پاکستان سپورٹس بورڈ نےکامن ویلتھ گیمز کوخط لکھا کہ ریسلنگ جیتنےوالےپاکستانیوں سے میڈل واپس لیےجائیں

ابن آدم

محفلین
پاکستان اسپورٹس بورڈ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کے لئے کتنا کام کرتا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ریسلر محمد عمر اور سلیمان نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کے میڈل جیتے ،محمد عمر تعلق پاکستان واپڈا سے ہے اور وہ ریسلر ہیں ، کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کو ویزا نہ ملنے پر دونوں ریسلرز نے انفرادی طور پر شرکت کی، دونوں ریسلرز نے Bronze میڈل جیتے اور پاکستان کا نام روشن کیا ،پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ کو خط لکھ کر میڈلز "کینسل" کرنے کا کہا ، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے خط میں کہا کہ دونوں ریسلرز نے پاکستان کی نمائندگی نہیں کی ، کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے خط کو مسترد کردیا اور میڈل منسوخ نہیں کیے. IHC نے پاکستانی ریسلرز کے میڈل منسوخ کرنے پر DG PSB کو اور صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن اور سیکرٹری پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔
Islamabad High Court Summons DG PSB, President PWF In Person On Wrestlers Petition - UrduPoint
Ali Baba جاسم محمد خالد محمود چوہدری ثمین زارا
 
Top