ٹام کروز ، اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے خلا میں جائیں گے

جاسم محمد

محفلین
ٹام کروز ، اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے خلا میں جائیں گے
اریبہ نثار - ویب ایڈیٹر - بول نیوز
07th May, 2020
WhatsApp-Image-2020-05-07-at-12.33.14-AM.jpeg

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز خلا میں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے تصدیق کر دی ہے کہ ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے خلا میں جائیں گے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برائیڈنسٹائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برائیڈنسٹائن کی جانب سے یہ ٹویٹ کیا گیا ہے کہ ناسا زمین کے مدار کے باہر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ٹام کروز کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کرنے کے لیے پرجوش ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ ٹام کروز کو زمین کے مدار کے باہر موجود خلائی اسٹیشن میں بھیجا جائے گا۔ خلائی اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے ٹام کروز کو راکٹ پر زمین کے مدار کے باہر تین سے پچاس میل کا سفر کرنا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا انجینیئرز اور سائنسدانوں کی نئی نسل ناسا کے منصوبوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متاثر ہوگی۔

یاد رہے کہ آٹو کمپنی ٹیسلا اور راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلن مسک بھی اس منصوبے میں شامل ہوں گے۔

اس سے قبل سنہ 2002 میں آئی میکس نامی ایک دستاویزی فلم اور سنہ 2012 میں سائنس فکشن فلم اپوجی آف فیئر بھی خلائی اسٹیشن پر جا کر فلمائی گئی تھی۔

دوسری جانب اس کے بعد اس خلائی طیارے کو دیگر خلائی آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا

واضح رہے کہ فلحال تینوں کمپنیوں اور ٹام کروز کی ٹیم نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
 
Top