پاکستان میں جمہوری عمل

ضیاء حیدری

محفلین
پاکستان میں جمہوری عمل
سب کچھ تو ویسا ہی ہے، جیسا اور جمہوری ملک میں ہوتا ہے، امریکہ میں وائٹ ہاؤس پر حملہ ہوتا ہے تو اسلامآباد میں پارلیمنٹ کے باہر۔۔۔ ہمارے ہاں انتخابات ہوتے ہیں، اسمبلیاں بنتیی ہیں، حکومتیں بھی آتی جاتی ہیں، عدلیہ بھی فعال ہے، سیاسی جماعتیں بھی سرگرم ہیں اور ٹی وی چینلز پر تجزیاتی بازار بھی آراستہ ہے۔بقراطی بحث و مباحث کا بھی اہتمام ہے، کوئی کمی نہیں ہے، بلکہ کچھ زیادہ ہی ہے میرے ہم وطنو والی مثال کا تو جواب نہیں ہے۔
پھر بھی ہمارے سیاست دانوں کو کیا ہوگیا ہے، جمہوری عمل کی بقا کے لئے خلا میں خالی خالی نظروں سے دیکھتے رہتے ہیں، اور برقعہ پہن پہن کر شفافیت کی امید پر جیتے رہتے ہیں، کوئی انھیں سمجھائے کہ ہم سمجھائیں کیا۔
 
Top