میر پات ہرے ہیں پھول کھلے ہیں کم کم باد و باراں ہے

پات ہرے ہیں پھول کھلے ہیں کم کم باد و باراں ہے​
چلتے ہوں تو چمن کو چلیے سنتے ہیں کہ بہاراں ہے​
رنگ ہوا سے یوں ٹپکے ہے جیسے شراب چواتے ہیں​
آگے ہو میخانے کے نکلو عہد بادہ گساراں ہے​
عشق کےمیدان داروں میں بھی مرنے کا ہے وصف بہت​
یعنی مصیبت ایسی اٹھانا کار کار گذاراں ہے​
دِل ہے داغ جگر ہے ٹکڑے آنسو سارے خون ہوئے​
لو ہو پانی ایک کرے یہ عشق لالہ عذاراں ہے​
کو ہکن و مجنوں کی خاطر دشت و کوہ میں ہم نہ گئے​
عشق میں ہم کو میر نہایت پاس عزّت داراں ہے​
 

طارق شاہ

محفلین
پات ہرے ہیں پھول کِھلے ہیں کم کم باد و باراں ہے
چلتے ہوں تو چمن کو چلیے سنتے ہیں کہ بہاراں ہے
رنگ ہوا سے یوں ٹپکے ہے جیسے شراب چواتے ہیں
آگے ہو میخانے کے نکلو عہد بادہ گساراں ہے
عشق کےمیداں داروں میں بھی مرنے کا ہے وصف بہت
یعنی مُصیبت ایسی اُٹھانا کارِ کارگذاراں ہے
دِل ہے داغ جگر ہے ٹکڑے، آنسو سارے خون ہوئے
لوہو پانی ایک کرے یہ عشقِ لالہ عذاراں ہے
کوہکن و مجنوں کی خاطر دشت و کوہ میں ہم نہ گئے
عشق میں ہم کو میر نہایت پاسِ عزّت داراں ہے

بہت خُوب جناب
تشکّر شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں
 
واہ کیا خوب غزل ہے !
کو ہکن و مجنوں کی خاطر دشت و کوہ میں ہم نہ گئے
عشق میں ہم کو میر نہایت پاس عزّت داراں ہے
شریک مطالعہ کرنے کا شکریہ :)
 
Top