وی بلیٹن اردو ترجمہ

السلام علیکم
اس فورم پر یہ میری پہلی پوسٹ ہے اور میں نے اسے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بہت زبردست پایا ہے۔ خاص طور پر اردو زبان کے ساتھ آئی ٹی کی جو تعلیم عام کی جا رہی ہے وہ تو بہت ہی قابل تعریف ہے۔ مجھے یہاں کافی سافٹ ویرز کے اردو ترجمے بھی ملے، لیکن وی بلیٹن کا ترجمہ مجھے نہیں ملا۔ کیا کوئی بھائی مجھے یہ ترجمہ فراہم کر سکتا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید حنیف۔ سب سے پہلے یہاں آنے پر یہی کہنے کی ضرورت تھی۔
اما بعد۔ وی بلیٹن کمرشیل سافٹ وئر ہے۔ یہاں فورم کے منتظمین نے اس کو خرید کر اردو ترجمہ کیا ہے اجازت کے ساتھ۔ لیکن اس کا لائسینس اس کی اجازت نہیں دیتا کہ اسے تقسیم کیا جا سکے۔ پی ایچ پی بی بی کی طرح اوپن سورس نہیں نا جس کو بانتا بھی جا سکے۔
 
Top