پاکستانی سائنس تو بس ایسی ہی ہے

محمد سعد

محفلین
چوں کہ دعویٰ آپ نے کیا ہے کہ بندر الگ شاخ کے طور پر بعد میں ارتقا ہوئے لہذا ثابت بھی آپ ہی کو کرنا ہے۔
جناب ثابت شدہ شے کو تو نئے سرے سے ثابت کرنا غیر معقول ہو گا۔ چنانچہ آپ کو راستہ دکھا سکتا ہوں جہاں سے آپ اگر چاہیں تو مزید مطالعہ و تحقیق کر سکتے ہیں، بلکہ اگر چاہیں تو جینیٹکس کو اپنا کیرئیر تک بنا سکتے ہیں یہ جاننے کے لیے کہ آخر چل کیا رہا ہے۔
یہ دیکھیں۔
Cladogram-highlighted_zpssavmdqbc.png

اس طرح کے چارٹ کو Cladogram کہتے ہیں۔ یہ سب ہمیں کیوں اور کیسے معلوم ہے، وہ اپنے آپ میں ایک پورا موضوع ہے جس کا احاطہ یہاں کرنا ممکن نہیں۔ چونکہ بات بندر اور انسان کی ہو رہی تھی تو اس پر توجہ کرتے ہیں۔
اس کلاڈوگرام میں غور سے دیکھ کر یہ دو شاخیں ڈھونڈیں۔
Crown Platyrrhini (New World Monkeys)
Hominidae
اب مجھے یہ بتائیں، کہ آیا آخر الذکر، اول الذکر کی شاخ ہے؟ یا یہ دو الگ الگ شاخیں ہیں؟

مزید جاننے کی خواہش ہو تو یہ مختصر سا تعارف دیکھ سکتے ہیں۔ اگر نہیں ہے تو کوئی بات نہیں، موج کریں۔
 
جاسم محمد

محفلین
"آغاخانوں" سے مراد وہ خاندان ہے جو اپنے پیروکاروں کے خون پسینے کی کمائی پر یورپ میں عیاشیاں کررہا ہے۔ جس کے خلاف کمیونیٹی کے اندر بھی تازہ خون کی بغاوتیں ہوتی ہے لیکن ظاہر کم ہی کی جاتی ہیں۔
جب کہ آغا خانیوں سے مراد بےچارے مقلدین ہیں۔
یہ اس کمیونٹی کا داخلی مسئلہ ہے۔ قادیانی کمیونٹی میں بھی جبری ’چندہ سسٹم‘ کی وجہ سے چیخ و پکار ہوتی رہتی ہے۔
اب ایسا بھی نہیں ہے کہ مقلدین کو زنجیروں میں جکڑ کر پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔ جو اس نظام کا حصہ بننا نہیں چاہتا وہ آغا خانی یا مرزئی فیملی کو خیرباد کہہ کر جبر سے آزاد ہو سکتا ہے۔
مزید یہ کہ انہی چندوں یا ٹیکس سے کمیونٹی کے اسکول، ہسپتال وغیرہ چلائے جاتے ہیں۔ جن کا معیار اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوتا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
اپنے علامہ طاہر القادری صاحب یاد آ گئے، جن کے دھرنوں کو کامیاب بنانے کے لیے مریدین نے زیور تک بیچا تھا۔ یہ تو کافی یونیورسل مسئلہ ہے۔ میرا نہیں خیال کہ ایسا کہا جا سکتا ہے کہ فلاں مذہب یا فرقہ اس سے متاثر ہوتا ہے جبکہ فلاں نہیں ہوتا۔ نہ ہی کسی سے توقع کی جا سکتی ہے کہ سب ایسے طبقات کو برابر برابر رگیدے۔ ورنہ تو کوئی یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ فلانا طاہر القادری کے خلاف کچھ کیوں نہیں کہتا؟ یہاں بھی کچھ اسی انداز میں دوسرا پہلو نکل آئے گا کہ وہ بھی ایسی رقم کا بڑا حصہ بہرحال عوامی فائدے کی سرگرمیوں پر خرچ کرتے ہیں۔ اس میں مقابلے بازی کرنے کی حیثیت زیادہ تر پوائنٹ سکورنگ سے کچھ زیادہ نہیں۔ او فلانے نے یوں کر دیا، او فلانے نے بھی تو ووں کیا تھا۔

خیر، یہاں بات سائنس کی ہو رہی تھی۔
 
محمد سعد

محفلین
یعنی اس سے یہ سمجھا جائے کہ ارتقا آپ کے نزدیک سائنس نہیں تاریخ ہے۔ اگر ایسا ہی ہے تو آپ نے اوپر بندر اور انسان کے شاخوں کو ارتقا کراکے الگ کیا، وہ کس بنیاد پر کہا تھا؟
سیریسلی؟ آپ کو میری بات کی ککھ بھی سمجھ نہیں آئی؟
بھئی میرا شعبہ سائنس ہے۔ تاریخ نہیں۔ جب میں ارتقاء کی بات کرتا ہوں تو اس سے مراد ارتقاء کی سو سال پرانی سمجھ نہیں ہوتی بلکہ موجودہ ٹولز، تجربات اور کوششوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی بہترین سمجھ ہوتی ہے۔ یقیناً یہ سمجھ بالکل کامل نہیں ہے۔ لیکن یوں ڈارون کے ساتھ چپک کے بیٹھ جانا اور اس کے بعد اپنا "سافٹوئیر" اپڈیٹ ہی نہ کرنا سائنس نہیں، شخصیت پرستی یا روایت پرستی البتہ ہو سکتی ہے۔
اس میں سے آپ یہ نتیجہ کیسے نکال لائے کہ میں ارتقاء کو سائنس سے زیادہ تاریخ سمجھتا ہوں، یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ شاید کوئی معرفت کی باتیں ہوں۔
 
آصف اثر

معطل
جناب ثابت شدہ شے کو تو نئے سرے سے ثابت کرنا غیر معقول ہو گا۔ چنانچہ آپ کو راستہ دکھا سکتا ہوں جہاں سے آپ اگر چاہیں تو مزید مطالعہ و تحقیق کر سکتے ہیں، بلکہ اگر چاہیں تو جینیٹکس کو اپنا کیرئیر تک بنا سکتے ہیں یہ جاننے کے لیے کہ آخر چل کیا رہا ہے۔
یہ دیکھیں۔
Cladogram-highlighted_zpssavmdqbc.png

اس طرح کے چارٹ کو Cladogram کہتے ہیں۔ یہ سب ہمیں کیوں اور کیسے معلوم ہے، وہ اپنے آپ میں ایک پورا موضوع ہے جس کا احاطہ یہاں کرنا ممکن نہیں۔ چونکہ بات بندر اور انسان کی ہو رہی تھی تو اس پر توجہ کرتے ہیں۔
اس کلاڈوگرام میں غور سے دیکھ کر یہ دو شاخیں ڈھونڈیں۔
Crown Platyrrhini (New World Monkeys)
Hominidae
اب مجھے یہ بتائیں، کہ آیا آخر الذکر، اول الذکر کی شاخ ہے؟ یا یہ دو الگ الگ شاخیں ہیں؟

مزید جاننے کی خواہش ہو تو یہ مختصر سا تعارف دیکھ سکتے ہیں۔ اگر نہیں ہے تو کوئی بات نہیں، موج کریں۔
پرویز ہود جیسا تخریبی سوچ رکھتا تو آپ کے اس مراسلے کو پڑھنے کے بعد ہنس کر ضرور لطف اندوز ہوتا۔
لیکن مراسلے کا مضحکہ خیز ہونے کے باوجود مناسب نہیں سمجھتا کہ ایسا کروں۔
آپ پہلے یہ بتائیں کہ یہ شجرہ ختمی ہے یا نہیں؟
دوسری بات یہ کہ آپ تصویروں اور ویڈیوز کی کہانیاں بیان کرنے کے بجائے واضح طور پر یہ ذکر کریں کہ انسان اور بندر میں سے کون کتنے سال پہلے موجود تھا؟

ویڈیو کا پوسٹ مارٹم کرنے سے پہلے صرف اتنا دیکھ لینا ہی کافی ہوگا کہ محترمہ نے ابتدا ہی might have سے کردیا ہے تو اس میں، میں کونسی سائنس ڈھونڈوں؟ جب کہ اس میں تو ارتقا پرستی کا قصہ بیان کیا ہے، سائنس کہاں ہے؟
 
آصف اثر

معطل
نہ ہی کسی سے توقع کی جا سکتی ہے کہ سب ایسے طبقات کو برابر برابر رگیدے۔
بھئی آپ کا پرویز ہود چیلنج لے کر امریکہ سے آیا ہے اس فرقہ وارانہ جہالت کے خاتمے کے لیے۔ کیسی باتیں کررہے ہیں۔ وہ تو بہت بڑا ریشنلسٹ اور عقل پرست ہے۔ ہزاروں مرید پال رکھیں ہیں۔ وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں یہ جہالت ختم کرنا۔
 
محمد سعد

محفلین
آپ دوسروں کی سٹرا میننگ کے چکر میں تجزیے کی بہتر صلاحیت سے محروم رہ جاتے ہیں۔ یا تجزیاتی صلاحیت کمزور پڑھ جاتی ہے۔ کیوں کہ یہ آپ کو خواہشات پر لگادیتی ہے اور مجادلے میں اس فریق کی خواہش اپنے مطلب کا حصہ ہائجیک کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ اور پھر اس پر وہ اپنی ساری توانائی ضائع کردیتا ہے۔
۔۔۔
یہ تو آپ جانتے ہیں کہ ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی تھا۔ اور پرویز ہود کا تعلق اسماعیلی فرقے سے۔ چوں کہ ڈاکٹر عبدالسلام اب زندہ نہیں ہے لہذا ہم اپنی بات کو اس کی لیگیسی اور ان ہی کے جماعت کے ہمدرد ڈاکٹر پرویز ہود تک رکھتے ہیں۔

کیا کسی کا پیدائشی مذہب، اس کے مائینڈسیٹ کی مکمل وضاحت کرنے کے لیے کافی ہے کہ یہ مائینڈسیٹ تعمیری ہو گا یا تخریبی؟ اگر آپ ایسا سمجھتے ہیں تو اسے کیا سمجھا جائے پھر؟ اگر آپ نے اپنے مذہب کے علاوہ ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے کا ایک خاکہ بنایا ہوا ہو کہ جس میں کسی اچھائی کی گنجائش بھی نہ چھوڑی ہو، تو اسے اگر سٹرامین نہیں کہیں گے تو کیا کہیں گے؟
 
محمد سعد

محفلین
بھئی آپ کا پرویز ہود چیلنج لے کر امریکہ سے آیا ہے اس فرقہ وارانہ جہالت کے خاتمے کے لیے۔ کیسی باتیں کررہے ہیں۔ وہ تو بہت بڑا ریشنلسٹ اور عقل پرست ہے۔ ہزاروں مرید پال رکھیں ہیں۔ وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں یہ جہالت ختم کرنا۔
ما شاء اللہ۔ کیا خوبصورت انداز گفتگو پایا ہے۔
 
آصف اثر

معطل
اس میں سے آپ یہ نتیجہ کیسے نکال لائے کہ میں ارتقاء کو سائنس سے زیادہ تاریخ سمجھتا ہوں، یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ شاید کوئی معرفت کی باتیں ہوں
تو بتائیں نا وہ سائنس، اس سائنس کی بنیاد کونسا نظریہ ہے؟ ڈارون کا، نیو ڈارونزم کا یا آپ کا کوئی اپنا نظریہ؟
 
آصف اثر

معطل
کیا کسی کا پیدائشی مذہب، اس کے مائینڈسیٹ کی مکمل وضاحت کرنے کے لیے کافی ہے کہ یہ مائینڈسیٹ تعمیری ہو گا یا تخریبی؟ اگر آپ ایسا سمجھتے ہیں تو اسے کیا سمجھا جائے پھر؟ اگر آپ نے اپنے مذہب کے علاوہ ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے کا ایک خاکہ بنایا ہوا ہو کہ جس میں کسی اچھائی کی گنجائش بھی نہ چھوڑی ہو، تو اسے اگر سٹرامین نہیں کہیں گے تو کیا کہیں گے؟
یہ تو پرویز ہود سے پوچھیے کہ وہ ایسا کیوں سمجھتے ہیں؟
 
محمد سعد

محفلین
پرویز ہود جیسا تخریبی سوچ رکھتا تو آپ کے اس مراسلے کو پڑھنے کے بعد ہنس کر ضرور لطف اندوز ہوتا۔
لیکن مراسلے کا مضحکہ خیز ہونے کے باوجود مناسب نہیں سمجھتا کہ ایسا کروں۔
آپ پہلے یہ بتائیں کہ یہ شجرہ ختمی ہے یا نہیں؟
دوسری بات یہ کہ آپ تصویروں اور ویڈیوز کی کہانیاں بیان کرنے کے بجائے واضح طور پر یہ ذکر کریں کہ انسان اور بندر میں سے کون کتنے سال پہلے موجود تھا؟

ویڈیو کا پوسٹ مارٹم کرنے سے پہلے صرف اتنا دیکھ لینا ہی کافی ہوگا کہ محترمہ نے ابتدا ہی might have سے کردیا ہے تو اس میں، میں کونسی سائنس ڈھونڈوں؟ جب کہ اس میں تو ارتقا پرستی کا قصہ بیان کیا ہے، سائنس کہاں ہے؟

اگر آپ کی دلیل کا لیول یہاں تک گر چکا ہے کہ آپ ویڈیو کے پہلے منٹ سے ایک لفظ کی چیری پکنگ پر مجبور ہو گئے ہیں تو اس سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ آپ کے اب تک کے دلائل کتنے مضبوط رہے ہیں۔ نیز ارتقاء کے ساتھ پرستی کا لاحقہ لگانے پر اصرار بھی کافی معنی خیز ہے۔
خیر، جس کو آپ کمزوری بنا کر پیش کرنا چاہتے ہیں، یہی سائنس کی اصل طاقت ہے کہ جہاں ہمیں کسی شے کا پورا علم نہیں ہوتا، ہم واضح طور پر کہہ دیتے ہیں کہ یہ ہمارا اندازہ ہے، یقینی نہیں۔ نہ اس کو برا سمجھتے ہیں اور نہ اس کو چھپانے کی کوشش میں جھوٹی کہانیاں گھڑتے ہیں۔
جہاں تک شجرے کی بات ہے تو اس پر یوں تو کافی کام ہو چکا ہے۔ اگر آپ کو کسی جزئیات پر اعتراض ہے تو کیوں نہ جینیات یا کسی بھی متعلقہ شعبے کو اپنا کیرئیر بنا کر اس کی جڑ میں جائیں اور جہاں غلط محسوس ہو، بہ بانگ دہل ریسرچ پیپر لکھ کر اعلان کر دیں کہ یہاں فلاں غلطی ہے۔
مزید یہ کہ آپ کو شاید ابھی تک بنیادی تصورات کی ہی سمجھ نہیں آئی۔ ہمارا سوال یہ نہیں ہے کہ کون پہلے موجود تھا۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ آیا ان میں سے ایک، دوسرے کا جد امجد ہے یا نہیں۔ تھوڑی سی کامن سینس بھی لگا لیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ لازمی نہیں کہ ہر پہلے آنے والی نوع، ہر بعد میں آنے والی نوع کا جد امجد ہو۔
اگر آپ تھوڑی تعارفی کتب پڑھنے کا تکلف کر لیں تو آپ کو یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ انواع کے تقسیم ہونے کے عمل کا پتہ کیسے لگایا جاتا ہے اور اس کے لیے ہمارے پاس کیا کیا تکنیکیں موجود ہیں۔ کتابیں تو بلکہ بعد کی بات ہیں۔ اگر آپ آسان بنا کر پیش کیے گئے تعارفی مٹیریل پر بھی یوں بدکیں گے، پھر تو بات نہیں بنے گی۔ ایسے میں تو میری آپ پر خرچ کردہ تمام توانائی بھی سراسر ضائع ہی جا رہی ہے۔ میں کچھ اور کام ہی کر لوں پھر۔
 
محمد سعد

محفلین
تو بتائیں نا وہ سائنس، اس سائنس کی بنیاد کونسا نظریہ ہے؟ ڈارون کا، نیو ڈارونزم کا یا آپ کا کوئی اپنا نظریہ؟
ڈارون اور نیوڈارونزم کے نظریات سے آپ کیا مراد لیتے ہیں؟
اگر میں کہوں کہ بنیاد ڈارون کا نظریہ ہے تو کیا آپ مجھے اس کے دور تک معلوم باتوں تک ہی محدود کرنے پر اصرار کریں گے یا آگے کی دریافتوں سے استفادہ کرنے دیں گے؟
بلکہ مجھے اگر درست یاد پڑتا ہے تو انواع کے ارتقاء کا نظریہ شاید پہلے بھی موجود تھا، اور ڈارون نے اس میں نیچرل سلیکشن کا تصور شامل کیا تھا۔
 
محمد سعد

محفلین
خیر، بنیادی تصور یہ ہے کہ انواع میں تغیرات آتے ہیں، ان میں سے کچھ تغیرات اگلی نسلوں میں منتقل ہوتے ہیں، اور ان انواع میں سے وہ انواع باقی رہ جاتی ہیں جو ماحول کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔
کوڈ:
(1) individuals within species are variable
(2) some of these variations are heritable
(3) individuals that reproduce the most are those with the most favorable variations
اب بتائیں کہ اس سے آگے آپ کیا کہنا چاہتے تھے؟
 
آصف اثر

معطل
اگر آپ کی دلیل کا لیول یہاں تک گر چکا ہے کہ آپ ویڈیو کے پہلے منٹ سے ایک لفظ کی چیری پکنگ پر مجبور ہو گئے ہیں تو اس سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ آپ کے اب تک کے دلائل کتنے مضبوط رہے ہیں۔
بتا تو دیا ہے کہ پوری ویڈیو میں قصہ گوئی ہے کچھ نہیں۔ افسوس اس پر ہوا کہ میرے بارہ منٹ ضائع ہوگئے۔
 
آصف اثر

معطل
خیر، جس کو آپ کمزوری بنا کر پیش کرنا چاہتے ہیں، یہی سائنس کی اصل طاقت ہے کہ جہاں ہمیں کسی شے کا پورا علم نہیں ہوتا، ہم واضح طور پر کہہ دیتے ہیں کہ یہ ہمارا اندازہ ہے، یقینی نہیں۔ نہ اس کو برا سمجھتے ہیں اور نہ اس کو چھپانے کی کوشش میں جھوٹی کہانیاں گھڑتے ہیں۔
اگر یہی نامکمل علم آپ کی مستند سائنسی تھیوری ہے تو آپ کو یہ سائنس مبارک ہو!
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
مزید یہ کہ آپ کو شاید ابھی تک بنیادی تصورات کی ہی سمجھ نہیں آئی۔ ہمارا سوال یہ نہیں ہے کہ کون پہلے موجود تھا۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ آیا ان میں سے ایک، دوسرے کا جد امجد ہے یا نہیں۔ تھوڑی سی کامن سینس بھی لگا لیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ لازمی نہیں کہ ہر پہلے آنے والی نوع، ہر بعد میں آنے والی نوع کا جد امجد ہو۔
غلطی ہوگئی جو آپ کی بات کو سیریز لے لیا۔۔۔:(
ٹیکنیکلی، بندروں سے ارتقاء نہیں ہوا۔ بندر بعد کی شاخ ہیں۔ :rolleyes:
 
آصف اثر

معطل
جہاں تک شجرے کی بات ہے تو اس پر یوں تو کافی کام ہو چکا ہے۔ اگر آپ کو کسی جزئیات پر اعتراض ہے تو کیوں نہ جینیات یا کسی بھی متعلقہ شعبے کو اپنا کیرئیر بنا کر اس کی جڑ میں جائیں اور جہاں غلط محسوس ہو، بہ بانگ دہل ریسرچ پیپر لکھ کر اعلان کر دیں کہ یہاں فلاں غلطی ہے۔
بھائی پہلے سے موجود پیپرز نے اس تھیوری اور اس کے بانیان و معتقدین کا جو ستیاناس کردیا ہے وہ کافی ہے۔ میں کیا کروں گا لاکھوں سال کی کھوپڑیاں نکال کر۔ الماریاں بھر گئیں لیکن ارتقا پرستوں کی عقل ٹھکانے نہیں آئی۔ اس لیے بہتر ہے سائنس کے لیے کوئی خدمت انجام دوں۔
 
Top