وینڈوز انسٹالیشن اینڈآفس

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی، دوست کے کمبیوٹرمیں ایک پرابلم ہوگیاہے جس کی وجہ سے وہ باربارری سٹارٹ ہورہاہے ۔ اب میں اس کوفارمیٹ کرکے اسمیں وینڈوزایکس پی اورآفس ایکس پی انسٹال کرناچاہتاہوں۔ توبرائے مہربانی کوئی دوست اس کاطریقہ کارتفصیلابتادے کوان کومیں کسطرح فارمیٹ کرکے انسٹال کروں گا(شکریہ)
نوٹ: میرے پاس وینڈوزایکس پی اورآفس ایکس پی کی سی ڈیز ہیں۔

والسلام
جاویداقبال
 

دوست

محفلین
بائیوس میں جاکر بوٹ ڈیوائس سی ڈی روم کو فعال کریں۔
ایکس پی کی سی ڈی ڈالیں۔
سی ڈی سے بوٹ کریں۔
اس کے بعد سیٹ اپ کی پیروی کرتے جائیں۔
جب وہ پارٹیشن مانگے تو سی ڈرائیو کو چن لیں۔ فارمیٹ آپ کی مرضی کا ہوگا کوئیک یا نارمل، فائل سسٹم آپ کی مرضی کا ہوگا فیٹ 32 یا این ٹی ایف ایس۔ وہ کچھ بھی کہے آپ نے ہر حال میں ونڈوز انسٹال کرنا منتخب کرتا ہے۔ ہوسکتا ہے پہلی تنصیب دیکھ کر وہ اسے ری پیئر کرنے کی بات کرے۔
امید ہے اس کے بعد سب آسان ہوجائے گا۔
آفس کی سی ڈی ونڈوز کی تنصیب کے بعد جب ٹھیک چلے سب تب چلادینی ہے۔ اور نیکسٹ نیکسٹ دباتے چلے جانا ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بہت بہت شکریہ دوست بھائی، دراصل میں یہ انسٹالیشن پہلی دفعہ کررہاہوں توبائیوس میں کیسے جاؤں گاذرہ اس کابھی بتادیں تومہربانی ہوگی (شکریہ)


والسلام
جاویداقبال
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
بھائی آپ سسٹم ریسٹور کا آپشن استعمال کریں
Start-----Accessories---------system tools----------system restore
امید ھے آپ کا کام ھو جائے گا
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت بہت شکریہ ڈربس بھائی، انشاء اللہ میں اب کوشش کروں گااورپھرآپ سے بات ہوگی کہ یہ انسٹال ہوئي کہ نہیں ۔ دراصل میں نے اس کوپہلے انسٹال کی کوشش کی تھی میں نے اسکوسیف موڈود ڈوس میں کمبیوٹرکوچلایاتوڈوس میں c:\dcoments and setting\ کافولڈردکھائی دیتاتھامیں نے اس کوفارمیٹ کی کوشش کی تواسکامیسج آیاکہ ایکسٹنل یاانٹرنل وہ کمانڈمجھے علم نہیں تھا۔ تواب دوبارہ کوشش کروں گا۔

والسلام
جاویداقبال
 

جیہ

لائبریرین
یہی مسئلہ پجھلے دنوں میرے دونوں کمپیوٹر میں ہو گیا تھا۔ دو تین بار سی پارٹیشن فارمیٹ کرنے اور وینڈوز ایکس پی انسٹال کرنے کے بعد بھی پرابلم دیتا رہا ۔ جب کمپیوٹر سٹارٹ کرتی تو ایکس پی کا لوگو آتے ہی کمپیوٹر خود بہ خود ری سٹارٹ ہو جاتا۔

اگر آپ کے پاس بھی یہی مسئلہ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے کمپیوٹر کو Rose.exe نے نشانہ بنادیا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے وینڈوز 98 انسٹال کریں۔ اور وینڈوز 98 کے ویؤ آپشن میں جاکر Show Hidden Files اینے بل کریں، اس طرح آپ کو ہر پارٹیشن یعنی سی، ڈی ای وغیرہ میں ایک فائل نظر آئی گی Rose.Exe ۔ ان سب کو ڈیلیٹ کریں اور اس کے بعد شاکر بھائ( دوست) کے طریقے پر عمل کرکے Windows XP انسٹال کریں۔
 

دوست

محفلین
بائیوس میں ڈیلیٹ کا بٹن دبانے سے جاتے ہیں۔ سسٹم سٹارٹ ہوتے ہی۔ وہاں پر پہلے یا دوسرے آپشن میں ہی بوٹ ڈیوائس کے بارے میں معلومات ہوتی ہیں۔ پیج اپ پیج ڈاؤن بٹنوں سے یہاں سی ڈی روم کو پہلی بوٹ ڈیوائس چن لینا ہے۔ اس کے بعد سیٹنگ محفوظ کرکے نکل آنا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بھائی جی، کیا ونڈوز اور سسٹم برانڈڈ ہیں؟ اگر ہیں تو پھر فارمیٹ کو بھول جائیں۔ برانڈڈ سی ڈیز سے فارمیٹ نہیں‌ہو سکتا، وہی سسٹم ری سٹور والا ہی طریقہ چلے گا :(
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
بائیوس میں ڈیلیٹ کا بٹن دبانے سے جاتے ہیں۔ سسٹم سٹارٹ ہوتے ہی۔ وہاں پر پہلے یا دوسرے آپشن میں ہی بوٹ ڈیوائس کے بارے میں معلومات ہوتی ہیں۔ پیج اپ پیج ڈاؤن بٹنوں سے یہاں سی ڈی روم کو پہلی بوٹ ڈیوائس چن لینا ہے۔ اس کے بعد سیٹنگ محفوظ کرکے نکل آنا ہے۔
ڈیلیٹ، F2، ٹیب کا بٹن (دائیں طرف کیپس لاک کے اوپر دو تیر) سے بھی یہی کام ہوتا ہے۔ لیکن مختلف کمپیوٹرز پر، تو باری باری سب آزما کر دیکھیں
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائي آپ سب دوستوں کامحمدشاکر،ڈربس، منصور(قیصرانی)اس محبت سے سمجھانے کابہت بہت شکریہ انشاء اللہ امیدہے کہ اب میں انسٹالیشن کرلوں۔ اورانشاء اللہ کل کوآپ کورپورٹ کروں گاکہ کیابناہے۔
اورجیہ جی آپ کابھی بہت بہت شکریہ۔


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سوری ، ڈاکٹرعباس صاحب، آئي ایم رئیلی سوری، مجھے آپ کے نام کاعلم نہیں تھا۔نام بتانے کاشکریہ۔


والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں نے انسٹالین کی کوشش آپ دوستوں کی رہنمائی میں کی تھی لیکن جب وینڈوزفارمیٹ ہوجاتی توپھرایررآجاتااورپھردوبارہ سی ڈرائیوکوفارمیٹ کرتاتوپھرایررآجاتاتواس وجہ سے یہ میں نے اپنے دوست کوہارڈڈسک نکال کردے دی اس کے پاس بھی یہ ایررآیالیکن اس نے انسٹالیشن کردی ہے۔ آپ دوستوں کے تعاون کابہت بہت شکریہ۔

والسلام
جاویداقبال
 
Top