ٰان وزن پاور بورڈ ۔۔کے بارے میں مدد درکار ہے

Muhammad Jahangir

محفلین
میرا یہ تھریڈ شاید کسی بھی طور پر اس فورم میں پوسٹ کرنا مناسب نہیں۔مگر میں یہ بات آئی پی بی کے فورم پر ڈسکس کر چکا ہوں۔مگر وہ میری تھریڈ اپروو نہیں کرتے ۔کیونکہ میں ابھی لائسنسڈ ممبر نہیں ہوں۔اسی لیئے آپ کے فورم میں تھریڈ پوسٹ کر رہا ہوں۔

میں اپنا فورم وی بلیٹن سے آئی پی بی سافٹ ویئر پر منتقل کرنا چاہتا ہوں۔اور لائسنس لینے سے پہلے یہ چیک کرنے کے لیئے کہ فورم کا تمام ڈیٹا ٹھیک موو ہو جائے گا۔میں نے آئی پی بی سافٹ ویئر کو انسٹال کر کےان کے کنورٹر سے ڈیٹا بیس کو کنورٹ کیا۔تمام ڈیٹا ٹھیک سے کنورٹ ہو جاتا ہے۔یہاں تک کہ یونی کوڈ اردو بھی۔مگر صرف ان تھریڈ میں ڈیٹا کرپٹ ہو جاتا ہے۔جن میں جمیل نوری فونٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔اور مجھے اسی چیز میں مدد چاہیئے۔
کیونکہ لائسنس لینے کے بعد بھی اگر یہ مسلہ حل نہیں ہوتا۔تو پھر وہ لائسنس میرے کسی کام کا نہیں ہو گا۔اور تمام تھریڈ کو ایڈٹ کرنا بھی ممکن نہیں۔کیونکہ وہ کافی تعداد میں ہیں۔اور قریب سب ممبرز کے رپلائی بھی اسی فونٹ میں ہیں۔
اگر کوئی دوست اس بارے میں معلومات رکھتا ہے۔یا اگر وہ ائی پی بی کا لائسنس ممبر ہے۔تو وہ اس بات کو ان سے ڈسکس کر کے بھی میری مدد کر سکتا ہے۔
اور کیا آئی پی بی میں جمیل نوری فونٹ کو ڈیفالٹ اردو میں سیٹ کیا جا سکتا ہے۔جیسا کہ یہ محفل فورم میں ڈیفالٹ ہے؟نبیل بھائی ابن سعید اور دوسرے دوستوں سے درخواست ہے۔مزید میں سکرین شارٹ ایڈ کر رہا ہوں۔وہ بھی ایک نظر دیکھ لیں۔
برائے کرم اس بارے میں ہیلپ ضرور کی جائے۔

کنورٹ سے پہلے تھریڈ
2ylwvbr.gif

کنورٹ کے بعد وہی تھریڈ
33lp1fs.gif

Muhammad Jahangir

محفلین
یہ متن تو مجھے ان پیج سے کاپی پیسٹ شدہ لگتا ہے
نہیں جناب ۔وی بلیٹن میں اردو ایڈیٹرپیڈ انسٹال ہے۔اردو لکھنے کےبعد اس میں جمیل نوری فونٹ کا بی بی کوڈ یوز کیا گیا ہے۔

کوڈ:
[FONT=Jameel Noori Nastaleeq]  text [/FONT]
 
آخری تدوین:
اول تو یہ کہ جمیل نوری نستعلیق کی وجہ سے ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اس قصے کو تو الگ ہی سمجھیں۔ یہاں محض کیریکٹر اینکوڈنگ کا مسئلہ لگ رہا ہے۔ آپ براؤزر میں ڈیفالٹ اینکوڈنگ یونیکوڈ کر لیں۔ اور دیکھیں کہ اس صفحے کے سورس کوڈ میں ہیڈر سیکشن میں کنٹینٹ اینکوڈنگ کے کیا ڈائریکٹیو لکھے ہیں؟ :) :) :)
 
ابن سعید بھیا جی
جہاں تک میں نے چیک کیا ہے مسلہ کنورٹنگ کا ہی ہے۔کیونکہ آئی پی بی فورم میں صرف کنورٹ کیئے ہوئے جمیل نوری فونٹ تھریڈ ہی کرپٹ شو ہو رہے ہیں۔جبکہ باقی تمام یونکوڈ اور رومن اردو تھریڈز بالکل ٹھیک شو ہو رہے ہیں۔اور ہم آئی پی بی میں نیو تھریڈ اگر جمیل نوری فونٹ میں بھی بنائیں تو وہ بھی ٹھیک شو ہوتا ہے۔
اور کیا جمیل نوری فونٹ کو آئی پی بی میں ڈیفالٹ کیا جا سکتا ہے۔جیسا کہ آپ کے اس فورم میں ہے۔؟
 
یہ بات ہمارے سمجھ سے بالا تر ہے کہ جمیل نوری نستعلیق کی اس میں کای خطا ہے۔ رہا سوال ڈیفالٹ فونٹ جمیل نوری نستعلیق رکھنے کا تو وہ سی ایس ایس کی مدد سے بالکل ممکن ہونا چاہیے۔ :) :) :)
 
Top