پانی کے بعد اب مقناطیس سے مفت بجلی پیدا کریں!

arifkarim

معطل
کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ البتہ ہمارے پیارے اور محبوب وطن پاکستان میں یہ ضرورت دھوکے اور فراڈ کا ایک نیا ذریعہ بن کر سامنے آئی ہے۔ ابھی آغا وقارکی پانی سے چلنے والی گاڑی کا قصہ ختم ہوا ہی تھا کہ ایک نئی پاکستانی "ایجاد" نے دنیائے سائنس کو ہلا کر، بلکہ یہ کہیئے کہ جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے!
لاہور کے واصف کاہلوں صاحب جنکی شاید تعلیم تو ایل ایل بی ہے البتہ چیلنج الیکٹریکل انجینئرنگ پڑھنے والوں کو کر دیا ہے۔ اس چیلنج کے مطابق انہوں نے بفضل تعالیٰ ایک ایسی کراماتی اور جناتی موٹر ایجاد کی ہےجو بغیر کسی بیرونی قوت کے مفت بجلی فراہم کر سکتی ہے۔ جی ہاں! اور اسکو "ثابت" کرنے کیلئے انہوں نے دیگر فراڈیوں کی طرح یوٹیوب اور ڈیلی موشن جیسی ویڈیو ہوسٹنگ سائٹس کا سہارا لیا ہے۔ اب آیا یہ اثبوت جعلی ہیں یا اصلی، اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بتائیں:
مجھے امید ہے کہ ان ویڈیو "اثبوتوں" کے بعد خادم اعلیٰ کو مستقبل کے برقی منصوبوں کیلئے بیرون ملک امداد کی بجائے اندرون لاہور کا چکر لگانا کافی ہوگا :)
اس عظیم پاکستانی مؤجد کے روابط درج ذیل ہے۔ خواہش مند افراد اسکی ایجاد خرید کر مزید فراڈ اور دھوکے بازی کو فروغ دے سکتے ہیں :)
https://www.facebook.com/wasif.kahloon.5

ویسے یہ آئیڈیا اتنا برا بھی نہیں۔ واصف کاہلوں "مفت" بجلی فراہم کریں گے اور آغا وقار صاحب اس بجلی اور پانی کو ملا کر "مفت" گیس پیدا کریں گے۔ یوں پاکستان میں توانائی کے بحران کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ انشاءاللہ۔ :)
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
مگر وہ جنات سے بجلی حاصل کرنے کا کیا ہوا؟ سنا ہے مومن جنوں نے مملکت خداداد پاکستان کو بجلی فراہم کرنی تھی۔
 
Top