ٹوئیٹر کیا ہے؟

arifkarim

معطل
Twitter فیس بک کی طرح انٹرنیٹ سوشل پیغاماتی نیٹورک ہے۔ یہاں آپ اپنے پیاروں اور دوستوں سے لمحہ با لمحہ کنکٹڈ رہ سکتے ہیں۔ذاتی طور پر میں ایسی سائٹس سے دور ہی بھاگتوں ہوں، کیونکہ انکے فوائد کم اور نقصانات کہیں زیادہ ہیں۔
http://twitter.com/
http://www.facebook.com/home.php
 
ٹوئٹر اور فیس بک میں بس اس قدر قدر مشترک ہے کہ دونوں سوشل نیٹورکنگ کی سائٹس ہیں۔

ٹوئیٹر ویب ٹو ایپلیکیشنز میں کامیاب ترین ایپلیکیشنز میں سے ایک ہے۔ اس کا فلو یوں ہے کہ آپ کو لمحہ بہ لمحہ انتہائی مختصر الفاظ میں یہ لکھنا ہوتا ہے کہ "آپ کیا کر رہے ہیں؟"

آپ کو فالو کرنے والے احباب آپ کے اپڈیٹس سے مستفید ہوتے رہتے ہیں۔ اس کو کنٹرول کرنے کے لئے آپ اس کی سائٹ، ای میل یا ایس ایم ایس میں سے کوئی بھی ذریعہ منتخب کر سکتے ہیں۔
 
Top