے گی، پاکستان میں مالیاتی خسارہ کم ہوا اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، محصولات کے بڑھنے کی شرح حوصلہ افزا ہے، آمدن بڑھنے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز بڑھائے گئے۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے مذاکرات کی تکمیل کے بعد جائزہ مشن اپنی رپورٹ آئی ایم ایف بورڈ کو پیش کرے گا، جس کی روشنی میں آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا، 6 ارب ڈالر میں سے پاکستان کو 1 ارب 44 کروڑ ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔
     

اس صفحے کی تشہیر