ٹیکسیکٹ مائننگ

ان دنوں میرے امتحانات رواں ہیں اس لئے جواب دے سکنے سے قاصر ہوں۔ انشاء اللہ 13 مئی کی رات میں کوشش کروں گا کہ کچھ بحث کو آگے بڑھا سکوں۔ در اصل ان سوالوں کے جواب ذرا وقت طلب ہیں۔ اور خصوصاً ویکٹر اسپیس ماڈل کو متن کے ذریعہ سمجھا پانا بھی جوئے شیر کا لانا ہے۔ :)

ابھی کے لئے اتنا بتا دوں کہ ٹیکسٹ ٹیگ سے مراد ان مارکپ ٹیگس سے ہوتی ہے جو سادہ متن کو ہائپر ٹیکسٹ بنانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو ایچ ٹی ایم ایل یا ایکس ایم ایل وغیرہ کا ذرا بھی علم ہو تو یہ بات بآسانی سمجھ میں آجانی چاہئے۔ ان ٹیگس کا ڈاکیومینٹ کی معنویت میں کوئی کردار نہیں ہوتا بلکہ یہ عموماً ڈاکیومینٹ کا ڈھانچہ متعین کرتے ہیں یا اس کی ویژول خواص کے حامل ہوتے ہیں۔

انہیں ہٹانے کے لئے ہر پروگرامنگ لینگویج میں ڈھیروں اسکرپٹ دستیاب ہیں۔ یہ کام عموماً ریگیولر ایکسپریشن کے تعاون سے کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کو اس کا تھوڑا بھی علم ہو تو بآسانی خود کوڈ لکھ سکیں گی۔ ورنہ ٹولس دستیاب ہیں۔

جب تک مجھے فرصت نہیں مل جاتی، میں صلاح دوں گا کہ گوگل کرتی رہئے انگلش میں ان موضوعات پر مواد بکثرت دستیاب ہیں۔

دعا گو!
 
Top