وی بلٹن فونٹس

احمدکمال

محفلین
اسلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ

جناب عالی

گزارش ہے کہ میں ایک اردو فورم چلاتا ہوں۔ میرے فورم کا سوفٹ وئیر بھی وی بلٹن ہے اور ورژن ہے
4.0.3
جو آپ کے فورم کا ہے۔ میں اپنے فورم میں اردو کا ایک فونٹ جس کا نام جمیل نوری نستیلق ہے شامل کرنا چاہتا ہوں مگر کوشش کے باوجود وی بلٹن کی ٹیم یا نیٹ سے کوئی مدد نہیں مل سکی تو نیٹ پر آپ کی یہ بہترین سائٹ نظر سے گزری اور ایڈمن صاحب نے اس فورم کی نشاندہی کیا آپ میں سے کوئی میری مدد کر سکتا ہے؟؟

کہ یہ فونٹ میں اپنی سائت میں کس طرح شامل کر سکتا ہوں؟ ایڈوانس میں شکریہ بھی ادا کئے دیتا ہوں۔ مدد کرکے مزید شکریہ کا موقعہ دیں۔

عین نوازش ہو گی۔

بصد خلوص
احمد کمال
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس فونٹ کو اپنی سائٹ پر استعمال کرنے کے لیے آپ کو فورم کے سٹائل میں تبدیلی کرنی ہوگی۔ زیادہ آسان طریقہ بنے بنائے سٹائل کا استعمال ہے لیکن فی الحال کوئی اردو سٹائل دستیاب نہیں ہیں۔ وی بلیٹن کے ورژن 4 میں سٹائل شیٹ میں تبدیلی کرنا بھی کچھ پیچیدہ بنا دیا گیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ القلم پر آپ کو اس سلسلے میں کوئی مدد مل جائے۔
جو یوزر آپ کی فورم پر آتے ہیں ان کے کمپیوٹر پر جمیل نوری نستعلیق فونٹ انسٹال ہونا ضروری ہے تاکہ انہیں آپ کی فورم اس فونٹ میں نظر آ سکے۔ یہ فونٹ اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔
 
فونٹ تواپنے سسٹم میں انسٹال کر چکا ہوں۔ تھوڑی راہ نمائی مل جاتی تو فونٹ کو سائٹ میں شامل کر دیتا خیر القلم بھائی کہاں مل پائیں گے کیا وہ خود یہ تھریڈ دیکھیں گے یا انھیں کہیں پرسنل میسج کرنا ہوگا؟ اگر ایسا ہے تو کہاں؟
 
وی بلیٹن استائلس میں فونٹ شامل کرنے کے لئے:

ایڈمن کنٹرول پینل میں جائیں۔
Styles & Templates کے تحت مدد Style Manager پر کلک کریں۔
جس اسٹائل میں نیا فونٹ شامل کرنا ہو اس کے سامنے کے ڈراپ ڈاؤن سے StyleVars منتخب کریں۔
نیا صفحہ لوڈ ہونے پر Search StyleVar والے خانے میں "font" ٹائپ کریں۔
پھر فلٹر شدہ فہرست میں ایک ایک کرکے سارے انتخابات پر کلک کرتے جائین اور جن جن میں Font Family کا خانہ ہو ان میں آپ کو تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔
بس آپ موجودہ فونٹس کی فہرست کی ابتداء میں کوٹس کے ساتھ "Jameel Noori Nastaleeq" لکھ دیں اور ایک عدد کوما ، لگا دیں۔
اس تبدیلی کو محفوظ کر دیں۔ واضح رہے کہ نستعلیق فونٹ نسبتاً چھوٹے دکھیں گے اس لئے کئی مقامات پر فونٹ سائز بڑھانے کی بھی ضرورت ہوگی۔

وی بلیٹن میں فونٹ کی تبدیلی کا یہی طریقہ مجھے معلوم ہے۔ گو کہ یہ بہت تھکانے والا کام ہے پر ہم نے ایسا ہی کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ایک ترکیب ہے جو قدرے کم وقت طلب ہے پر میں اس کا مشورہ نہیں دوں گا کیوں کہ اس کو کسی انٹرفیس سے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا بلکہ ٹیمپلیٹ کوڈ کو چھیڑنا ہوگا جس کے باعث اپگریڈ کرتے ہوئے مسائل در پیش ہونگے۔
 
احمدکمال

محفلین
وی بلیٹن استائلس میں فونٹ شامل کرنے کے لئے:

ایڈمن کنٹرول پینل میں جائیں۔
Styles & Templates کے تحت مدد Style Manager پر کلک کریں۔
جس اسٹائل میں نیا فونٹ شامل کرنا ہو اس کے سامنے کے ڈراپ ڈاؤن سے StyleVars منتخب کریں۔
نیا صفحہ لوڈ ہونے پر Search StyleVar والے خانے میں "font" ٹائپ کریں۔
پھر فلٹر شدہ فہرست میں ایک ایک کرکے سارے انتخابات پر کلک کرتے جائین اور جن جن میں Font Family کا خانہ ہو ان میں آپ کو تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔
بس آپ موجودہ فونٹس کی فہرست کی ابتداء میں کوٹس کے ساتھ "Jameel Noori Nastaleeq" لکھ دیں اور ایک عدد کوما ، لگا دیں۔
اس تبدیلی کو محفوظ کر دیں۔ واضح رہے کہ نستعلیق فونٹ نسبتاً چھوٹے دکھیں گے اس لئے کئی مقامات پر فونٹ سائز بڑھانے کی بھی ضرورت ہوگی۔

یہ طریقہ آزما کر دیکھ لیا ہے مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔
 
Top