پاکستان اور خطے میں سیلاب کی صورتحال

عمر سیف

محفلین
عمر سیف بھیا آپ کا گھر بھی کوٹلی لوہاراں میں ہے جو ہیڈ مرالہ سے بہت زیادہ دور نہیں تو وہاں کیا صورتحال ہے؟ کیا آپ کے علاقے کو خطرہ ہو سکتا ہے؟؟
بارش تو کافی ہوئی ہے ۔۔ کوٹلی لوہاراں ہیڈ سے 10 کلومیٹر دور ہے ۔۔ سیلاب سے اس علاقہ کو کم ہی خطرہ ہوتا ہے ۔۔ ہاں فصیلیں خراب ہوجاتی ہیں ۔۔ لال پور ماچھی کھوکھر اور گوہدپور ۔۔۔ یہاں چونکہ ایک بڑا نالہ ہے ۔۔ ابل پڑتا ہے اور اس پاس کے گاؤں زیر آب آجاتے ہیں ۔۔ زیادہ مسئلہ بجوات اور ہیڈ کے آس پاس کے گاؤں میں ہوتا ہے ۔۔ اللہ پاک سب کو اپنی امان میں رکھے ۔۔ آمین
 
حاتم راجپوت

لائبریرین

آمین۔
 
مجھے زیادہ خدشہ اور دکھ اس بات کا محسوس ہو رہا ہے کہ خدانخواستہ اگر ہیڈ مرالہ پانی کا بوجھ نہ سنبھال سکا اور پل اڑانا پڑا تب بھی اس طرف کی آبادیوں کو بہت نقصان ہو گا۔ اس خطہ کے اکثر لوگ انتہائی غریب ہیں اور زیادہ تر کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ان کیلئے نقل مکانی کرنا بہت مشکل ہے اور پھر ان کا کل سرمایہ ان کے کھیت یا مویشی ہوتے ہیں۔ اب فوج وہ علاقہ خالی کروا چکی ہے لیکن پھر بھی ان کے مکان تو بہہ جائیں گے۔ اور اگر پل اڑا بھی دیا جائے تو بھی دریا کا پانی شمالی جانب سے سیالکوٹ کی نواحی آبادیوں کا رخ کر سکتا ہے۔
یہ پل اڑانے کی خبر آپ کو کس نے دی ہے ؟
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
سماء ،جیو ، اے آر وائی ، دنیا تقریباً سبھی نیوز چینلز نے، میں خود اس پر حیران ہوں کہ بند توڑا جانا یا دھماکے سےاڑانا تو سنا ہے لیکن پل کا اڑانا سمجھ میں نہیں آتا۔
کسی بھی ہیڈ پر اگر پانی کا دباؤ بڑھنے لگے تو کم از کم 4-5 کلومیٹر پیچھے دریا کے عموماً بائیں کنارے دریا کے اگلے بہاؤ کی سمت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہیں بھی شگاف ڈالا جاتا ہے۔ چینلز کو شاید سمجھ ہی نہیں آ رہی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جی اپیا گاؤں کی مجموعی صورتحال بہتر نہیں ہے،گزشتہ رات کی بارش سے نالہ پلکھو بپھر گیا تھا اور گاؤں کی مغربی سمت میں واقع بند ٹوٹ گیا تھا۔پانی گاؤں کی مغربی سمت میں داخل ہو گیا تھا لیکن گاؤں والوں نے اس بند کی مخالف سمت کاکنارا توڑ دیا ہے اور چونکہ نالہ کی دوسری طرف چونکہ نشیب ہے اس لئے پانی کا زور کافی حد تک ٹوٹ چکا ہے اور دوسری جانب کے کھیتوں میں داخل ہو چکا ہے۔
مشرقی سمت کی حالت ابھی تک خراب ہے اور پانی مسلسل آتا جا رہا ہے۔ لیکن ایک اچھی بات یہ ہوئی کہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں سے جاری لگاتار بارش اب رک گئی ہے اور پانی کا زور نسبتاً کم ہو گیا ہے۔ چونکہ پلکھو ایک برساتی نالہ ہے اس لئے امید کی جارہی ہے کہ اب اگر بارش نہ ہوئی تو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پانی کا لیول بہت کم ہو جائے گا۔

مجھے زیادہ خدشہ اور دکھ اس بات کا محسوس ہو رہا ہے کہ خدانخواستہ اگر ہیڈ مرالہ پانی کا بوجھ نہ سنبھال سکا اور پل اڑانا پڑا تب بھی اس طرف کی آبادیوں کو بہت نقصان ہو گا۔ اس خطہ کے اکثر لوگ انتہائی غریب ہیں اور زیادہ تر کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ان کیلئے نقل مکانی کرنا بہت مشکل ہے اور پھر ان کا کل سرمایہ ان کے کھیت یا مویشی ہوتے ہیں۔ اب فوج وہ علاقہ خالی کروا چکی ہے لیکن پھر بھی ان کے مکان تو بہہ جائیں گے۔ اور اگر پل اڑا بھی دیا جائے تو بھی دریا کا پانی شمالی جانب سے سیالکوٹ کی نواحی آبادیوں کا رخ کر سکتا ہے۔

اللہ تعالی رحم کریں. آمین
امید تو ہے کہ بارش کا سلسلہ تهم جائے گا. کم از کم ان دو دنوں کی پیش گوئی ایسی ہی کی گئی ہے.
 
الف نظامی

لائبریرین
9-7-2014_27860_1.gif
 
زبیر مرزا

محفلین
مجھے رہ رہ کے چاول کی اُن فصلوں کا خیال آرہا ہے جو میں نے لگتی دیکھیں تھیں اور اس میں شامل انسانی مشقت یاد کرکے اور اب اسے پانی کی نذرہونے کا سوچتے ہی دل دُکھ سے بھررہاہے
اللہ تعالٰی ان کی مشکلات دورفرمائے اور ہمیں ان کی مدد کی توفیق عطا فرمائے
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
مجھے رہ رہ کے چاول کی اُن فصلوں کا خیال آرہا ہے جو میں نے لگتی دیکھیں تھیں اور اس میں شامل انسانی مشقت یاد کرکے اور اب اسے پانی کی نذرہونے کا سوچتے ہی دل دُکھ سے بھررہاہے
اللہ تعالٰی ان کی مشکلات دورفرمائے اور ہمیں ان کی مدد کی توفیق عطا فرمائے
آمین۔
 
عمر سیف

محفلین
آج اپنے علاقے کی یہ ویڈیو دیکھی تو اندازہ ہوا کہ وہاں کتنا نقصان ہوچکا ہے ۔۔
ہیڈمرالہ روڈ کے دائیں اور بائیں جانب ۔۔۔
 
عزیزامین

محفلین
اللہ پاکستان اور پاکستانیوں کو اپنے حفظوامان میں رکھے۔ ایک طرف تو مجموعی طور پر پورے پاکستانیوں کے دکھ پر میں ان کے لئے دعاگو ہوں ۔دوسری طرف گجرات کے دیہات بچنے پرا اللہ تعالٰی کا شکر گزار ہوں۔
 
Top