پارلیمنٹ چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے، بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکی

جاسم محمد

محفلین
پارلیمنٹ چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے، بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکی
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
1948620-newindianarmychief-1578740783-488-640x480.jpg

مقبوضہ کشمیر میں ہمیں عوام کی حمایت حاصل ہے، جنرل منوج موکنڈ نراوانے


نئی دلی: بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اگر چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے آزاد کشمیر کے حوالے سے گیدڑبھبکی دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور پارلیمنٹ میں پہلے سے قرارداد موجود ہے اور اگر پارلیمنٹ چاہے اور ہمیں اس قسم کا کوئی حکم ملے تو آزاد کشمیر لینے کے لیے فوج کارروائی کرے گی۔

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر شخص نے بہترین کام کیا چاہے وہ لائن آف کنٹرول پر تعینات ہو یا پھر عام شہری علاقوں کو کنٹرول کرنا ہو اور مجھے فوجی اہلکاروں سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں، ان کے خلاف جو بھی شکایات درج ہوئیں ان میں کچھ بھی ثابت نہیں ہوسکا جب کہ ہمیں عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے اور ہم مقامی پولیس اور انتظامیہ کے بھی شکرگزار ہیں۔

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں مغربی سرحدوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، سیاچن ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ خطہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلیے مکمل طور پر تیار ہیں، ترجمان پاک فوج
ویب ڈیسک ہفتہ 11 جنوری 2020
1948862-asif-1578753370-393-640x480.jpg

بھارتی آرمی چیف کے بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر(فوٹو: فائل)


راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی ایل او سی کے پار فوجی کارروائی کی باتیں محض بیان بازی ہیں، یہ معمول کی ہرزہ سرائی ہیں، وہ اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے بیانات دے رہے ہیں، بیان بھارت کے اندرونی انتشار و حالات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

واضح رہے کہ نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج کی آزاد کشمیر کے حوالے سے گیدڑ بھپکیاں سامنے آئی تھیں، جس میں بھارتی آرمی چیف نے کہا تھا کہ ’’پارلیمنٹ چاہے تو آزاد کشمیر کو حاصل کرنے کے لیے فوج کارروائی کرسکتے ہیں، کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور پارلیمنٹ میں اس حوالے سے پہلے سے قرارداد موجود ہے‘‘۔
 
Top