سرفراز احمد
محفلین
میں پچھلے ایک سال سے ٹیلی گرام اپلیکیشن کو اردو میں ترجمہ کرنے کا کام کر رہا ہوں۔ زیادہ مصروفیت ہونے کی وجہ سے یہ کام اب تک مکمل نہیں ہو پایا ہے۔ تقریبا ۶۷% کام ہو چکا ہے۔ اب تک جو ترجمہ کیا جا چکا ہے اس کی جانچ کرنے اور مزید بقیہ کام کو مکمل کرنے کے لیے چند مترجم حضرات کی ضرورت ہے۔ اب محض ۹۵۰ اسٹرنگس باقی ہیں۔ چونکہ اردو محفل میں ترجمہ کے کام کرنے والے افراد موجود ہے اس لیے میں نے یہاں آواز لگائی ہے۔
ترجمہ کا کام کرنے کے لیے ٹیلی گرام میں اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔
جب آپ ترجمہ کا کام شروع کریں گے تو لاگ ان کے لیے آپ سے موبائل کا وہی نمبر درج کرنے کو کہا جائے گا جس کے ذریعہ آپ ٹیلی گرام استعمال کر رہے ہیں۔ جب آپ نمبر درج کریں گے تو ویریفائی کے لیے ایک میسج ٹیلی گرام میں آئے گا۔ وہاں آپ کو Accept کرنا ہے پھر آپ ٹیلی گرام کے ترجمہ کا کام شروع کر سکتے ہیں۔
لنک یہ ہے
ترجمہ سے قبل اصول و ضوابط بھی پڑھ لیں۔