پاکستان بجلی،گیس سمیت یوٹیلٹی اسٹورزکی سبسڈی ختم کرے،آئی ایم ایف

جاسم محمد

محفلین
پاکستان بجلی،گیس سمیت یوٹیلٹی اسٹورزکی سبسڈی ختم کرے،آئی ایم ایف
By ویب ڈیسک اتوار 27 ستمبر 2020

آئی ایم ایف نے قرض پروگرام جاری رکھنے کے لیے پاکستان پر ایک اور کڑی شرط عائد کردی، پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس سمیت یوٹیلٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کی جائے۔

آئی ایم ایف کے مطالبات پر غور کے لیے وزارت خزانہ میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا،سابق سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کی سر براہی میں خصوصی سیل غیرضروری سبسڈیز کے خاتمے کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرے گا اور معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے بھی تجاویز دے گا۔

حکومت نے رواں سال مختلف شعبوں کے لیے 209 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی ہے۔ توانائی کے شعبے کے لیے 150 ارب روپے، یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 3 ارب،سستی گندم کےلیے 13 ارب روپے جبکہ میٹرو بس سروس کے لیے 2 ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے بھی 30 ارب روپے سبسڈی کی مد میں مختص کیے گئے،دوسری جانب پاکستان کے لیے منظور آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام میں سے حکومت کو اب تک صرف 1 ارب 44 کروڑ ڈالر ہی مل سکے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
آئی ایم ایف نے قرض پروگرام جاری رکھنے کے لیے پاکستان پر ایک اور کڑی شرط عائد کردی، پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس سمیت یوٹیلٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کی جائے۔
چینی سی پیک کے رواں دواں ہوتے ہوئے آئی ایم ایف سے قرضہ لینا گھاٹے کا سودہ ہے۔ آج پاکستان سی پیک ختم کر دے تو بہت ہی آسان شرائط پر اس سے دُگنا قرض مل سکتا ہے۔
 
Top