ٹرمپ نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، مودی ہکا بکا

جاسم محمد

محفلین
ٹرمپ نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، مودی ہکا بکا
Last Updated On 25 February,2020 08:19 am
534011_84322320.jpg

اسلام آباد: (دنیا نیوز) میزبان 'دنیا کامران خان کے ساتھ' کا کہنا ہے امریکی صدر ٹرمپ 36 گھنٹے کے دورے پر بھارت میں ہیں مگر اس دورے کی ابتدا جس انداز سے ہوئی ہے اور صدر ٹر مپ نے جو باتیں کی ہیں بھارت اور ان کے میزبان نریندر مود ی کیلئے انتہائی غیر متوقع ہیں، اسی لئے بھارتی وزیر اعظم مودی، ان کے ساتھی اور سیاسی پنڈت ہکا بکا رہ گئے کیونکہ اس دورے کے پہلے ہی خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی زبردست تعریف کی ہے۔ مودی سرکار نے احمد آباد سٹیڈیم میں نمستے ٹرمپ کے نام سے تقریب سجائی تھی، مودی کی موجودگی میں لاکھوں افراد کے اجتماع میں بڑا جوش و خروش تھا لیکن صدر ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں جیسے ہی تعریفی کلمات کہے، پورے سٹیڈیم کو سانپ سونگھ گیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی اور وہاں پر موجود بھارتیوں کو بہت بڑا سرپرائز دیا، ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی حوصلہ افزائی، دوستانہ تعلقات کا عزم یقیناً بھارتی میڈیا ہضم نہیں کر سکا، اس کیلئے یہ بڑے اچنبھے کی بات تھی، سیاسی رہنما اور تجزیہ کار مودی سرکار کو کوسنا شروع ہو گئے، صرف رونے پیٹنے کی کسر باقی رہ گئی تھی۔



دوسری طرف نئی دہلی میں بی جے پی کے بلوائیوں نے امن پسند شہریوں پر حملہ کر دیا، پولیس بھی پوری قوت سے ان پر برس پڑی اور ٹرمپ جب دہلی پہنچ رہے تھے تو وہاں کے بڑے علاقوں میں تشدد اور آگ بھڑک رہی تھی۔ بھارت کیلئے یہ معاملہ بھی قدرے حیرت کا باعث تھا کہ صدر ٹرمپ کے دورے سے ذرا قبل وائٹ ہاؤس نے صاف صاف کہہ دیا تھا کہ صدر ٹرمپ بھارت سے مسلمانوں، کشمیریوں کی حالت زار پر ضرور بات کریں گے، بھارت کے اخبار دی ہندو کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ مودی کو شہریت کے متنازعہ قانون اور قومی رجسٹریشن کے معاملہ پر امریکی تشویش سے آگاہ کرتے تھے اور اپنے دورہ بھارت میں نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی میں کمی اور دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے، یہ معاملہ وہی ہے جس کا اظہار صدر ٹرمپ نے بھارت میں اپنے پہلے خطاب میں بھی کیا اور انتہائی مثبت انداز میں پاکستان کی تعریف کی، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا پاکستان اہم ملک ہے اور امریکا کا بہت اچھا دوست ہے، انہوں نے کہا اس وقت جنوبی ایشیا میں امن کی بہت گنجائش پیدا ہو رہی ہے اور حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

میزبان کا کہنا تھا صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر بہت سنجیدہ ہیں، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد صدر ٹرمپ مختلف انٹرویوز کے ذریعے 8 مرتبہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
مودی کے ساتھ پریس کانفرنس، ٹرمپ کی ایک بار پھر پاکستان کی تعریف
ویب ڈیسک 25 فروری 2020
trump2-1.jpg

دہلی : امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت میں ایک بار پھر دہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا امریکا نے پاکستان کیساتھ مل کر دہشت گردی کےخلاف مؤثراقدامات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ راشٹر پتی بھون پہنچے تو بھارتی صدر اور وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کےساتھ پریس کانفرنس میں پاکستان کی کوششوں کا پھر اعتراف کیا۔

پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا امریکا نے پاکستان کیساتھ مل کردہشت گردی کےخلاف مؤثراقدامات کیے ہیں۔

گذشتہ روزامریکی صدر ٹرمپ نے احمدآباد اسٹیڈیم میں خطاب میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ ملکردہشت گردی کیخلاف کام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کوششوں کی بدولت پاکستان سے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی اور اقدامات کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے ممالک میں کشیدگی میں کمی،خطے کی خوشحالی اورترقی کی توقع ہے
 

جاسم محمد

محفلین
بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے، وزیراعظم
ویب ڈیسک منگل 25 فروری 2020

2001169-imran-1582634208-267-640x480.jpg

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو:فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے،بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا زیروآوراجلاس ہوا، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا، جب کہ وفاقی کابینہ کو بجلی کی قیمتوں اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کے کردار اور ہنرمند پروگرام سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت 1 لاکھ 70 ہزار بچوں کو ہنر فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں بے نظیر ائیرپورٹ کے اطراف میں کثیرالمنزلہ تعمیرات کی اونچائی کے حد کا تعین کرنے، مہرعلی شاہ کی بطور کمشنر انڈس واٹر مدت ملازمت میں تین ماہ توسیع، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے رولز آف بزنس میں ترمیم، صدر مملکت عارف علوی، اختر مینگل اور سینٹر جہانزیب جمالدینی کی سیکیورٹی کے علاوہ دیامیر، بھاشاڈیم کی سیکیورٹی کیلیے433 ممنوعہ بورلائسنس اجراء کی منظوری دی گئی، جب کہ کابینہ نے صحافیوں اور میڈیا سے وابسطہ افراد کے تحفظ کے بل کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان کا تذکرہ ہوا، وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی امریکی صدر ٹرمپ سے پاکستان مخالف بیان دلوانےمیں ناکام رہا، کابینہ ارکان کوسفارتی کامیابیوں کو اجاگر کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے، بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔
——-
خان کو سیاست نہیں آتی والے اب رونا دھونا شروع کر دیں
 
Top