ُپاک اردو انسٹالر اور ہمارے درمیاں دوری کی وجہ۔۔۔۔۔۔

منقب سید

محفلین
بلاشبہ پاک اردو انسٹالر بے حد موثر اور مفید پروگرام ہے لیکن یہ ہمیں بے حد دل پسند ہونے کے باوجود راس نہیں آ رہا۔ اسے انسٹال نہ کریں تو فیس بُک یا کسی اور ویب سائٹ پر یونی کوڈ اردو لکھنے کے لئے پہلے گوگل ٹرانسلیٹ کا سہارا لینا پڑتا تھا اور اب محفل میں کہیں نہ کہیں لکھ کر۔۔۔۔ کٹ پیسٹ کرنا پڑتا ہے۔ اور اگر انسٹال کر لیں تو کورل ڈرا اور اردو کی پھر آپس میں نہیں بنتی۔ :(
مسئلہ یہ درپیش ہے کہ اسے انسٹال کر کے بعد اگر کبھی انپیج میں اردو لکھ کر کورل ڈرا کے پیج پر لے جائیں تو حروف اس طرح گڈ مڈ ہو جاتے ہیں کہ انہیں الگ کرنے میں ہی وقت بیت جاتا ہے۔
امید ہے اس کا حل بھی دریافت ہو چُکا ہو گا۔ اگر کوئی صاحب علم بتا دیں تو اجر عظیم ہوگا۔
 
بلال

محفلین
کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ حالانکہ انپیج سے پاک اردو انسٹالر کا کوئی لینا دینا ہی نہیں۔ باقی میرے پاس تو بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔
خیر آپ انپیج سے تحریر کو کیسے کورل ڈرا میں لے جاتے ہیں؟ دوسرا انپیج اور کورل ڈرا کا کون سا ورژن استعمال کر رہے ہیں؟
 
منقب سید

محفلین
انپیج 2.0 کورل ڈرا 9 اور ونڈو 7
بلال بھائی انپیج سے الفاظ لے جانے کا طریقہ وہی ہے جو استاد محترم نے سکھایا تھا مطلب باکس سلیکٹ کر کے کاپی پیسٹ یا کٹ پیسٹ کرنے والا۔ باقی یہ آزمودہ بات ہے کہ مسئلہ آتا ہے میں اس ضمن میں انپیج اور کورل ڈرا کے دیگر ورژن بھی ٹرائی کر چُکا ہوں۔
ابھی پاک اردو انسٹالر انسٹال نہیں ہے اس لئے سب کُچھ صحیح کام کر رہا ہے۔ جب انسٹال کیا مسئلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا
 
بلال

محفلین
پاک اردو انسٹالر انسٹال کر کے جب مسئلہ آتا ہے تو کیا اسے ان انسٹال کرنے پر مسئلہ برقرار رہتا ہے یا ختم ہو جاتا ہے؟ ویسے میرے پاس ونڈوز سیون میں پاک اردو انسٹالر انسٹال ہے۔ انپیج کے کئی ورژن اور کورل ڈرا کے کئی ورژن میں چیک کر چکا ہوں۔ کسی میں بھی مسئلہ نہیں ہو رہا۔ بہرحال ابھی اگر آپ کے پاس مواد کورل ڈرا میں ٹھیک جا رہا ہے تو کوئی بھی دوسرا سافٹ ویئر انسٹال کیے بغیر ایک دفعہ پاک اردو انسٹالر انسٹال کر کے دیکھیں۔ کیا پھر بھی مسئلہ آتا ہے؟
خیر انپیج سے کورل ڈرا میں مواد لے جانے کا ایک دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ باکس کی بجائے ویسے ہی انپیج میں لکھیں۔ اس کے بعد بائیں طرف والی بار میں سب سے اوپر تیر والے نشان کو منتخب کریں۔ پھر Ctrl+A سے سلیکٹ آل کریں اور پھر Ctrl+c سے کاپی اور پھر کورل ڈرا میں پیسٹ کر لیں۔
 
منقب سید

محفلین
نہیں برادر مسئلہ ان انسٹال کرنے سے نہیں بلکہ ونڈو نئی کرنے سے جاتا ہے۔ آج صبح پاک اردو انسٹالر سے مستفید ہوا ہوں اور دوبارہ وہی مسئلہ بن گیا۔ خیر ونڈو نئی کر لی ہے اب۔ مسئلہ مشین کا بھی نہیں ہے کیوں کہ لیپ ٹاپ اور مختلف ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر یہ معاملہ پیش آ چُکا ہے۔ پاک اردو انسٹالر بیاض بلال سے ہی حاصل کرتا آیا ہوں اس لئے اس کے درست ہونے میں کوئی شائبہ نہیں۔
خیر کوشش جاری رہے گی کبھی تو یہ رشتہ استوار ہوگا ابھی تو ہم بس محبت جتا سکتے ہیں پاک اردو انسٹالر سے۔
 
arifkarim

معطل
منقب سید بلال
یہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ اردو پاک انسٹالر میں ایسا کیا ہے جو کیبورڈ اور فانٹ الگ سے انسٹال کر کے حاصل نہیں ہو سکتا۔ میں اپنے سب دوستوں کو اسکی بجائے http://urdu.ca/ سے فانٹ اور کیبورڈ الگ نصب کرنے کا مشورہ دیتا ہوں اور آج تک کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
 
اور مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ سب کچھ ”الگ الگ“ انسٹال کر کے ایسا کیا حاصل ہوتا جو پاک اردو انسٹالر انسٹال کر کے حاصل نہیں ہوتا؟ سوائے اس کے کہ جب صارف کو سب کچھ الگ الگ بتایا جاتا ہے تو وہ اس سب کو لمبا چوڑا تردد سمجھتا ہے اور پتلی گلی سے نکل جاتا ہے۔ ویسے عارف کریم صاحب سب الگ الگ ہم نے بہت پہلے سے تیار کیا اور سب کچھ آسان الفاظ میں سمجھا رکھا ہے مگر آپ نے ہمارے اس کام کا تو کبھی کسی کو مشورہ نہیں دیا۔ پھر اس اردو ڈاٹ سی اے پر ایسی کیا مہربانی؟
باقی رہی مسئلے کی بات تو یہ آپ بھی اچھی طرح جانتے کہ یہ مسئلہ اردو کیبورڈ اور جمیل نوری نستعلیق کی وجہ سے نہیں آ رہا اور پاک اردو انسٹالر بھی یہی کرتا ہے کہ کیبورڈ اور فانٹ انسٹال کر دیتا ہے۔ اگر کیبورڈ یا فانٹ کی وجہ سے ہے تو پھر علیحدہ علیحدہ انسٹال کرنے پر بھی آنا چاہیے۔
 
بلال

محفلین
نہیں برادر مسئلہ ان انسٹال کرنے سے نہیں بلکہ ونڈو نئی کرنے سے جاتا ہے۔ آج صبح پاک اردو انسٹالر سے مستفید ہوا ہوں اور دوبارہ وہی مسئلہ بن گیا۔ خیر ونڈو نئی کر لی ہے اب۔ مسئلہ مشین کا بھی نہیں ہے کیوں کہ لیپ ٹاپ اور مختلف ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر یہ معاملہ پیش آ چُکا ہے۔ پاک اردو انسٹالر بیاض بلال سے ہی حاصل کرتا آیا ہوں اس لئے اس کے درست ہونے میں کوئی شائبہ نہیں۔
خیر کوشش جاری رہے گی کبھی تو یہ رشتہ استوار ہوگا ابھی تو ہم بس محبت جتا سکتے ہیں پاک اردو انسٹالر سے۔
محترم آپ اس لنک پر جائیں ۔ وہاں پر شروع میں پاک اردو انسٹالر کا ذکر ہے مگر ساتھ ہی نیچے سب کچھ الگ الگ کرنے کا طریقہ بھی موجود ہے۔ آپ پہلے کیبورڈ انسٹال کریں اور دیکھیں کہ مسئلہ ہوتا ہے یا نہیں؟ اس کے بعد جمیل نوری نستعلیق فانٹ بھی علیحدہ سے استعمال کریں اور پھر مسئلہ دیکھیں۔ یہ ہے تو آپ کو تردد لیکن اگر واقعی اردو کے ٹولز میں مسئلہ ہے تو پھر یہ آپ کا انہیں ٹھیک کرنے میں تعاون ہو گا، جس کے لئے ہم آپ کے مشکور ہوں گے۔
 
arifkarim

معطل
اور مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ سب کچھ ”الگ الگ“ انسٹال کر کے ایسا کیا حاصل ہوتا جو پاک اردو انسٹالر انسٹال کر کے حاصل نہیں ہوتا؟ سوائے اس کے کہ جب صارف کو سب کچھ الگ الگ بتایا جاتا ہے تو وہ اس سب کو لمبا چوڑا تردد سمجھتا ہے اور پتلی گلی سے نکل جاتا ہے۔
یہ طریقہ زیادہ لمبا چوڑا تو نہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اسکے ذریعہ کیبورڈ اور فانٹ الگ الگ انسٹالرز سے انسٹال ہوتے ہیں۔

ویسے عارف کریم صاحب سب الگ الگ ہم نے بہت پہلے سے تیار کیا اور سب کچھ آسان الفاظ میں سمجھا رکھا ہے مگر آپ نے ہمارے اس کام کا تو کبھی کسی کو مشورہ نہیں دیا۔ پھر اس اردو ڈاٹ سی اے پر ایسی کیا مہربانی؟
اردو ڈاٹ سی اے جس محترم کی ہے ان سے ہماری قریبی انسیت ہے۔ جمیل نوری نستعلیق کی تعمیر کے وقت انہوں نے ہمارا بہت ہاتھ بٹایا تھا شاید اسی لئے انکی سائٹ کو زیادہ پسند کرتا ہوں۔ دوسرا پاک اردو انسٹالر کا کیبورڈ ہو بہوانپیج والا نہیں ہے اور جو پہلے سے انپیج میں لکھنے کے عادی ہوں انکو کافی دشوار گزاری ہوتی ہے۔

باقی رہی مسئلے کی بات تو یہ آپ بھی اچھی طرح جانتے کہ یہ مسئلہ اردو کیبورڈ اور جمیل نوری نستعلیق کی وجہ سے نہیں آ رہا اور پاک اردو انسٹالر بھی یہی کرتا ہے کہ کیبورڈ اور فانٹ انسٹال کر دیتا ہے۔ اگر کیبورڈ یا فانٹ کی وجہ سے ہے تو پھر علیحدہ علیحدہ انسٹال کرنے پر بھی آنا چاہیے۔
یہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ منقب سید صاحب کو الگ الگ یہ انسٹال کرنے چاہئے تاکہ اصل مسئلہ تک پہنچا جا سکے۔
 
بلال

محفلین
پاک اردو انسٹالر کا کیبورڈ ہو بہوانپیج والا نہیں ہے اور جو پہلے سے انپیج میں لکھنے کے عادی ہوں انکو کافی دشوار گزاری ہوتی ہے۔
مثلاً پاک اردو انسٹالر اور انپیج کے فونیٹک کیبورڈ میں ایسا کونسا فرق ہے جس سے انپیج کے عادی کو ”کافی“ دشواری ہوتی ہے۔
میرا خیال ہے کہ آپ ”اینڈیوزر“ سے کافی دور چکے ہیں۔ میں روزانہ بیسیوں سوالوں کے جوابات دیتا ہوں اور اردو لکھنے کے متعلق مشکلات دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ رنگ رنگ کے جو مسائل میں سنتا ہوں، ان کا شاید آپ کو اندازہ نہیں۔
بہرحال جو مدعے آپ اٹھا رہے ہیں، ان سے تو مجھے کچھ اور ہی لکھنے لگا ہے۔ :-D
 
arifkarim

معطل
مثلاً پاک اردو انسٹالر اور انپیج کے فونیٹک کیبورڈ میں ایسا کونسا فرق ہے جس سے انپیج کے عادی کو ”کافی“ دشواری ہوتی ہے۔
انپیج کا کیبورڈ:
b367.gif

پاک اردو انسٹالر کا کیبورڈ:
b368.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

بلال

محفلین
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
arifkarim یہ دونوں میرے پاس بھی ہیں۔ بلکہ ایک تو میرا ہی بنایا ہوا ہے۔ آپ یہ بتاؤ کہ فرق کہاں کہاں ہے اور جس کیبورڈ کا آپ مشورہ دیتے ہو وہ پاک اردو انسٹالر کی نسبت انپیج سے کس حوالے سے قریب ہے؟ جو اس سے انپیج کے عادی کو مشکلات نہیں ہوتیں۔ ویسے خیال رہے عام صارف اور عام کیز کی بات ہو رہی ہے ورنہ پروفیشنل کے لئے تو فونیٹک ہی سرے سے غلط ہے۔ :)
 
جی ایک وہ کیبورڈ ہے جو انپیج والوں نے خود بنایا ہے اور اپنے انپیج سافٹوئیر کے پیکیج کیساتھ ریلیز کیا ہے۔ یہ آپ اس لنک سے اتار سکتے ہیں:
http://www.mediafire.com/download/rpnoqh5zu9gan6w/InPage+Keyboards.rar
اس پیکیج میں اردو کے علاوہ دیگر زبانوں کی کیبورڈز بھی موجود ہیں۔ Urdu.ca پر یہی انپیج کا بنایا ہوا کیبورڈ شیئر کیا گیا ہے نہ کہ پاک اردو انسٹالر والا جو کہ غالباً محفل کے اردو ایڈیٹر سے مشابہت رکھتا ہے۔ بہرحال صارف کی اپنی مرضی ہے جونسا چاہے کیبورڈ استعمال کرے البتہ انپیج سے یونیکوڈ اردو لکھنے والوں کیلئے میرے مشاہدہ میں انپیج کا اپنا فونیٹک کیبورڈ زیادہ موذوں ہے۔
 
منقب سید

محفلین
"پروفیشنل" میرے خیال میں جتنی کمپوزنگ اخبار والوں کو کرنی پڑتی ہے روزانہ اتنی شاید ہی کوئی کرتا ہوگا۔ بات ہوتی ہے صرف ہاتھ بیٹھ جانے کی۔ مجھے آج بھی یاد ہے ہمارے کمپیوٹر سیکشن کے انچارج محترمی لطیف اعجاز صاحب مونو ٹائپ کی بورڈ استعمال کرتے تھے لیکن اگر کبھی انہیں کسی اور سسٹم پر بیٹھنا پڑتا تو وہ کبھی بھی کی بورڈ چینج نہیں کرتے تھے صرف ایک یا دو کیز کو پریس کر کے کی بورڈ کا اندازہ لگا لیتے تھے اور بس کمپوزنگ شروع۔ خیر یہ تو بات یاد آگئی پروفیشنلز کے ذکر پر۔ اب رہی بات الگ الگ انسٹال کرنے کی تو محترمی بلال بھائی اور محترمی arifkarim بھائی دونوں کے قیمتی مشورے سے مستفید ہوں گا لیکن تھوڑا سا کام کر کے۔ کیونکہ ابھی تازہ تازہ ساری انسٹالیشنز کی ہیں اور کچھ کام باقی ہے وہ مکمل کر کے انشا اللہ فرصت سے دونوں مشوروں پر عمل کر دیکھوں گا۔ اور جو بھی میرے مسئلے کا حل ثابت ہوا وہ اس لڑی میں تفصیل سے بیان ضرور کروں گا۔
 
Top