پاکستانی فلم ساز شارمین عبید آسکر کے لیے نامزد

شارمین عبید چنوئے پاکستان کی پہلی فلم ساز ہیں جنہیں آسکر ایوارڈ کی نامزدگی حاصل ہوئی ہے۔
ان کی فلم ’’سیوونگ فیس‘‘ کو ’’مختصر دورانیے اور دستاویزی فلم‘‘ کے زمرے میں ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
شارمین متعدد دستاویزی فلمیں (ڈاکیومنٹریز) بنا چکی ہیں اور 2010ء میں ان کی فلم ’’پاکستان: چلڈرن آف دی طالبان‘‘ ایمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔
’’سیوونگ فیس‘‘ کی کہانی ایک ایسے پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر کے گرد گھومتی ہے جو پاکستان میں تیزاب سے کیے گئے حملوں کا شکار افراد کے لیے کام کررہے ہیں۔
اس فلم میں شارمین کے ساتھی ڈائریکٹر ڈینیل جنگ ہیں اور یہ رواں سال مارچ میں ریلیز کی جائے گی
وی او اے اردو
 
Top